پوچھا اس لیے تھا کہ میں تو نیا رکن ہوں شاید کوئی پرانا رکن رہنمائی فرمائے۔ الحمد للہ میرا اندازہ درست ثابت ہوا کہ پرانے رکن نے بھی مہر ثبت کر دی کہ اراکین اردو محفل کے نزدیک ریٹنگ کا کوئی معیار نہیں۔
میری سمجھ سی باہر ہے کہ میرے مراسلوں کو غمناک کی ریٹنگ کیوں ملتی ہے؟ کسی کو مبارک دی تو غمناک کی ریٹنگ، مرغے کی کلیجی پکائی تو غمناک کی ریٹنگ۔ ریٹنگ کا کوئی معیار بھی ہے کہ آنکھیں بند کر انگلی گھما دی اور جہاں رک گئی، وہیں کلک کر دیا۔