شاباشی اپنی جگہ مگر مدعا یہ ہے کہ اگر حشوِ اوّل کو مفعولن باندھنا ہے تو اس سے شاعر بھی نابلد ہےیا پھر غیرمتفق اور عروض ڈاٹ کام بھی ( سید ذیشان صاحب)۔ تاہم یہ اور بات کہ اگر کیا کو فعو(وتد مجموع) تقطیع کرکے پورا کردے۔جبکہ کیا اصولی طور پر کا یا کَ باندھا جاتا ہے...
قاعدے کی بات بتا دی آپ نے ۔ جزاک اللہ ۔
دیگر نکتہ کی بھی توثیق یا تردید کریں دہرے قوافی کے لیے جو بات سرسری بھائی نے اوپر کی۔ کیونکہ دو قافیوں کے بیچ ردیف مستحسن تو ہےمگر کیا دو قافیوں کی طرح دو ردیف بھی مستعمل ہیں؟(یعنی قافیہ+ردیف+قافیہ+ردیف)
عاطف بھائی کیا آپ مردہ تن اور جوانی کے باہمی ربط سے متفق ہیں کہ مردہ تن کو زندگی بخشنا تو بجا مگر جوانی تو ضعف اور بوسیدگی یا خستگی وغیرہ سے متعلق ہے؟؟
اچھی کوشش ہے جناب۔
تاہم از راہِ علم استفسار ہے کہ مطلع میں منتخب کیے گئے قوافی میں حرفِ روی کیاہے؟ اگر روانی اور جوانی کا نون حرف روی ہے تو ۔ کیا خیال ہے شیخ صاحب و سَرسَری صاحب؟؟
روانی: جوانی :
ی : وصل
ن: روی (مطلق)
ا: قید
وَ: ماقبل حرف مفتوح
تو کیا مطلع کے قوافی میں بل ترتیب دونوں...
شوق ہر رنگ رقیبِ سر و ساماں نکلا
قیس تصویر کے پردے میں بھی عریاں نکلا
(غالب کا شعراور آپ کے نِک کی مماثلت برطرف:))
جناب والیٰ آپ کی خدمت میں ہمہ وقت حاضر ہیں آپ اپنا مدعا بیان کیجے گا ۔محفلین کسی بھی متعلقہ استفسار کو تشنہ نہیں چھوڑتے نہ ہی فراموش کرتے ہیں۔
خوش رہیں
جنا ب اب اتنا اختصار بھی اچھا نہیں کہ یہاں مشرقی تقاضوں کے پیشِ نظر سب کچھ مختصر کردینے کا فیصلہ بہت بے باک لگتا ہے:p اب آپ کے ہاں(فن لینڈ میں) اگر اختصار پسندی کو روا رکھا جاتا ہے تو ہمار ا کیا دوش؟:cautious: