نتائج تلاش

  1. محمد سعد

    گمپ یا فوٹوشاپ؟

    میں نے تو آج تک فوٹوشاپ کی شکل بھی نہیں دیکھی کہ یہ کیسا ہوتا ہے۔ :grin: معلوم نہیں کہ اس کی وجہ میرا گرافکس سے لگاؤ کم ہونا ہے یا غیر آزاد سافٹ وئیر سے میری دشمنی۔ :rolleyes: بہرحال، گمپ اور انک سکیپ کا تازہ ترین نسخہ تقریباً ہمیشہ اپنے پاس رکھتا ہوں۔ اگرچہ ان کے زیادہ تر فیچرز میرے سر کے اوپر...
  2. محمد سعد

    دنیا کا سب سے پہلا پی سی وائرس بنانے والے ۔۔

    اسی لیے سیانے بابے کہتے ہیں کہ (لینکس پر) سافٹ وئیر کی تنصیب کے لیے پیکج منیجر کا استعمال کیا کریں۔ کیونکہ وہاں موجود سافٹ وئیر کو پوری تسلی کے بعد ہی رکھا جاتا ہے کہ یہ محفوظ ہیں۔ بلا ضرورت ادھر ادھر ویب سائٹس پر تلاش کر کے وہاں سے سافٹ وئیر نصب کرنے میں خطرہ ہوتا ہے کہ صارف کوئی نقصان دہ سافٹ...
  3. محمد سعد

    دنیا کا سب سے پہلا پی سی وائرس بنانے والے ۔۔

    ایسا شخص جو نائجیریا کے کسی گمنام فوت شدہ آدمی سے لاکھوں ڈالر اپنے کھاتے میں منتقل ہونے کے چکر میں اپنے بینک کی پوری تفصیلات مہیا کر دے، اس کے لیے تو کسی ٹروجن کو روٹ کے اختیارات دے دینا بھی معمولی سی بات ہوگی۔ چنانچہ جیسے جیسے حملہ آوروں کے راستے میں رکاوٹیں بڑھتی جائیں گی، وہ زنجیر کی سب سے...
  4. محمد سعد

    دنیا کا سب سے پہلا پی سی وائرس بنانے والے ۔۔

    ایک اہم نکتہ وائرس اور ٹروجن ہارس کے درمیان فرق ہے۔ وائرس اسے کہتے ہیں جسے نظام کو متاثر کرنے کے لیے صارف کی ضرورت نہ پڑے۔ جبکہ ٹروجن ایسا پروگرام ہوتا ہے جو نظام کو خود بہ خود متاثر نہ کر سکتا ہو چنانچہ صارف کو اپنے مفید ہونے کا دھوکہ دے۔ اس نکتۂ نگاہ سے دیکھیں تو لینکس پر وائرس کے کامیاب ہونے...
  5. محمد سعد

    دنیا کا سب سے پہلا پی سی وائرس بنانے والے ۔۔

    ایسی باتیں وہی کر سکتا ہے جس نے کبھی خود کوئی وائرس لکھنے کی کوشش نہیں کی۔ ;) ارے بھائی، کئی سالوں سے دنیا کے دو تہائی سے زائد سرورز پر لینکس چل رہا ہے۔ کیا اس کے باوجود لینکس کے لیے کوئی کامیاب وائرس نہ ملنا عجیب سا نہیں لگتا؟ کسی نظام کے تحفظ کا انحصار دو چیزوں پر ہوتا ہے۔ اس نظام کی ساخت...
  6. محمد سعد

    لینکس میں فلیش ویڈیو ڈاون لوڈ کرنے کا اطلاقیہ

    ڈاؤن لوڈ کے اسی جگہ سے واپس شروع کرنے کا امکان وقت کے ساتھ ساتھ کم ہوتا جاتا ہے۔ اگر کافی دیر گزر جائے یا درمیان میں فائرفاکس بند ہو جائے تو عموماً ڈاؤن لوڈ کا پتہ ایکسپائر ہو جاتا ہے۔ یہ کام شاید یوٹیوب والے ایسے آلات کو روکنے کی کوشش میں کرتے ہیں۔ ڈاؤن لوڈ منیجر اور ایکسلریٹر کے طور پر...
  7. محمد سعد

    لینکس میں فلیش ویڈیو ڈاون لوڈ کرنے کا اطلاقیہ

    میرا نسخہ ہر جگہ کام کرتا ہے۔ فائرفاکس کا اضافیہ (ایکسٹینشن) DownloadHelper۔ :)
  8. محمد سعد

    اوبنٹو پر رہتے ہوئے بوٹ میں سے ونڈوز سیون کس طرح نکالوں؟

    ارے ہاں۔ میں یہ بتانا تو بھول ہی گیا تھا کہ grub.conf والی فائل میں، باقی تمام سسٹم فائلوں کی طرح، عام صارف کی حیثیت سے تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔ اس کو انتظامی اختیارات کے ساتھ کھولنے کے لیے یہ طریقہ استعمال کریں۔ Alt+F2 کا شارٹ کٹ استعمال کریں تو کمانڈ چلانے کا "ڈبہ" کھل جائے گا۔ اس میں یہ کمانڈ...
  9. محمد سعد

    اوبنٹو پر رہتے ہوئے بوٹ میں سے ونڈوز سیون کس طرح نکالوں؟

    اس کو حل تو نہیں کہتے۔ اس کو تو جگاڑ کہتے ہیں۔ :grin: حل یہ ہے کہ لینکس کا جو بوٹ لوڈر ہے "گرب"، اس کی سیٹنگز والی فائل یہاں پر پڑی ہوتی ہے۔ /boot/grub/grub.conf (اگر دائیں سے بائیں متن کے چکر میں / کی علامت غلط جگہ پر نظر آئے تو تھوڑا دماغ لڑا کر سمجھ لینا۔ :) ) اس میں ونڈوز والا حصہ عموماً...
  10. محمد سعد

    نفیس نستعلیق کی مدد سے لگیچر بیسڈ فانٹ کی تیاری 2

    جی اب کافی اچھی طرح سمجھ آ گئی ہے۔ اب آخر کار ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ میں اس فانٹ کی تیاری میں کچھ مدد کرنے کے قابل ہو گیا ہوں۔ :)
  11. محمد سعد

    نفیس نستعلیق کی مدد سے لگیچر بیسڈ فانٹ کی تیاری 2

    ابھی تک جمیل نستعلیق کے ساتھ ہمارے "نفیس ترسیمی" کا موازنہ کرنے اور محسن حجازی کا دماغ کھانے کے بعد مجھے تو بس یہی سمجھ آئی ہے کہ ہمارے تیار کردہ فانٹ میں شامل ترسیموں کے استعمال نہ ہو پانے کی وجہ لک اپ ٹیبل کی کمی ہے۔ جمیل نستعلیق کا جائزہ لیتے ہوئے دیکھا کہ اس میں کئی طرح کے لک اپ ٹیبلز تھے...
  12. محمد سعد

    نفیس نستعلیق کی مدد سے لگیچر بیسڈ فانٹ کی تیاری 2

    اب جمیل نستعلیق تو ٹھیک ٹھاک چل رہا ہے لیکن پھر بھی فانٹ سازی کی الف بے سیکھنے کے لیے کسی ماہر کی ضرورت پڑے گی۔ چنانچہ پتا بھیج دیا ہے۔ :)
  13. محمد سعد

    نفیس نستعلیق کی مدد سے لگیچر بیسڈ فانٹ کی تیاری 2

    دراصل ہوا یوں تھا کہ میں نے اپنے اس مراسلے سے پہلے آخری بار فانٹ فورج کو فیڈورا 12 پر چلایا تھا جہاں ان فانٹس کو لوڈ کرنا کمپیوٹر پر کافی بھاری پڑ رہا تھا، اگرچہ اس سے کچھ عرصہ پہلے ہی مجھے اس سے کافی بہتر کمپیوٹر دستیاب ہو گیا تھا جس کی شاکر بھائی بات کر رہے ہیں۔ اب میں فیڈورا 14 پر ہوں۔ میں نے...
  14. محمد سعد

    نفیس نستعلیق کی مدد سے لگیچر بیسڈ فانٹ کی تیاری 2

    مجھے تجربات کے لیے جمیل نستعلیق یا فیض نستعلیق جیسا ترسیموں پر مبنی ایک چھوٹا سا فانٹ چاہیے جس میں ترسیموں کی تعداد سو، دو سو سے زیادہ نہ ہو۔ کیونکہ فی الحال مجھے ترسیموں والے فانٹس کو سمجھنے کے لیے جمیل نستعلیق یا فیض نستعلیق کو فانٹ فورج میں چلانا پڑتا ہے اور یہ دونوں فانٹ اپنی مکمل حالت میں...
  15. محمد سعد

    اردو سلیکس 2 کی ہارڈ ڈسک پر تنصیب (انسٹالیشن)

    اردو سلیکس ڈسٹربیوشن تو کافی پرانی ہو گیا ہے۔ اردو ابنٹو اس کی نسبت جدید تر ہے۔ http://makki.urducoder.com/?p=570 اس کی تنصیب بھی بہت آسان ہے جس کے لیے تصویری اسباق کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
  16. محمد سعد

    فونٹ فورج کے ذریعے نستعلیق ترسیمہ جات کی امپورٹ

    اب کوئی بتائے کہ صفحے اور ترسیمے کے حجم کے درمیان تناسب کیا ہونا چاہیے۔ مجھے لگتا ہے کہ pango-view کے ذریعے بنی ہوئی تمام فائلوں میں صفحے کی لمبائی/ بلندی 31 رکھی گئی ہے۔ یعنی اگر ہم 100x100 پکسل کا صفحہ استعمال کرتے ہیں تو اسے واپس اسی تناسب میں لانے کے لیے تقریباً تین گنا بڑا کرنا پڑے گا۔ اس...
  17. محمد سعد

    فونٹ فورج کے ذریعے نستعلیق ترسیمہ جات کی امپورٹ

    اسی طرح صفحے پر ترسیمے کا مقام بدلنے کے لیے transform="translate(x,y)" کا استعمال کریں گے۔ بائیں طرف لے جانے کے لیے x کی قدر منفی جبکہ دائیں طرف لے جانے کے لیے x کی قدر مثبت لگائیں گے۔ اسی طرح اوپر لے جانے کے لیے y کی قدر منفی جبکہ نیچے لے جانے کے لیے y کی قدر مثبت لگائیں گے۔
  18. محمد سعد

    فونٹ فورج کے ذریعے نستعلیق ترسیمہ جات کی امپورٹ

    ابھی ابھی معلوم ہوا ہے کہ اس طرح پوری ایس وی جی دستاویز کو بڑا کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ فانٹ فورج میں درآمد کرتے وقت فرق صرف شکل اور صفحے کے حجم میں تناسب سے پڑے گا۔ میرے سکرپٹ کے ذریعے بڑی کی گئی ایس وی جی میں چونکہ ترسیمے اور صفحے کے حجم میں تناسب نہیں بدلتا، اس لیے چاہے چھوٹی فائل درآمد...
  19. محمد سعد

    لینکس کے لئے اپنی مرضی کا کلیدی تختہ کس طرح بنایا جائے؟

    وہی طریقہ۔ موجود قدر کو ہٹا کر 0x100 اور آخری چار حروف میں یونیکوڈ والی قدر مثلاً 0636۔ یعنی کل ملا کر 0x1000636 (یہ ض ہی کی یونیکوڈ قدر ہے۔ آپ اپنی مرضی کی قدر لگائیں گے)۔ جو الفاظ آپ یہاں دیکھ رہے ہیں، یہ انہی یونیکوڈ قدروں کے آسان شارٹ کٹ ہیں۔
Top