اب یہ بھی بتاؤں اس شعر کی حقیقت کیا ہے۔ در اصل عظیم نے ایک غزل لکھی تھی جسے وہ ماشااللہ خاں کو سنانے آئے جو رجز سالم کے وزن میں تھی اور ایک مصرع لاعلمی میں رمل محذوف میں چلا گیا۔
انشااللہ خاں بھی وہیں موجود تھے جنہوں نے عظیم بیگ سے گھات کی اور کہا یہ غزل آپ مشاعرے میں ضرور پڑھیں۔ جب عظیم نے غزل...