گریز مگر ایسی باتوں سے لازمی کرنا چاہیے رسول اللہ ص کی محبت میں جو خدانخواستہ شرک کی جانب جائیں یا خود رسول اکرم ص کو بھی پسند نہ آئیں، نعت کہتے ہوئے بھی اس بات کا خاص خیال رکھا جانا چاہیے
شور کبھی اس بات کا ہوا کرتا تھا کہ کراچی انسان جاتا تو ٹرین پر ہے مگر آتا اخبار میں ہے
اللہ کرے کہ اب بھی کراچی کے ایسے حالات نہ ہوں بلکہ کسی جگہ بھی اس طرح کے حالات نہ ہوں
نہیں، یہاں تو الحمد للہ کچھ دنوں سے تیز دھوپ نہیں ہے، جو پاکستانی موسم کے لحاظ سے اچھی نہیں لگتی ان دنوں میں، صبح تقریباً سات بجے سے بارش ہو رہی ہے الحمد للہ ہمارے شہر میں
میرے خیال میں تو پرانا ورق چل سکتا ہے، شاعر جو کہنا چاہتا ہے وہ شاید اسی طرح بیان ہو گا، مزید یہ کہ نئی کتاب میں بھی کوئی ایک آدھ ورق پرانا ہو سکتا ہے، یعنی میلا ہو سکتا ہے، یا پھر گھسا ہوا
بھائی محمد عبدالرؤوف کا مجوزہ مصرع 'کتاب عالم' کی وجہ سے مناسب نہیں لگ رہا، میرا خیال ہے کہ مضمون بالکل...