ویسے تفنن برطرف، معاملہ یہ ہے کہ فرصت کی گھڑیاں بہت کم ہو گئیں ہیں اب۔
نثر والا معاملہ تو بالکل ہی ختم ہو گیا۔
شاعری بھی بہت کم ہو گئی ہے۔ ایک دو غزلیں ایسی ہیں جو محفل پر لگانی ہیں۔ وہ کسی دن جھیلنی پڑیں گی آپ کو۔ :)
میں تو نوٹیفیکیشن میں لڑی کانام دیکھ کر ہی پریشان ہو گیا کہ یہ کیا ریٹنگ آ رہی ہیں۔ کہیں میری آئی ڈی کوئی بوٹ تو نہیں چلا رہا۔ :) :) :)
بالکل ہی بھول گیا تھا کہ یہاں کبھی کچھ لکھا تھا۔
آج ہمارے محفلین جاپانی پھل کے دھاگے میں سنگھاڑے کو یاد کر رہے ہیں۔ سو ہم نے سوچا کہ سنگھاڑے کے متعلق یہ تفصیلی ویڈیو یہاں شئر کی جائے۔ تاکہ محفلین کو سنگھاڑوں کو ڈسکسانے کے لئے ایک الگ دھاگہ مل جائے۔ :) :) :)