شعر و سخن کے معماروں کے نام
محبت، نفرت اور غم و غصہ تو انسانی جبلت ہے۔ذرا سوچیں جب زبان ایجاد نہیں ہوئی تھی، تو اپنی ہر کیفیت کے اظہار سے قاصر انسان کوکیسا لگتا ہوگا۔ اب جبکہ زبان کا فیضِ دوام، پانی اور ہواکی طرح ارزاں و عام ہے، انسان کو شاذ ہی اس نعمتِ عظمیٰ کا شکر ادا کرنے کی توفیق ہوتی ہے۔...