گڑبڑ ہو جاتی ہے کبھی سمجھنے میں۔ جب ہم کسی چیز کو ایک لمبا عرصہ کسی مخصوص استعمال ہی کے لیے دیکھتے رہیں جیسے ڈنمارک میں ہم نے چھتری کو ہمیشہ بارشوں ہی کے موسم میں دیکھا۔
لڑکی ایک کو دیکھا کہ اس نے چھتری پکڑی ہوئی تھی۔ ہم سوچنے لگے کہ بارش کا تو کئی ہفتوں تک کوئی امکان نہیں۔ ذہن پر ذرا زور ڈالا تو جواب مل گیا کہ اس نے دھوپ میں سایہ کرنے کے لیے چھتری لی ہوئی ہے۔