نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ اردو محفل کا نام اردو محفل کے نام

    اسکرین کا بائیکاٹ کرنے سے پہلے بھی فلمیں وغیرہ کم ہی دیکھتا تھا ۔ انڈین فلموں سے تو نفرت کی حد تک کراہت آتی ہے ۔ پوری زندگی میں شاید ڈھائی فلمیں دیکھی ہوں گی اور وہ بھی کالج کے دنوں میں ۔ اب تو یاد بھی نہیں ۔ ہالی وڈ کی فلمیں البتہ ٹی وی پر دیکھتا تھا ۔ اسٹار وارز یا اسی قسم کی سائنس...
  2. ظہیراحمدظہیر

    غزل برائے اصلاح: دیدۂ اختر فشاں میں اشک اب آئیں تو کیوں؟

    دوسری بات یہ کہ قلبِ حجر کی ترکیب درست نہیں ہے ۔ یہ سمجھنا چاہئے کہ کسرۂ اضافت کے ساتھ ترکیب دو قسم کی ہوتی ہے ۔ ایک تو ترکیبِ اضافی جو ملکیت اور تعلق کو ظاہر کرتی ہے ۔ جیسے دستِ صبا ، غنچۂ دل یعنی صبا کا ہاتھ ، دل کا غنچہ ۔ دوسری قسم صفت بیان کرنے کے لئے استعمال ہوتی ہے جیسے دستِ...
  3. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ اردو محفل کا نام اردو محفل کے نام

    میں اب فلمیں نہیں دیکھتا ، زیک ۔ بارہ چودہ سال ہوئے کوئی فلم دیکھے ۔ اتنے ہی سالوں سے گھر میں ٹی وی بھی نہیں ہے ۔ :)
  4. ظہیراحمدظہیر

    غزل

    بہت خوب! اچھے اشعار ہیں اقرار مصطفیٰ صاحب! محفلِ سخن میں خوش آمدید! امید ہے کہ آپ اپنے کلام سے نوازتے رہیں گے۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    وہ ایک شخص دو عالم کی سروری والا

    تمام احباب کا بہت شکریہ! اللہ کریم ہمیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پاک پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ! ہم سب کے درود و سلام قبول فرمائے ۔ آمین ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
  7. ظہیراحمدظہیر

    تعارف اردو فورم میں میری پہلی پوسٹ

    شعر کا بنیادی خیال تو واضح ہے اور تابش بھائی نے اس کا لب لباب بیان کردیا ۔ لیکن شاید انہوں نے وہ الفاظ استعمال نہیں کئے کہ جو آپ کے ذہن میں ہیں ۔ :):):) اس خیال کو نثر میں کئی زاویوں سے بیان کیا جاسکتا ہے ۔ ظاہر ہے کہ سورج کے ڈھلنے کا حوالہ تو زمین کے نقطہء نظر ہی سے آئے گا ۔ زمینوں سے...
  8. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ اردو محفل کا نام اردو محفل کے نام

    نو دس برس تک تو ہنی مون چلتا ہے نین بھائی ۔ اس سلسلے میں آپ سے دس سال بعد پھر بات ہوگی ۔ :D
  9. ظہیراحمدظہیر

    غزل برائے اصلاح: دیدۂ اختر فشاں میں اشک اب آئیں تو کیوں؟

    اچھی غزل ہے راحل بھائی ! البتہ مطلع کے مصرع اول پر ہی رکنا پڑا ۔ شاعر اگر خود اپنی آنکھ کو دیدہء اختر فشاں کہے تو اس کا مطلب دیدہء اشک فشاں کے علاوہ اور کچھ نہیں ہوسکتا۔ سو اس صورت میں مصرع بے معنی ہوجاتا ہے ۔ اس پر غور فرمائیے گا ۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ منظوم ہدیۂ تبریک

    اردو محفل *** اک شمع جل رہی ہے کتابوں کے درمیان تہذیبِ نو کے تیرہ نصابوں کے درمیان روشن ہے اک دریچۂ تسکینِ ذوقِ ناب تعبیر گاہِ شوق ہے خوابوں کے درمیان دنیائے ویب گاہ کے پُرخار دشت میں گلش مہک رہا ہے خرابوں کے درمیان ورثہ ہے ایک خندۂ یارانِ بزم کا ایامِ پُرفتن کے عذابوں کے درمیان مرکز...
  11. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ منظوم ہدیۂ تبریک

    پندرہویں سالگرہ کے اس موقع پر اراکینِ محفل حسبِ معمول مختلف طریقوں سے اردو محفل سے اپنی محبت اور وابستگی کا اظہار کررہے ہیں ۔ چونکہ محفل اب سنِ بلوغت کو پہنچ گئی ہے تو شعر کی صورت میں اظہارِ محبت بھی تقاضائے فطرت کے عین مطابق ہوگا۔ :) تمام محفلین کو دعوتِ عام دی جاتی ہے کہ کسی نظم یا شعر کی...
  12. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ اردو محفل کا نام اردو محفل کے نام

    ماشاء اللہ ، ماشاء اللہ !!!! بہت خوبصورت بنایا ہے ۔ میری طرف سے بٹیا کو بہت بہت شاباش! اللہ کریم اپنی رحمتوں سے نوازے۔ نصیب اچھے کرے! آمین
  13. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ اردو محفل کا نام اردو محفل کے نام

    شادی خانہ آبادی بہت بہت مبارک ہو نین بھائی ! لیکن آپ سے شکوہ ہے ۔ آپ کی تازہ تازہ شادی ہوئی اور آپ نے بتایا بھی نہیں ۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    غالب کی ایک مشکل غزل

    نہیں راحل نہیں راحل بھائی ، یہ دوسری غزل ہے ۔ تفصیل کے لئے اس لڑی کے مراسلے نمبر ۲۹ اور ۳۵ دیکھ لیجئے ۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    دیوانِ غالب نسخۂ اردو ویب ڈاٹ آرگ (مکمل)

    میری رائے میں مجلس ترقی ادب لاہور والوں سے سہو ہوا ہے ۔ یہاں پسند نہیں بلکہ سپند ہے ۔ وجوہات یہ کہ: نسخہء حمیدیہ کی اوریجنل کاپی میں سپند ہے اور غالب نے اس کی تصحیح نہیں کی ۔ اس صفحے کا عکس میں نے ایک دوسری لڑی میں لگایا ہے ۔ اور اس کا اقتباس ذیل میں دے رہا ہوں اس مصرع میں سعی پر کسرہء اضافت...
  16. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ اردو محفل کا نام اردو محفل کے نام

    ہوئے تم دوست جس کے دشمن اس کا ۔۔۔۔۔ :D
  17. ظہیراحمدظہیر

    دیوانِ غالب نسخۂ اردو ویب ڈاٹ آرگ (مکمل)

    جیہ آپ کا مرتبہ نسخہ جو یہاں اس پوسٹ سے ڈاونلوڈ کیا ہے اس میں ایک شعر یوں درج ہے ۔ عدم ہے خیر خواہِ جلوہ کو زندانِ بیتابی خرامِ ناز، برقِ خرمنِ سعیِ پسند آیا جبکہ اس شعر کی صورت نسخۂ حمیدیہ کے عکسی نسخے میں یوں ہے : عدم ہے خیر خواہِ جلوہ کو زندانِ بیتابی خرامِ ناز برقِ خرمنِ سعیِ سپند...
  18. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ اردو محفل کے سرورق

    بہت خوب! اچھی تصاویر بنائی ہیں ۔ :thumbsup4:
Top