کمزور سے لکھتا ہوں جو اشعار مسلسل
رہتا ہوں ترے ہجر میں بیمار مسلسل
ایم اے کی بجائے جو مکینک ہی میں ہوتا
چھ سال سے رہتا نہ میں بیکار مسلسل
میں کتنے رقیبوں کو سنبھالوں مرے محبوب
رہتے ہیں مری تاک میں دو چار مسلسل
ٹانگیں مری ٹوٹی ہیں جسے چھیڑ کے یارو
ہوتے ہیں اُسی نرس کے دیدار مسلسل
میں نے تو...
اسامہ بھیا کو ٹیگ نہ کرنے کی گستاخی کیسے ممکن ہے :)
کافی دنوں سے پوسٹ نہیں کر پا رہا ہوں، صحت کی خرابی کی وجہ سے کچھ لکھ نہیں سکا تھا، بہر حال ابھی کچھ تازہ کلام اصلاح کے لئے اعجاز عبید بھائی کی خدمت میں پیش کیا ہے، اصلاح ہو جائے تو محفل میں پیش کرتا ہوں انشاءاللہ۔
رہنے دیں شمشاد بھیا!
کسی بے چارے شادی شدہ شاعر کی رسوائی ہو جائے گی:(
ایک نئی غزل کا شعر عرض ہے (جلد ہی غزل بھی پیش کروں گا)
ہوتے ہیں محبت میں بھی چھترول کے درجات
کھُلتے چلے جاتے ہیں یہ اسرار مسلسل
approval ہے آپ کے پاس یا خود سے ہی درخواست پر دستخط فرما دیا :)
کوئی چھٹی شٹی نہیں، آرام سے بیٹھیں اور کام کریں، اردو ویب پر آپ کی بہت ضرورت ہے۔
چھٹی نامنظور
on behalf of Head Master
شکریہ محترمہ بہن صاحبہ :) اور محترم بھائی عمراعظم
صحت کی خرابی کی وجہ سے غائب ہوا "پڑا" تھا۔ اچانک طبیعت خراب ہوئی تو زمین پر "پڑا" ہوا تھا، اس کے بعد کچھ دن ہسپتال میں "پڑا" ہوا تھا، پھر گھر واپس آکر بستر پر "پڑا" ہوا تھا، فرشتہ اجل کی نیت کچھ خراب لگی تو فوراً کہا، حضور "پڑا" رہنے دیں غریب...
شکریہ محمد بلال اعظم بھیا! الحمدللہ، بہت بہتر ہے طبیعت، بس کبھی کبھی آرام طلب ہو جاتی ہے :) دوائیں کھا کھا کے ہاہاہاہا۔ آپ نے یاد رکھا بہت محبت پیارے بھائی کی۔ اللہ خوش رکھے، سلامات رکھے۔
استاد محترم! میری بیوی کی اردو کچھ خاص اچھی نہیں بلکہ خاس اچھی نہیں، اس لئے انہوں نے "اصرار" کی بجائے "اسرار" کیا :)
(غلطی کی معذرت، آئندہ خیال رکھوں گا)
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
تمام غزل ہی کمال ہے، لیکن اس ایک مصرعے نے تو ہنسا ہنسا کے لوٹ پوٹ کر دیا
اُنوں پی کے بھی ہوشیار اللہ اللہ