نتائج تلاش

  1. محمد سعد

    کیا ہارپ (haarp) واقعی موسم کو بدل سکتا ہے؟

    باقی سب چھوڑیں یار۔ مجھے یہ بتائیں کہ آپ اختر طوفان کے بارے میں کیا جانتے ہیں۔ o_O
  2. محمد سعد

    بہترین کارٹون فلمیں

    سپرائٹ کون سی ہے؟ یوٹیوب پر اس کا کوئی ٹریلر نہیں ملا۔ :-/
  3. محمد سعد

    بہترین کارٹون فلمیں

    Sword of the Stranger انتباہ: اس میں کافی خونخوار قسم کے مناظر ہیں۔ http://www.imdb.com/title/tt1121794/ یوٹیوب پر اس کے ٹریلر ڈھونڈے لیکن کوئی معیاری ٹریلر نہیں ملا۔
  4. محمد سعد

    لنکس منٹ اور پی ٹی سی ایل براڈبینڈ

    وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔ مجھے تو یہ نیٹ ورک کارڈ کے ڈرائیور کے بجائے کنفیگریشن کا مسئلہ لگتا ہے۔ پھر بھی، اپنے آلات کی فہرست دیکھنے کے لیے لینکس میں یہ کمانڈ چلائیں۔ lspci اس فہرست میں سے صرف متعلقہ سطر فلٹر کرنے کے لیے lspci | grep Ethernet یہ تفصیل معلوم کرنے کے لیے کہ کس آلے...
  5. محمد سعد

    لینکس کا ووبی ونڈوز انسٹالر اب اردو زبان میں

    ہاں یہ نکتہ بھی میں بھول گیا تھا۔ پہلے فل تنصیب کر لینی چاہیے۔ ext4 فائل سسٹم کی کارکردگی ونڈوز کے موجودہ دونوں فائل سسٹمز سے بہت بہتر ہے۔ اور پھر ونڈوز کی کسی پارٹیشن پر تنصیب کی صورت میں ابنٹو لائیو سسٹم کی طرح چلتا ہے جو یوں ہی معمول سے کچھ زیادہ وسائل استعمال کرتا ہے۔ دونوں چیزوں کے یکجا ہو...
  6. محمد سعد

    لینکس کا ووبی ونڈوز انسٹالر اب اردو زبان میں

    مجھے ابھی خیال آیا۔ آپ چلتے چلتے بند ہو جانے کی بات کر رہے تھے یا اٹک جانے کی؟ اٹکنا تو عموماً تب ہوتا ہے جب میموری بھر جائے۔ اگر آپ کے پاس میموری کی کمی ہے تو ابنٹو کا ڈیفالٹ ڈیسکٹاپ ماحول استعمال کرنے کے بجائے Xfce یا LXDE جیسا کوئی ڈیسکٹاپ ماحول استعمال کریں۔ اگر میری بات کی سمجھ نہیں آئی...
  7. محمد سعد

    لینکس کا ووبی ونڈوز انسٹالر اب اردو زبان میں

    کمپیوٹر کا چلتے چلتے اچانک بند ہو جانا تو بہت نایاب قسم کا مسئلہ لگتا ہے چنانچہ اس میں شاید مدد نہیں کر پاؤں گا۔ زیادہ سے زیادہ یہی کہہ سکتا ہوں کہ ہارڈ وئیر کا تجزیہ کر لیں کہ وہاں کوئی مسئلہ نہ ہو۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اپنے تمام پرزہ جات کی تفصیل لکھ دیں تاکہ تصدیق کی جا سکے کہ دوسروں کے...
  8. محمد سعد

    نیوکلیر بوائے سکاؤٹ

    میرے خیال میں آج کل جتنی آسانی سے بے ضرر فاسفورسنٹ مادے دستیاب ہیں، اس کے ہوتے ہوئے گھڑیوں میں ریڈیم کا استعمال نہیں کیا جاتا ہوگا۔ ہو سکتا ہے کہ جسے ہم ریڈیم والی گھڑی سمجھ رہے ہوں، وہ در اصل کوئی اور چیز ہو۔ http://en.wikipedia.org/wiki/Phosphorescence
  9. محمد سعد

    اوبنتو میں المکتبۃ الشاملۃ

    وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔ میرا وائن کے ساتھ کوئی خاص تجربہ تو نہیں۔ بس یہ بتانا چاہتا تھا کہ اس طرح کے سوالات کرتے وقت اگر آپ ساتھ متعلقہ تفصیلات، جیسے ابنٹو اور وائن کا نسخہ نمبر بتا دیا کریں تو لوگوں کو مدد کرنے میں آسانی ہوگی۔
  10. محمد سعد

    کائنات کی وسعت

    کاش کوئی فلیش، جاوا یا ایچ ٹی ایم ایل 5 کا ماہر اردو میں بھی ایسی کوئی چیز بنا دے۔ :(
  11. محمد سعد

    پاک لینکس لوگو

    یہ اب تک کا بہترین لوگو ہے۔ اگر اس میں کوئی تبدیلی کرنی چاہیے تو وہ غالباً ستارے کے حجم میں ہوگی۔ میرے خیال میں ستارہ تھوڑا چھوٹا بہتر لگے گا۔
  12. محمد سعد

    فائرفاکس 4 کا اجراء

    اس کی بَگ رپورٹ کسی نے ارسال کی؟
  13. محمد سعد

    فائرفاکس 4 کا اجراء

    یہ تو کچھ ویسی ہی شکایات ہیں جیسی ونڈوز سے نئے نئے لینکس پر آنے والوں کو ہوتی ہیں۔ یعنی نئے ماحول کی شکایت۔ :grin: آپ کی شکایت کا حل آسان ہے۔ View -> Toolbars -> Tabs on Top اس کو غیر فعال کر دیں تو حلیہ واپس پہلے جیسا ہو جائے گا جیسا آپ چاہتے ہیں۔ :)
  14. محمد سعد

    فائرفاکس 4 کا اجراء

    یہ مسئلہ میرے ساتھ (لینکس پر) تاہوما کے نسخہ 3.14 میں ہوا تھا، لیکن 5.06 پر اپڈیٹ کرنے سے حل ہو گیا۔ اس کے علاوہ کسی اور فانٹ میں ایسا مسئلہ نظر نہیں آیا۔
  15. محمد سعد

    پاک لینکس لوگو

    ابھی میرے ذہن میں بھی ایک خیال آیا۔ جیسا کہ آپ اس کی حالت سے اندازہ لگا سکتے ہیں، اس پر میں نے کوئی خاص کام نہیں کیا۔ کیونکہ اس سے پہلے یہ جاننا بہتر رہے گا کہ اس تصور کے متعلق لوگ کیا کہتے ہیں۔
  16. محمد سعد

    فائرفاکس 4 کا اجراء

    اگر آپ کو idm کی اتنی کمی محسوس ہوتی ہے تو ڈاؤن لوڈ منیجمنٹ کے لیے DownThemAll اور ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے DownloadHelper نصب کر لیں۔ یہی دونوں کام کیے جاتے ہیں نا اس کے ذریعے؟ یا اور بھی کوئی سہولت ہوتی ہے؟
  17. محمد سعد

    فائرفاکس 4 کا اجراء

    کر لو یار۔ ہر ایک ڈاؤن لوڈ ایک ورلڈ ریکارڈ کی طرف چھوٹا سا قدم ہوگا۔ :)
  18. محمد سعد

    فائرفاکس 4 کا اجراء

    اپڈیٹ ملا نہیں سے کیا مراد؟ :confused: انسٹالر کے حصول کے لیے ویب سائٹ کا ربط بھی میں نے لگایا ہوا ہے۔ دوسرا آسان طریقہ یہ ہے کہ "مدد" والے مینیو میں اپڈیٹ چیک کرنے کا بٹن شریف ہوگا۔ اگر فائرفاکس خود اپڈیٹ نہ ڈھونڈے تو اس طریقے سے اسے اپڈیٹ ڈھونڈنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔
  19. محمد سعد

    فائرفاکس 4 کا اجراء

    ایسا لگتا ہے کہ یہاں ابھی تک کسی نے فائرفاکس 4 کے باقاعدہ اجراء کی خبر نہیں لگائی۔ (پاکستانی وقت کے مطابق) کل (یعنی 22 مارچ) اس کا اجراء ہوا ہے اور ابھی تک 24 گھنٹے پورے نہیں ہوئے۔ جنہوں نے ابھی تک ڈاؤن لوڈ نہیں کیا، وہ جلدی سے کر لیں تاکہ اس بار کا 24 گھنٹوں کے دوران ڈاؤن لوڈز کا ریکارڈ...
Top