نتائج تلاش

  1. محمد خرم یاسین

    بچے!

    شکریہ، نوازش، جزاک اللہ :)
  2. محمد خرم یاسین

    بچے!

    بچے! میراننھا بیٹا ہرروز مجھےاک نئی شنا خت دیتا ہے اپنی ننھی ننھی آنکھیں ٹمٹما کر اور ہاتھ ہلا کر مجھے بلاتا ہے با،بابا، باب ،پا، پاپاکہہ کر میرے نئے نام رکھتا ہے اور ان مشکل لفظوں کو جووہ ادا نہیں کرپاتا آسان کر لیتا ہے کچھ بھی کہہ لیتا ہے یہ جتنا سہل پسند ہے اتنا ہی خوش خوش ہے ٭٭٭
  3. محمد خرم یاسین

    اظہار کروں تو کروں کیسے۔۔

    آپ کی محبت کا بہت سارا شکریہ۔ جزاک اللہ، میں نے کوشش کی ہے۔ دیکھ لیجیے
  4. محمد خرم یاسین

    اظہار کروں تو کروں کیسے۔۔

    اے بے خبر ! میں تنہا یہاں ہوں، تو ہے کدھر؟ معلوم ہے تو چھوڑ گیا، منہ موڑ گیا، سب رشتے ناطے توڑ گیا پھر بھی نجانے کیوں آج دل یہ چاہتا ہے تجھے پاس بلاوں، دکھڑے سناوں اور یہ بتاوں غمِ جدائی کا تسلسل ہے تیری یادیں اب بھی تازہ ہیں اک درد ہے ، مسلسل ہے تو اب کے ملے یا نا ملے ہے تیرے حق میں یہی دعا...
  5. محمد خرم یاسین

    انتشار

    انتشار یادیں شاعری کی جا نب کھینچتی ہیں اور شاعری دیوانگی کی جانب جبکہ روٹی زندگی کی جانب کھینچتی ہے ادرا ک بڑھتا ہے توفشار بڑھتا جاتا ہے مگر فکرِ معاش انتشار بڑھاتاہے۔۔۔! ٭٭٭
  6. محمد خرم یاسین

    اظہار کروں تو کروں کیسے۔۔

    انشا اللہ۔ کوشش جاری رکھیے۔شروع میں سبھی کو سیکھنا پڑتا ہے۔ وہی کامیاب ہوتے ہیں جوسیکھنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ آپ دل چھوٹا نا کیجیے گا۔
  7. محمد خرم یاسین

    نثری نظم

    اطلاعا عرض ہے کہ تمام یورپی زبانوں اور امریکن زبانوں میں کہیں بھی غزل نہیں ہے، نثری نظم ہی ہے :)
  8. محمد خرم یاسین

    نثری نظم

    پہلی بات، میں نے غزل کو ''محض''قافیہ پیمائی نہیں کہہ رہا، یہ کہہ رہا ہوں کہ کچھ شعراکرام ایسا کرتے ہیں۔ دوم یہ کہ میں متفق ہوں کہ اردو ادب میں کچھ عرصہ قبل جنم لینے والی نثری نظم کو یقینا مقابلہ کرنا ہوگا ، اسی میں اس کی بقا ہے۔
  9. محمد خرم یاسین

    نثری نظم

    مجھے اپنی بات منوانے کا کوئی شوق نہیں، یہ وسیع مطالعے کی بات ہے۔ آپ بھی میر و غالب کا کوئی خیال ایسا نہیں دکھا سکتے جو ان سے پہلے موجود نا ہو۔ بات صرف اتنی ہے کہ یہ اردو ادب میں نیا اضافہ ہے اور غزل ارتقا کی انتہائی منازل پر ہے، آپ ان دونوں کا موازنہ کیسے کر سکتے ہیں؟ رہی بات میر و غالب کی تو...
  10. محمد خرم یاسین

    نثری نظم

    دوبارہ پڑھیے۔ میں عرض کر رہا ہوں کہ نظم کسی نقطہ نظر، کسی عنوان کسی موضوع کے تحت لکھی جاتی ہے، مقصدیت اصل چیز ہے۔ اگر نثری نظم اتنی ہی بری ہے تو غزل میں بھی کئی بار محض قافیہ پیمائی اور بھرتی کے اشعار داخل کیے جاتے ہیں، اس بارے میں کیا خیال ہے؟ میں غزل کے خلاف نہیں، پھر کہہ رہا ہوں بات مقصدیت کی...
  11. محمد خرم یاسین

    اظہار کروں تو کروں کیسے۔۔

    آپ نے لکھنے کی کوشش کی، آغاز کیا، اس پر ڈھیر ساری مبارکباد قبول کیجیے۔ خوبصورت ترین ادبی شہہ پارے میں بھی اصلاح کی گنجائش ہوتی ہے۔ غلطیوں سے پاک صرف اللہ تعالیٰ کی کتاب ہے۔ آپ افلاطونوں کےکمنٹس پڑھ کر دل چھوٹا نا کیجئے گا۔ کوشش جاری رکھیے گا۔اللہ کرے زورِ قلم اور بھی زیادہ۔ اب آپ کے ادب پارے سے...
  12. محمد خرم یاسین

    نثری نظم

    ریحان قریشی صاحب۔ امکانات سے انکار ممکن نہیں۔ آپ دنیا بھر کی شاعری اٹھا کر دیکھیں، آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ پابندِ بحور شاعری کی حیثیت کتنی ہے یا اس کی مقدار کتنی ہے۔ نظم میں خواہ یہ نثری ہو یا آزاد کسی ایک خیال کے تحت لکھا جاتاہے، مقصدیت ہوتی ہے جبکہ غزل میں ایسے امکانات سے انکار نہیں کیا...
  13. محمد خرم یاسین

    فیصل آباد کا شہید شاعر: مقصود الزمان سحر (مختصر احوال و آثار)

    پسندیدگی کا شکریہ۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ایڈیٹرز مراسلہ نگار کی رائے سے غیر متفق ہونے کی صورت میں تبدیلیاں کردیتے ہیں۔ چونکہ یہ ویب سائٹ انڈیا کی ہے اور شاعر کشمیر میں انڈیا کے خلاف جہاد کرتے ہوئے شہید ہوا اس لیے بہت سی جگہوں اور اختتامیے کو تبدیل کردیا گیا۔
  14. محمد خرم یاسین

    فیصل آباد کا شہید شاعر: مقصود الزمان سحر (مختصر احوال و آثار)

    السلام علیکم۔ بندہ نا چیز نے مقصود الزماں سحر صاحب کے احوال و آثار کے حوالے سے کچھ تحقیقی کام کیا تھا جس کا ایک حصہ جہانِ اردو ویب سائٹ پر مضمون کی صورت پیش کیا گیا ہے۔ آپ بھی پڑھ سکتے ہیں۔ لنک یہ ہے: http://www.jahan-e-urdu.com/maqsooduzzaman-saher-a-faisalabad-urdu-poet-writer-khurram-yaseen/...
  15. محمد خرم یاسین

    نثری نظم

    السلام علیکم! ایم اے راجا صاحب۔ نثری نظم پر ڈاکٹر طارق ہاشمی صاحب نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ ان کا فیس بک لنک یہ ہے: https://www.facebook.com/tariq.hashmi.39?fref=ts اس پر بھارت سے عبدالسمیع نے حال ہی میں ایم فل کی ڈگری حاصل کی ہے۔ ان کا فیس بک لنک یہ ہے...
  16. محمد خرم یاسین

    غزہ!

    شکریہ۔جزاک اللہ۔ نوازش :)
  17. محمد خرم یاسین

    تعارف بندہ نا چیز اجاز ت چاہتا ہے

    وعلیکم اسلام! خوش آمدید
  18. محمد خرم یاسین

    غزہ!

    آمین۔ حوصلہ افزائی کا شکریہ۔ جزاک اللہ۔ نوازش
  19. محمد خرم یاسین

    غزہ!

    آمین۔ شکریہ۔ جزاک اللہ۔ نوازش
Top