نتائج تلاش

  1. محمد سعد

    دروپل 6 کا اردو پیکج بنانے میں مدد درکار ہے

    میں نے لڑی دار کی جگہ شاخ دار کا لفظ استعمال کیا ہے کیونکہ اس کی ساخت شاخ دار ہی ہے۔ اور expanded کو کشادہ کر دیا ہے تاکہ ترجمہ ذرا خوب صورت بھی نطر آئے۔
  2. محمد سعد

    دروپل 6 کا اردو پیکج بنانے میں مدد درکار ہے

    کیا "کردہ" کا استعمال قواعد کی رو سے غلط ہے؟ :confused: ایک اور سوال۔ Expanded views display the body of the comment. Threaded views keep replies together. اس جملے کو دیکھ کر ذرا بتائیں کہ Expanded view کا کیا ترجمہ کروں۔
  3. محمد سعد

    ضرورتِ فانٹ ساز

    عارف بھائی، آپ کا "اردو آزاد نسخ" فانٹ استعمال کرتے ہوئے Liberation Sans کے حروف کافی دھندلے نظر آ رہے ہیں۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ فانٹ یکجا کرتے وقت hinting کی معلومات والا حصہ نئے فانٹ میں شامل نہیں ہو سکا۔ :(
  4. محمد سعد

    دروپل 6 کا اردو پیکج بنانے میں مدد درکار ہے

    میں نے Publish the selected comments کا ترجمہ "منتخب کردہ تبصرے شائع کریں" کیا ہے۔ تو اس لحاظ سے Unpublish the selected comments کا ترجمہ کیا ہوگا؟ یعنی زیادہ آسان الفاظ میں Unpublish کا ترجمہ کیا ہوگا؟
  5. محمد سعد

    ضرورتِ فانٹ ساز

    میری یادداشت کے مطابق ایڈوب کے کئی اطلاقیوں کے لینکس ورژن پہلے ہی سے موجود ہیں۔ جن کے موجود نہیں، ان کے بھی جلد ہی آ جائیں گے۔ اور ان میں سے کئی ایک کے بہتر متبادل بھی موجود ہیں۔ جن ایک دو اطلاقیوں کے متبادل موجود نہیں ہیں، ان کے لیے بس تھوڑا سا انتظار کرنے کی ضرورت ہے۔ جوں جوں ونڈوز ایکس پی کا...
  6. محمد سعد

    دروپل 6 کا اردو پیکج بنانے میں مدد درکار ہے

    شاید میں آپ کو اپنی بات پوری طرح نہیں سمجھا سکا۔ میں نے جو خصوصیات بتائی ہیں وہ بغیر اضافی دخیلوں کے استعمال کے ہیں۔ یعنی جملہ کے بنیادی پیکج میں صرف سادہ سی ایک سائٹ بن سکتی ہے (جیسے کسی ادارے کی تعارفی ویب سائٹ وغیرہ) جبکہ دروپل کے بنیادی پیکج میں اس سے کہیں بہتر چیز بن سکتی ہے۔ اور کمال کی...
  7. محمد سعد

    ضرورتِ فانٹ ساز

    نستعلیق کا مسئلہ تو جمیل نستعلیق کی آمد سے ۹۲ فیصد سے زیادہ حل ہو گیا۔ اس کے علاوہ ڈیسکٹاپ پبلشنگ والی بات تین چار سال پہلے کے دور کے لیے تو ٹھیک ہو سکتی ہے۔ اب نہیں۔ اب تو آزاد سافٹ وئیر کا دور آنے والا ہے۔ بچ کے رہنا۔ :cool2:
  8. محمد سعد

    فونٹ جمیل نوری نستعلیق کشیدہ، ریلیز!

    مجھے بھی نظر نہیں آ رہا۔
  9. محمد سعد

    ضرورتِ فانٹ ساز

    اسی ری سٹور اور لاتعداد احتیاطوں کی ضرورت کے باعث ہی تو میں نے ونڈوز کو "کِک" مار دی۔ اب میں پہلے کے برعکس نہایت سکون کے ساتھ سو سکتا ہوں۔:sleepy: اور جس سائٹ پر جاؤں، مجھے کوئی خطرہ نہیں ہوتا کیونکہ لینکس نظام کی ساخت ہی ایسی ہے کہ اس کے لیے کوئی کامیاب وائرس تیار کرنا ناممکن ہو جاتا ہے۔ جبکہ...
  10. محمد سعد

    ضرورتِ فانٹ ساز

    یہ میں نے نصب تو کر رکھا ہے لیکن سمجھ نہیں آ رہی کہ بغیر زیادہ محنت کیے دونوں فانٹ یکجا کیسے کروں۔ کچھ عرصہ پہلے محمد علی مکی صاحب نے ایک عربی کا ٹیوٹوریل ترجمہ کیا تھا جس میں شاید کورل ڈرا کے ذریعے فانٹ تیار کرنے کا طریقہ بتایا گیا تھا۔ فانٹ فورج میں بھی بہت سی چیزیں اسی سے مماثل ہیں۔ تو اگر...
  11. محمد سعد

    ضرورتِ فانٹ ساز

    انکل جی ونڈوز کا اچھا خاصا تجربہ اور معلومات ہونے کے باوجود اسے سنبھالتے سنبھالتے میرے سر میں درد ہو جاتا ہے۔ اب آپ انصاف کے ساتھ بتائیں کہ ہفتہ وار بنیادوں پر جس نظام کی صفائی ستھرائی پر تین چار گھنٹے لگانے پڑیں اور وہ بھی لوڈ شیڈنگ کے اس دور میں تو کس کے سر میں درد نہیں ہوگا؟ اور مزے کی بات تو...
  12. محمد سعد

    ضرورتِ فانٹ ساز

    میں اسے کیسے استعمال کروں؟ اس کے لیے تو مجھے ونڈوز عرف سر درد نصب کرنا پڑے گا۔ :(
  13. محمد سعد

    دروپل 6 کا اردو پیکج بنانے میں مدد درکار ہے

    اب میں کیا کہوں۔ میں نے جملہ کو کافی عرصہ پہلے آزمایا تھا اور میری عادت ہے کہ میں ریاضی دانوں کی طرح صرف نتائج یاد رکھتا ہوں جو آگے کام آ سکیں۔ باقی عمل کی تفصیلات بھول جاتا ہوں۔ :blushing: فرق جاننے کا بہترین طریقہ تو یہ ہے کہ آپ دونوں کی تنصیب کر کے آزما لیں۔ بہرحال، خلاصہ کچھ یوں ہے کہ جملہ...
  14. محمد سعد

    دروپل 6 کا اردو پیکج بنانے میں مدد درکار ہے

    دروپل (Drupal) ایک عدد نظام ہے برائے تنظیمِ تحاریر (یا انگریزی میں Content Management System کہہ لیں)۔ ایسے نظام کی مثال کے طور پر جملہ (Joomla) دیکھ لیں۔ فرق یہ ہے کہ دروپل میں سہولیات بہت زیادہ ہیں (اور ترجمہ کرنے کے لیے جملے بھی اسی تناسب سے زیادہ ہیں۔ ;) )۔
  15. محمد سعد

    ضرورتِ فانٹ ساز

    اسی لیے تو کہا تھا کہ طریقہ بتا دیں تاکہ آپ کو بار بار تنگ نہ کرنا پڑے۔ ویسے بھی آپ کوئی فی فائل پیسے تو وصول کر نہیں رہے جو آپ کو کسی آمدنی کے بڑھنے کی توقع ہوگی۔ ;) اصل میں نام اس لیے بدلنا پڑتا ہے تاکہ کسی کو یہ شبہ نہ رہے کہ فانٹ کا یہ نسخہ کرلپ والوں نے خود جاری کیا ہے۔ کسی اور کا نام...
  16. محمد سعد

    ضرورتِ فانٹ ساز

    عارف میاں، آپ سے ایک اور گزارش ہے۔ آپ اکثر rar فارمیٹ کا استعمال کرتے ہیں۔ اگر اس کی جگہ 7zip فارمیٹ کا استعمال کریں تو کیسا رہے گا؟ 7zip اوپن سورس فارمیٹ ہے۔ یعنی کسی بھی پروگرام میں یہ سہولت شامل کی جا سکتی ہے (اور ہے بھی سہی) اور اس میں فائل کا حجم بھی دیگر فارمیٹس کی نسبت کافی کم ہو جاتا ہے۔
  17. محمد سعد

    ضرورتِ فانٹ ساز

    بھائی اگر ایسا نام رکھ کر ٹریڈمارک کی خلاف ورزی سے بچنا اتنا آسان ہوتا تو میں دو دن سے سوچ سوچ کر ہلکان کیوں ہو رہا ہوتا۔ کرلپ کے لائسنس میں واضح لکھا ہوا ہے کہ لفظ نفیس استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ اور شاید لبریشن فانٹ کے ساتھ بھی ایسا ہی معاملہ ہو۔ بس اب "اردو آزاد نسخ" کے سوا کوئی مناسب نام...
  18. محمد سعد

    ضرورتِ فانٹ ساز

    عارف، اگر آپ اپنی مرضی کا نام نہیں رکھنا چاہتے تو میری تجویز یہ ہے کہ نام ایسا ہو جس میں کرلپ اور ریڈ ہیٹ کی محنت کا اعتراف بھی ہو لیکن کوئی ٹریڈمارک وغیرہ والا مسئلہ بھی نہ ہو۔
  19. محمد سعد

    ضرورتِ فانٹ ساز

    آپ سے کس نے پوچھا؟ :-P لیکن کوئی بات نہیں۔ اب آ ہی گئے ہیں توکوئی ڈھنگ کا نام بھی بتا دیں۔ ہو سکتا ہے کہ مابدولت خوش ہو کر آپ کی یہ گستاخی معاف کر دیں۔ :twisted:
  20. محمد سعد

    ضرورتِ فانٹ ساز

    ویسے میرا تو خیال تھا کہ چونکہ تمام کام آپ نے کیا ہے تو نام بھی آپ کی مرضی کا ہونا چاہیے۔ پھر بھی کل سے دماغ پر کافی زور ڈال رہا ہوں اور اب تک کوئی ڈھنگ کا نام نہیں سوجھا۔ LPNaskh نام کیسا رہے گا؟
Top