نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    اخلاقِ ہندی ٹائپنگ کے بارے میں گفتگو

    محب علوی ، یہ آپ بہت بڑا کام بلکہ عظیم الشان کام کررہے ہیں ۔ اردو کے ادبِ عالیہ کو یونیکوڈ میں منتقل کرنے کا کام انتہائی اہم اور دور رس اثرات کا حامل ہوگا ۔ اللہ تعالیٰ آپ کے کام کو آسان بنائے اور راہ کی مشکلات کو دور فرمائے ۔ یہ آپ کا اور آپ کے رفقائے کار کا اردو پر بڑا احسان ہے...
  2. ظہیراحمدظہیر

    ہ اور ھ کا استعمال

    خیر آپ نے تو شاید "چمچے" کا دوسرا مطلب لیتے ہوئے مزاحیہ بات کی ہے لیکن چمچہ ہی اصل لفظ ہے اور فصیح ہے ۔ چمّچ عوامی لفظ ہے ۔ اکثر گھرانوں میں چمچ کہنے پر اب بھی ناک بھوں چڑھائی جاتی ہے ۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    آنکھوں میں ہوں سراب توکیاکیا دکھائی دے

    بھیا ، یہ غزل تو کسی شمار میں نہیں ۔ بس آپ کی محبت اور قدر دانی ہے ۔ جس شمارے میں چاہے رکھ لیجئے ۔ :):):)
  4. ظہیراحمدظہیر

    آنکھوں میں ہوں سراب توکیاکیا دکھائی دے

    کسی رکن کو ٹیگ کرنے کے لئے انگریزی میں @ لکھ کر اردو میں رکن کا نام لکھ دیجئے تو وہ رکن ٹیگ ہوجائے گا ۔ پہلے دس ٹیگ فری ہوتے ہیں لیکن اس کے بعد ہر پانچ ٹیگ کا معاوضہ پچیس روپے ہوتا ہے ۔ جب آپ کے پچاس ٹیگ ہوجائیں توآپ کو انتظامیہ کی جانب سے بل موصول ہوگا ۔ عدم ادائیگی کی صورت میں یہ...
  5. ظہیراحمدظہیر

    کیوں پریشان دل دیکھتے - برائے اصلاح

    جی ہاں ۔ یہ تمام الفاظ ہم قافیہ ہیں ۔ ایک مختصر سی بات یہ سمجھ لیجئے کہ قافیے کی سادہ ترین شکل " ایک حرف اور اس سے ماقبل کی حرکت" ہے ۔ مندرجہ بالا تمام قوافی میں "ل" اور اس سے پہلے "زیر" موجود ہے سو یہ تمام الفاظ ہم قافیہ ہوئے ۔ اگر"ل" سے پہلے زیر کے بجائے کوئی اور حرکت موجود ہو تو وہ...
  6. ظہیراحمدظہیر

    کبھی ہم بھی خوبصورت تھے

    بہت شکریہ پوری نظم پوسٹ کرنے کا ۔ صرف اس کے پہلے مصرع اور عنوان ہی میں غلطی تھی ۔ لفظ "بھی" زائد تھا ۔ لیکن اس نظم کا عنوان "ریت پر سفر کا لمحہ" نہیں بلکہ اس کی پہلی سطر ہی اس کا عنوان ہے ۔ "ریت پر سفر کا لمحہ" تو احمد شمیم کے شعری مجموعے کا نام ہے کہ جس میں یہ نظم موجود ہے ۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    اردو بھی مقدس زبان؟

    البتہ بھارت میں اردو پر مسلمانوں کی مذہبی زبان کا لیبل لگا کر بہت ظلم کیا گیا ہے ۔ سرکاری اور غیرسرکاری دونوں سطحوں پر ایک عرصے سے اردو کا استیصال کیا جارہا ہے ۔ اچھی بات یہ ہے کہ عدم وسائل کے باوجود بہت سارے مدرسے اور ادارے اردو کو زندہ رکھنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں ۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    ہ اور ھ کا استعمال

    یقیناً اس مسئلے کی کئی وجوہات ہونگی ۔ ایک وجہ جو میرے مشاہدے میں آئی وہ یہ ہے کہ اگر کوئی لفظ یا عنوان لکھنے کے لئے کوئی عربی فونٹ استعمال کیا جائے تو لفظ کے درمیان میں "ہ" کی بجائے "ھ" لکھا جاتا ہے کیونکہ عربی لفظ کے درمیان میں "ہ" نہیں "ھ" ہی لکھا جاتا ہے ۔ میں جب بھی اپنا نام...
  9. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    جھاڑو دینے والے کے لئے ایک اور لفظ یادآیا : خاکروب
  10. ظہیراحمدظہیر

    تابش بھائی ، بہت بہت مبارک ہو! اللہ کریم گڑیا کو نیک صالحہ بنائے ، خیر و عافیت ، صحت و تندرستی...

    تابش بھائی ، بہت بہت مبارک ہو! اللہ کریم گڑیا کو نیک صالحہ بنائے ، خیر و عافیت ، صحت و تندرستی اور اپنی رحمت و برکت والی حیاتِ صالحہ عطا فرمائے ! آمین ۔ اللهم أكثِرْ مالَہ و ولدَہ و بارِكْ لہ فيما أعطَيتَہ ۔
  11. ظہیراحمدظہیر

    کبھی ہم بھی خوبصورت تھے

    اتنی مشہور نظم کا اتنا مشہور مصرع تو غلط نہیں لکھنا چاہئے ۔ بلکہ یہاں تو عنوان بھی غلط لکھا گیا ہے ۔ درست مصرع یوں ہے : کبھی ہم خوبصورت تھے "کبھی ہم بھی خوبصورت تھے" کہنے سے نہ صرف یہ کہ مصرع وزن سے خارج ہوجاتا ہے بلکہ اس کے معنی بھی آسمان سے پاتال میں جاگرتے ہیں ، انتہائی بدصورت...
  12. ظہیراحمدظہیر

    آنکھوں میں ہوں سراب توکیاکیا دکھائی دے

    مدیرانِ کرام ! براہِ کرم مقبول صاحب کی درخواست پر توجہ کی جائے ۔ انہیں شاید ابھی ٹیگ کرنا نہیں آتا ۔ شکریہ ۔ محمد خلیل الرحمٰن محمد تابش صدیقی
  13. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    بندر یا ریچھ وغیرہ کا تماشا دکھانے والوں کو مداری کہا جاتا ہے جبکہ سانپ کا تماشا دکھانے والے جوگی کہلاتے ہیں ۔ اقبال نے اشتراکی انقلاب کے بارے میں کہا تھا : گیا دورِ سرمایہ داری گیا تماشا دکھا کر مداری گیا افسوس کہ جناب کی یہ پیشین گوئی بھی دیگر اور پیشین گوئیوں کی طرح درست ثابت نہ ہوسکی ۔...
  14. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    جھاڑو دینے اور بیت الخلا وغیرہ صاف کرنے والوں کے لئے بھنگی ، مہتر یا حلال خور کے الفاظ مستعمل ہیں ۔ بھنگن ، مہترانی اور حلال خورنی مؤنث کے لئے استعمال ہوتےہیں ۔ بہشتی سقے کو کہتے ہیں ۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    نہیں ، یہ مشک نہیں بلکہ صراحی ہے ۔ مشک چمڑے کی ہوتی ہے اور اس کا منہ باندھنے کے لئے بھی ایک چرمی رسّی استعمال ہوتی ہے ۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    سقّا (یا سقّہ) ، بہشتی اور ماشکی ایک ہی بات ہے یعنی وہ شخص جو کنویں یا دریا سے پانی بھرکرگھروں تک پہنچائے ۔ ماشکی اوربہشتی خالص ہندوستانی الفاظ ہیں ۔ جبکہ سقا عربی الاصل ہے ۔ ہو سکتا ہے کہ بعض علاقوں میں ماشکی یا سقا میں فرق کیا جاتا ہو ۔ بہشتی کو عوام الناس "بھِشتی" بھی کہتے ہیں ۔ نظام...
  17. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    پراندے کو اردو میں چُٹیا یا چُٹیلا کہتے ہیں ۔ میرا خیال ہے کہ اب پاکستان میں لفظ پراندہ زیادہ مقبول ہوتا جارہا ہے ۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    اس کیمرے کا اردو میں کوئی مخصوص نام نہیں لیکن انگریزی میں اسے ڈیگیروٹائپ کہتے ہیں ۔ کیمرے کے ذکر پر یادآیا کہ میرے بچپن میں ہمارے بڑے بھائی کے پاس کوڈک کا مشہورِ زمانہ براؤنی کیمرا یعنی کالے ڈبے والا کیمرہ ہوا کرتا تھا ۔ یہ کیمرا ایک عرصے تک میں نے سنبھال کر رکھا لیکن پھر اور بہت سی چیزوں...
  19. ظہیراحمدظہیر

    آنکھوں میں ہوں سراب توکیاکیا دکھائی دے

    جی جناب ، مقبول صاحب میں آپ ہی سے مخاطب تھا ۔ آپ کے مراسلے کا جواب لکھا تھا لیکن نمعلوم کیوں اس کا اقتباس نہیں آسکا ۔ میرا اشارہ اس طرف تھا کہ جب آپ اردو لکھ سکتے ہیں تو نام انگریزی میں کیوں رکھا ۔ اردو محفل پر نام اردو ہی میں سجتا ہے۔ اگر ہوسکے تو تبدیل کروالیں ۔ :):):) ویسے یہ بات آج...
  20. ظہیراحمدظہیر

    عروض ورژن 2 کا اجرا

    ہماری صرف باتیں ہیں ، سیّد کام کرتا ہے! یہ اردو کی بڑی خدمت ہے ! اللہ آپ کے راستے کی رکاوٹیں دور فرمائے اور کام آسان فرمائے ! آمین ۔
Top