سرورِ کونین جب اس دنیا میں تشریف لائے ، فلک ، زمین ، شجر و حجر نے مل کے یک بیک درود پڑھا ۔ درود کی صدائیں بکھرتے ایک نغمہ تشکیل دیا گیا ، یہ نغمہ ایسا تھا جس سے ہر نیا مولود پیداہوتے ہی اس ساز کو سن لیتا تھا ۔ یہ ساز قالو بلی کی مانند ، مگر روح کے امر کے بعد ایک نیا عہد تھا ۔ پہلا نغمہِ کُن تھا...