قبلہ وارث صاحب کے مراسلوں کے بعد وہ میرا مجوزہ مضمون اب آدھا ہی رہ گیا ۔ اس مضمون کے اولین دو صفحات میں تو یہی تمہید باندھنا تھی کہ غالب کا انتہائی "فارسی زدہ" ابتدائی کلام نہ صرف یہ کہ اکثر مہمل کی حدوں کو چھوتا ہے بلکہ اکثراشعار کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مصداق ہیں ۔ یعنی فارسی ترکیبات سے بوجھل ،...