نتائج تلاش

  1. ابوشامل

    مبارکباد مہوش ماہر کے عہدے پر

    مہوش میری طرف سے بہت بہت مبارک ہو۔ آپ اپنا خیال رکھیں اور ذہن پر زیادہ بوجھ مت ڈالا کریں جیسا کہ مجھے آپ کی حالیہ پوسٹس سے اندازہ ہو رہا ہے کہ ناسازئ طبیعت کے باوجود آپ انتہائی جذباتی پوسٹ کر رہی ہیں جو آپ کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ خیر! ویسے آپ وکیپیڈیا اردو پر آئی تھیں اور کوئی کام نہ کیا؟...
  2. ابوشامل

    لال مسجد آپریشن شروع

    مہوش سب سے پہلے تو میری آپ سے درخواست ہے کہ آپ جذبات پر تھوڑا قابو رکھیں، واقعتا یہ آپ کی طبیعت کے لیے ٹھیک نہیں، ویسے آج پتہ چلا کہ آپ کو بھی "اوپر" سے اشارے ملتے ہیں :)۔ خوش رہیں اور اپنا خیال رکھیں۔
  3. ابوشامل

    دوسری سالگرہ اردو محفل جشنِ سالگرہ لائیو کوریج رپورٹ

    امن! بہت اچھا لکھا ہے آپ نے، رپورٹنگ قابل تعریف ہے، لگتا ہے آپ کے اندر رپورٹنگ کے جراثیم موجود ہیں :) بہرحال اگر نام نہ دیکھا جائے کہ کس نے پوسٹ کی ہے اور صرف رپورٹ کو پڑھنا شروع کیا جائے تو ابتدائی چند پیراگراف میں ہی اندازہ ہو جاتا ہے کہ کسی خاتون نے رپورٹ کیا ہے، کیونکہ کسی کے لباس کے حوالے...
  4. ابوشامل

    محفل فورم کے نئے سیٹ اپ پر آپ کی تجاویز اور شکایات!

    ربط، تصویر، وڈیو وغیرہ ڈالنے کے لیے کیا کرنا ہوگا، کیا کوڈ خود تحریر کرنا ہوگا؟
  5. ابوشامل

    دوسری سالگرہ اراکین اشعار کے آئینے میں

    مجھے بے حد افسوس ہے کہ میرا ذکر خیر یہاں ہوا اور میرے علم میں نہیں تھا، فرزانہ صاحبہ! تمام اراکین محفل کے لیے آپ کی کاوشیں آپ کے خلوص اور محبت کی آئینہ دار ہیں۔ میں شعر و شاعری سے زیادہ لگاؤ نہیں رکھتا، (سوائے اقبال کے)، اس لیے جواب شعر میں نہیں دے سکتا لیکن پرخلوص شکریہ قبول فرمائیے۔
  6. ابوشامل

    اردو میں دنیا بھر کے نقشہ جات

    بہت شکریہ نظامی صاحب! کیا آپ اس سلسلے میں مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں، میں آپ کو اپنا ای میل ایڈریس اور فون نمبر ذپ کردیتا ہوں یا پھر آپ اپنا ای میل ایڈریس اور فون نمبر ذپ کردیں۔ ویسے اب تک کی رہنمائی کا بہت شکریہ
  7. ابوشامل

    اردو میں دنیا بھر کے نقشہ جات

    برادر آپ کو کس قسم کی رہنمائی درکار ہے؟
  8. ابوشامل

    وی‌بلیٹن پر منتقلی مکمل

    ایک حیران کن، خوشگوار اور غیر مانوس سی تبدیلی، اچانک سامنے آئی ہے، وی بلیٹن کتنا بہتر اس بارے میں میں اتنا تو نہیں جانتا لیکن نبیل صاحب اردو کمپیوٹنگ کی ایک آل راونڈر شخصیت ہیں، انہوں نے یہ فیصلہ سوچ سمجھ کر ہی کیا ہوگا۔ بہر حال میری جانب سے نبیل صاحب اور ان کی ٹیم کے دیگر ارکان اور تمام احباب...
  9. ابوشامل

    لال مسجد آپریشن شروع

    ویسے اس ہنگامے میں حکومت اپنا "ہاتھ" دکھا گئی ہے، وضاحت مندرجہ ذیل خبر سے ہوگی:
  10. ابوشامل

    امام شامل

    اضافے کا شکریہ برادر ؟؟؟؟ لیکن ایک بات بتاتا چلوں کہ وکیپیڈيا پر لکھے گئے مضمون میں آپ کی دی گئی معلومات درج ہے، لیکن یہ میں نے اس لیے محفل پر شامل نہیں کی کیونکہ مجھ سے چند لوگ خار کھانے لگے ہیں اس لیے میں نے چاہتا تھا کہ شامل بسایوف کے حوالے سے کوئی بحث نہ چھڑ جائے، ویسے میں نے دیکھا ہے کہ...
  11. ابوشامل

    اردو میں دنیا بھر کے نقشہ جات

    بھائی! میں شاید اپنا مقصد واضح طور پر بیان نہیں کر سکا میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ کوئی ایسا سافٹ ویئر یا طریقہ ہو جس سے مندرجہ ذیل قسم کے نقشے بنائے جا سکیں، یعنی خالی نقشہ جات پر جیسے چاہیں کام کریں، سرحدیں لگائیں، شہروں کے نام لکھیں یا نہ لکھیں، یعنی ایک ایسا سانچہ Template ہو جس کو اپنے مقصد کے...
  12. ابوشامل

    لال مسجد آپریشن شروع

    دونوں فریقین کی غیر ذمہ دارانہ حرکات کے باعث وطن عزیز میں بہت بڑا سانحہ واقع ہوا ہے، لیکن اس میں زیادہ قصور جامعہ حفصہ اور لال مسجد والوں کا ہی ہے اور چینی باشندوں کے اغواء کے بعد آپریشن ناگزیر ہو گیا تھا۔ اس واقعے کے کئی افسوسناک پہلو ہیں، 1- پہلا یہ کہ ایمان، تقوی اور جہاد فی سبیل اللہ کا...
  13. ابوشامل

    اردو میں دنیا بھر کے نقشہ جات

    بہت شکریہ اعجاز اختر صاحب! ویسے آپ ہندوستان سے پہلی شخصیت ہیں جنہوں سے اعتراض کیا ہے، وکیپیڈيا پر بھارت سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد نے کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔ میں اس رویے کو بہت سراہتا ہوں کہ صرف تعریفوں کے پل نہ باندھے جائیں بلکہ ساتھ ساتھ اصلاح کے لیے بھی کام کیا جائے انشاء اللہ ایک دو روز...
  14. ابوشامل

    اردو میں دنیا بھر کے نقشہ جات

    محترم اعجاز اختر صاحب! اس طرف نظر کرنے کا بہت شکریہ، بات دراصل نقشے دیکھنے کی نہیں بلکہ نقشے بنانے کی ہے، اصل میں اردو وکیپیڈیا پر دنیا بھر کے نقشہ جات اردو زبان میں بنانے کا کام شروع کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ابتدائی طور پر سادہ نقشہ جات بنائے گئے ہیں جنہیں آپ اس ربط پر دیکھ چکے ہیں: اردو...
  15. ابوشامل

    اردو وکیپیڈیا

    شکریہ شارق بھائی! اگر آپ سمیت کسی کو کوئی مدد درکار ہو یا ذہن میں کوئی سوال ہو تو وہ پوچھ سکتے ہیں۔
  16. ابوشامل

    امام شامل

    اردو وکیپیڈیا پر لکھے گئے تاریخی مضامین کو محفل پر پیش کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے، اس سلسلے کا دوسرا مضمون داغستان کی عظیم مجاہد شخصیت امام شامل کے بارے میں ہے، مکمل مضمون بمعہ تصاویر و روابط یہاں دیکھا جا سکتا ہے: امام شامل (پیدائش 1797ء ۔ انتقال مارچ 1871ء) شمالی قفقاز کے مسلمانوں کے ایک...
  17. ابوشامل

    ونڈو وسٹا اردو میں ؟

    برادر میں نے تو اخبارات میں اشتہار دیکھا تھا جس کے مطابق ونڈوز وسٹا کا اسٹارٹر پاکستان میں ڈھائی ہزار روپے میں دستیاب ہے۔ ایک صاحب کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق ونڈوز وسٹا میڈیا کٹ کے بغیر 9500 اور میڈیا کٹ کے ساتھ 11000 میں دستیاب ہے۔ جبکہ ونڈوز وسٹا خریدنے کے لیے وائپر ٹیکنالوجی کا...
  18. ابوشامل

    صلاح الدین ایوبی

    اردو وکیپیڈیا پر لکھے گئے اپنے تاریخ کے مضامین میں سے اہم مضامین کو محفل پر پیش کرنے کا سلسلہ شروع کر رہا ہوں، جس کا مقصد تاریخی شخصیات، حکومتوں اور ادوار کے بارے میں نوجوان نسل کو آگاہی پیش کرنا ہے اور ان کے حوالے سے مزید معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ اس سلسلے کا پہلا مضمون فاتح بیت المقدس صلاح...
  19. ابوشامل

    اردو میں دنیا بھر کے نقشہ جات

    بھائی الف نظامی تو ابھی تک آئے نہیں، کوئی اور صاحب اگر اس حوالے سے میری مدد کرنا چاہیں، اور ویکٹر کی صورت میں نقشے ارسال کرنا چاہیں تو ای میل ایڈریس طلب کر سکتے ہیں میں ذ پ کر دوں گا۔ میرے خیال میں اس پوسٹ پر لوگوں کی زیادہ توجہ نہیں، نجانے کیوں؟ شاید نقشوں سے دلچسپی نہیں۔
  20. ابوشامل

    صلیبی جنگیں

    اس مضمون کا ربط آج ملا اس لیے اس پر تبصرہ کر رہا ہے۔ یہ مضمون چند تبدیلیوں کے بعد وکیپیڈيا کے بہترین مضامین میں شامل ہو گیا ہے اس کا ربط درج ذیل ہے: صلیبی جنگیں واقعتاً وہاب بھائی نے اس پر بہت محنت کی تھی۔ اللہ انہیں جزائے خیر دے۔
Top