سرور کونین ﷺ نے فرمایا: نیکی اچھے اخلاق کا نام ہے اور گناہ وہ ہے جو تمہارے دل میں کھٹکے اور تمہیں یہ بات ناپسند ہو کہ لوگوں کو اس کا پتا چل جائے‘‘ (صحیح مسلم: 2553)
خاصی سیر حاصل گفتگو ہو گئی غزل پہ ماشاء اللہ۔بہر حال مشکل زمین پہ ایک اچھی کوشش پہ داد قبول کیجیے۔
بہت خوب ۔
میں تو اس زمین میں ایک شعر کے علاوہ کچھ نہ کہہ سکا تھا:
یوں عشق_ حق سے آئینہ دل کا ہوا ہے صاف
حب_علی میں پاتا ہوں حب_عمر کو میں
(رضی اللہ تعالیٰ عنھما)
جزاک اللہ خیر سیما خالہ۔
فیض اور جون جیسے شعرا نے اردو شاعری کے قارئین اور شائقین میں اضافہ کیا ہے۔چنانچہ مجھے بھی جون ایلیا کا مجموعہ کلام "شاید" ایک ایسے دوست نے دیا جو خاصے مغرب زدہ تھے اور اردو ادب سے ان کا کوئی تعلق نہ تھا۔کتاب پہ جا بجا لگے نشانات بتا رہے تھے کہ نہ صرف کتاب پڑھی گئی ہے...
وعلیکم السلام ۔
اٹھو! بیٹا آنکھیں کھولو
بستر چھوڑو اور منہ دھولو
اتنا سونا ٹھیک نہیں
وقت کا کھونا ٹھیک نہیں
سورج نکلا تارے بھاگے
دنیا والے سارے جاگے
پھول کھلے خوش رنگ رنگیلے
سرخ رنگ ، سفید اور پیلے پیلے
تم بھی اٹھ کر باہر جاؤ
ایسے وقت کا لطف اٹھاؤ
بہت بہتر ۔وعلیکم السلام
لیکن ایک بات قابل غور ہے کہ سلام میں پہل مستحب(کرو تو ثواب نہ کرو تو گناہ نہیں) ہے اور جواب دینا واجب (نہ دو تو گناہ)۔مجمع میں سے کوئی ایک بھی دے دے تو واجب ادا ہو جائے گا۔یہ مسئلہ سیکھا علما سے۔