غیر مقلد کو جب تک کوئی اور غیر مقلد نہ ٹکرے لوازمات تقلید یاد نہیں آتے۔بزرگوں کا ادب،شائستگی،شگفتگی ،بڑوں کے آگے بے جا چون و چرا نہ کرنا، کہیں زانوئے تلمذ تہہ کرنا اور شتر بے مہار نہ بننا ساری خوشبوئیں سونگھنے کی حس یکلخت لوٹ آتی ہے۔
ہم نے مجنوں پہ لڑکپن میں اسد
سنگ اٹھایا تھا کہ سر یاد آیا...