نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    “نَے” کا استعمال

    اور آپ بھی بہت مزاخیے ہیں ۔ مجھے دیکھے بغیر ہی بڑا شاعر کہہ دیا ۔ اگر میرا قد تین فٹ ساڑھے چار انچ ہوا تو؟! مزاح برطرف۔ لفظ "نے" جو حقے اور پیچوان کے لئے استعمال ہوتا ہے اس میں نون مفتوح کا تلفظ مے اور قے کی طرز پر کیا جاتا ہے ۔ لیکن جو "نے" نفی کے لئے استعمال ہوتا ہے اس کا تلفظ سے ، دے ،...
  2. ظہیراحمدظہیر

    کپڑے یا کپڑوں کے لیے شاعرانہ متبادل الفاظ؟

    لڑکپن ہی سے شاعری کا شوق ہونے کے باعث مجھے اسکول میں لینگویجز کے مضامین میں فائدہ ہوجاتا تھا ۔ مجھے یاد ہے کہ میٹرک میں انگریزی کے نصاب میں جتنی نظمیں تھیں میں نے ان کا منظوم ترجمہ کیا تھا اور اسے پڑھ کر ہمارے انگریزی کے استاد اتنا خوش ہوئے کہ مجھے کلاس میں پانچ روپے اپنی جیب سے نکال کر...
  3. ظہیراحمدظہیر

    کپڑے یا کپڑوں کے لیے شاعرانہ متبادل الفاظ؟

    امجد ، آپ بالکل صحیح سمت میں سوچ رہے تھے اور میں آپ کی بات سمجھ گیا تھا۔ میں نے افادۂ عام کے لئے ایک نکتہ بیان کردیا تھا کہ شاید کسی اور پڑھنے والے کے کام آسکے۔ ۔ اگر زربفت کچھ ثقیل اور نامانوس سا لگ رہا ہے تو اس کی جگہ کمخواب ، ریشم یا مخمل استعمال کرکے دیکھ لیجئے ۔ اگر پھر بھی آپ کو...
  4. ظہیراحمدظہیر

    “نَے” کا استعمال

    نے کو اب صرف حُقے اور پیچوان میں استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ کوئی ممانعت نہیں بشرطیکہ ان ہر دو آلات میں صرف تمباکو استعمال ہوتا ہو۔ تمباکو کے علاوہ "کچھ اور" بھی شامل ہو تو ممنوع ہے ۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    کپڑے یا کپڑوں کے لیے شاعرانہ متبادل الفاظ؟

    جہاں تک یئیٹس کی اس نظم کے ترجمے کا تعلق ہے تو یہاں بظاہر جنت کے پارچہ جات یا بافتہ جات کا ذکر کیا جارہا ہے لیکن تشبیہات کو دیکھتے ہوئے یہاں جنتی کے بجائے آسمانی یا آسمان سے اترے ہوئے کپڑے قیاس کرنا زیادہ بہتر ہے ۔ ترجمے کا بنیادی اصول ہے کہ لفظوں کے ترجمہ کے بجائے مفہوم کا ترجمہ کیا جانا...
  6. ظہیراحمدظہیر

    بے رخی

    واہ واہ! بہت خوب ، کیا بات ہے! بہت اعلیٰ! ابنِ رضا ، بہت دنوں کے بعد آئے اور اچھے کلام کے ساتھ آئے بھائی ۔ اس کلام کی کیفیت اور ہیئت تو مسلسل غزل کی سی ہے لیکن اسے عنوان دے کر آپ نے نظم بنادیا ہے ۔ یہ بھی خوب ہے ۔ بہت داد! بس تیسرے شعر اور مقطع کےدوسرے مصرعوں کو ذرا دیکھ لیجئے ۔ آپ کی مزید...
  7. ظہیراحمدظہیر

    کپڑے یا کپڑوں کے لیے شاعرانہ متبادل الفاظ؟

    کپڑوں کے لئے متبادل الفاظ یہ ہوسکتے ہیں : ملبوس ، ملبوسات ، لباس ، پوشاک ، پیرہن ، پیراہن ، جامہ ، خلعت وغیرہ ۔ جو پسند آئے چُن لیجئے ، مفت ہے ۔ :)
  8. ظہیراحمدظہیر

    کیچڑ !!!

    کیچڑ !!!
  9. ظہیراحمدظہیر

    لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ الْعَلِیُّ الْعَظِیم

    لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ الْعَلِیُّ الْعَظِیم
  10. ظہیراحمدظہیر

    غزل: تُو نے دیکھا ہی نہیں مڑ کر کبھی جانے کے بعد

    عاطف بھائی ، "پھر" اور "پھر سے" ہم معنی نہیں ہیں ۔ "پھر کے معنی دوبارہ ، مکرّر" اور "پھر سے کے معنی ازسرِ نو ، نئے سرے سے" ہیں ۔ میں نے آپ کا مضمون پھر پڑھا اور میں نے آپ کا مضمون پھر سے پڑھا دونوں جملوں کا مفہوم علیحدہ ہے ۔ آپ کے شعر میں پھر کا محل ہے۔ آئینے کو پھر توڑدیا تو درست ہے لیکن آئینے...
  11. ظہیراحمدظہیر

    غزل: تُو نے دیکھا ہی نہیں مڑ کر کبھی جانے کے بعد

    بہت خوب عاطف بھائی ، خوب غزل ہے ۔ توڑ ڈالا آج پھر سے ہم نے اپنا آئنہ اپنے چہرے میں تری صورت نظر آنے کے بعد آپ نے یہاں آئینہ پھر توڑ ڈالا اور آئینہ پھر سے توڑ ڈالا کا فرق ملحوظ نہیں رکھا ۔ ویسے اس شعر کے پس منظر میں کارفرما جذبہ کیا ہے؟ محبوب سے نفرت؟! یعنی روایتی طور پر تو محب کی خواہش...
  12. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    یعنی دیوا یا دیا ۔ دیئے یا چراغ کی کئی شکلیں ہوتی ہیں ۔ روایتی طور پر چراغ یا دیا مٹی کی ایک چھوٹی سی پیالی ہوا کرتی تھی کہ جس کے ایک طرف چونچ سی نکلی ہوتی ہے ۔ دیئے کی بتی اسی چونچ نما کنارے پر جل رہی ہوتی ہے اور اسے دیئے کی لو کہتے ہیں ۔ چھوٹے دیئے کو دیپ بھی کہا جاتا ہے ۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    آپ بالکل ٹھیک کہتی ہیں ۔ میں نے جو مثال دی اس سے اشکال پیدا ہوگیا ۔ کہنا یہی چاہتا تھا کہ بچیوں کی چھوٹی چھوٹی گندھی ہوئی چوٹیوں کو مینڈھیاں کہتے ہیں ۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    یہ کونسی کتاب ہے؟

    میرے خیال میں تو یہ کتاب حافظ جلیل حسن جلیل (المعروف بہ جلیل مانک پوری) کی لغت تذکیر و تانیث ہے ۔ یہ کتاب مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (حیدرآباد دکن) کی لائبریری میں موجود ہے اورعاریتاً لی جاسکتی ہے ۔ اگر کوئی صاحب وہاں سے اس کے سرورق کا فوٹو لے کر تصدیق کرسکیں تو بہتر ہوگا ۔ اس کے...
  15. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    یم یم یم!!! منہ میں پانی آگیا دیکھ کر ۔:D صاحب بڑا ظلم کیا آپ نے یہ تصویر لگا کر۔ کچھ مجبور پردیسی بھی موجود ہیں محفل پر ۔ خیال کیا کیجئے ۔ ویسے یہ باجرے کی روٹیاں ہیں یا بیسن کی؟
  16. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    موٹی سویّاں یا اسپیگیٹی بنائی جارہی ہیں ۔ میں نے بھی بچپن میں اپنی والدہ کے ساتھ مل کرکئی دفعہ بنائیں ۔ میدے یا آٹے کی ان سویوں کو سکھانے کے لئے چھت پر صاف کپڑا بچھا کر لٹادیا جاتا تھا یا کبھی کبھی چارپائی پہلو پر کھڑی کرکے سویوں کو اس پر تولیہ کی طرح سوکھنے کے لئے ڈال دیا جاتا تھا ۔:):):)
  17. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    تندور ۔ اسے تنور (نون مشدد) بھی کہتے ہیں ۔ لیکن اس میں یہ روٹیاں تہہ میں کیوں پڑی ہیں؟ روٹیاں تو تندور کی دیواروں پر چپکائی جاتی ہیں ۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    بالکل درست کہا عاطف بھائی ۔ یہی بات میں نے بھی اوپر لکھی تھی ۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ اصل الفاظ بہشتی اور بہشتن ہی ہیں ، بھِشتی اور بھِشتن ان کی بگڑی ہوئی عوامی شکلیں ہیں ۔ یہ دونوں صورتیں تمام لغات میں مذکور ہیں ۔ بلکہ وارث سرہندی نے تو اس کی وجہ تسمیہ بھی لکھی ہے کہ مسلمانوں میں پانی...
  19. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    چُٹیا کا لفظ قدرتی بالوں اور پراندا دونوں کے لئے مستعمل ہے ۔ سر کے پیچھے لمبے قدرتی بالوں کے لئے چوٹی ( اور مختصر چوٹی کے لئے چُٹیا) کا لفظ عام بولا جاتا ہے ۔ عام طور پر ہندو مرد اپنے سر پر چُٹیا رکھتے تھے ۔ چھوٹی بچیاں اپنے بالوں کو گوندھ کر ( یا گونتھ کر) جو دو چوٹیاں دائیں بائیں بنالیتی ہیں...
  20. ظہیراحمدظہیر

    اخلاقِ ہندی ٹائپنگ کے بارے میں گفتگو

    بہت شکریہ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے ۔ جانتا ہوں کہ آپ مصروف آدمی ہیں لیکن وقت ملے تو فسانہ عجائب کو بھی فسانۂ عجائب کردیجئے گا ۔
Top