نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    بادل، ریت، ہوا اور میں

    The Tales of the Sands :)
  2. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    مصلحت کہتی ہے ، وہ آئے تو کیوں آئے یہاں! دِل کا یہ حال، ہر آہٹ پہ دھڑک جاتا ہے شاؔذ تمکنت
  3. طارق شاہ

    شاذ تمکنت شاذ تمکنت ::::: آب و سراب ::::: Shaz Tamkanat

    آب و سراب تو یہ چہرہ ہے وہی، دیکھ کے جس کو اکثر سیر چشمی کا ہُوا کرتا تھا احساس مجھے تو یہ باتیں ہیں وہی، راز کی گرہیں تھیں کبھی تو یہ وہ ہے، جو سمجھتی تھی بہت پاس مجھے تو یہ آنکھیں ہیں وہی، بوسۂ لب کے ہنگام بند ہو جاتی تھیں مندر کے کواڑوں کی طرح تو یہ باہیں، مِری دِیوارِ بدن کا تھیں حصار...
  4. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    حصارِ شہر مِلا، دشت کا مزہ نہ مِلا جنوں کے دَور میں بھی، کوئی مشغلہ نہ مِلا نہ تیرے قد کی کوئی بحرِخوش خِرام مِلی غزل کا ذکر ہی کیا، کوئی قافیہ نہ مِلا شاؔذ تمکنت
  5. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    غضب کی بیخودی ہے ہم پہ طاری ہیں ساری آرزوئیں دِل میں روپوش مِری حسرت نِگاہی کا اثر ہے ہُوئے جاتے ہیں وہ بھی خود فراموش سنائیں کس طرح اپنا فسانہ نہ تابِ گفتگو باقی نہ کچھ ہوش کہاں مسکن بتائیں اُس کا مخؔفی گُزاری عُمر جس نے خانہ بردوش حُسن مخفؔی (حُسن آرا)
  6. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    سوادِ رومتہ الکبرےٰ میں دِلّی یاد آتی ہے ! وہی عبرت، وہی عظمت، وہی شانِ دِلآویزی علامہ اقبال
  7. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    تُو اے مولائے یثربؐ! آپ میری چارہ سازی کر مِری دانش ہے افرنگی، مِرا ایماں ہے زنّاری علامہ اقبال
  8. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    خُداوندا ، یہ تیرے سادہ دِل بندے کِدھر جائیں کہ، درویشی بھی عیّاری ہے ، سُلطانی بھی عیّاری علامہ اقبال
  9. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    غرض کہ کاٹ دِئے زندگی کے دِن، اے دوست ! وہ تیری یاد میں ہو، یا تجھے بُھلانے میں فِراق گورکھپوری (رگھوپتی سہائے)
  10. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    دِ کھا تو دیتی ہے بہتر حیات کے سپنے خراب ہوکے بھی، یہ زندگی خراب نہیں فِراق گورکھپُوری
  11. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    نگاہِ شوق میسّر نہیں اگر تجھ کو تِرا وجود ہے قلب و نظر کی رُسوائی علامہ اقبال
  12. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    سوز و گداز و شوق کی منزِل نہ پا سکے جو دِل میں تھا ،وہ غم بھی زباں تک نہ لا سکے طلعؔت اشارت
  13. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    مشرِق سے ہو بیزار، نہ مغرِب سے حذر کر فِطرت کا اِشارہ ہے، کہ ہر شب کو سَحَر کر علامہ اقبال
  14. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    جان جائے ہاتھ سے جائے نہ ست ہے یہی اِک بات ہر مذہب کا تت چَٹّے بٹَّے ایک ہی تھیلے کے ہیں ساہوداری، بسوہ داری، سلطنت علامہ اقبال
  15. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    آتا ہے تب زمانے پہ غصہ ہمَیں بہت جب گفتگو وہ کرتے ہیں زیرِ اثر ہُوئے شفیق خلؔش
  16. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    ہم کو اُن سے وفا کی ہے اُمیّد جو نہیں جانتے وفا کیا ہے مِرزا اسداللہ خاں غالؔب
  17. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    بس کہ پابندیِ آئینِ وفا ہم سے ہُوئی یہ اگر کوئی خطا ہے، تو خطا ہم سے ہُوئی زندگی! تیرے لیے سب کو خفا ہم نے کیا اپنی قسمت ہےکہ اب، تُو بھی خفا ہم سے ہُوئی سر اُٹھانے کا بَھلا اور کسے یارا تھا بس تِرے شہر میں یہ رسم ادا ہم سے ہُوئی بار ہا دستِ ستمگر کو قلم ہم نے کیا بار ہا ! چاک اندھیرے کی...
  18. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اِک عُمر کٹ گئی ہے تِرے اِنتظار میں ایسے بھی ہیں کہ کٹ نہ سکی جن سے ایک رات فراقؔ گورکھپوری (رگھو پتی سہائے)
  19. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    شیو کا وِش پان تو سنا ہوگا میں بھی اے دوست! پی گیا آنسو فراقؔ گورکھپوری (رگھو پتی سہائے)
  20. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    عِشق ہے بادشاہ ِعالم گیر گر چہ ، ظاہر میں تخت و تاج نہیں داغؔ دہلوی
Top