نتائج تلاش

  1. محمد سعد

    آن لائن بینکوں کے صارفین خبردار بیدار ہوشیار!!!

    آپ کے بینک کا طریقۂ کار تو کافی اچھا ہے۔ کیا تمام بینکوں میں یہی کوڈ والا طریقہ استعمال ہوتا ہے یا صرف چند ایک میں؟ اور کیا اس قسم کی معلومات کی چوری صرف کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ وغیرہ تک ہی محدود رہے گی یا اس سے زیادہ بھی پھیل سکتی ہے؟
  2. محمد سعد

    آن لائن بینکوں کے صارفین خبردار بیدار ہوشیار!!!

    یہ کوڈ والا چکر کیا ہے؟ ویسے یہ جو بھی ہو، مجھے نہیں لگتا کہ یہ اس مسئلے کا کوئی مستقل حل ہوگا۔ کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو Windows Secrets جیسے سنجیدہ رسالے میں اس پر اتنی زیادہ توجہ نہ دی جاتی۔
  3. محمد سعد

    آن لائن بینکوں کے صارفین خبردار بیدار ہوشیار!!!

    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔ اگر آپ کسی آن لائن بینک کا کھاتہ استعمال کرتے ہیں، اور وہ بھی ونڈوز پر، تو آپ کو ہر ممکن حد تک محتاط رہنا چاہیے۔ حال ہی میں مجھے Windows Secrets کے نیوزلیٹر کے ذریعے سے خبر ملی ہے کہ بدنامِ زمانہ "سپر ٹروجن" Sinowal (جسے آج کل بعض لوگ Mebroot بھی کہتے...
  4. محمد سعد

    دروپل 6 کا اردو پیکج بنانے میں مدد درکار ہے

    اب اس جملے پر میری بریک لگ گئی ہے۔ The book module is suited for creating structured, multi-page hypertexts such as site resource guides, manuals, and Frequently Asked Questions (FAQs) اس میں مجھے لفظ structured کا کوئی مناسب ترجمہ نہیں سوجھ رہا ہے۔ کیا کوئی مدد کر سکتا ہے؟
  5. محمد سعد

    دروپل 6 کا اردو پیکج بنانے میں مدد درکار ہے

    اب تک تقریباً 900 سطور ترجمہ ہو چکی ہیں۔ الحمد للہ۔
  6. محمد سعد

    دروپل 6 کا اردو پیکج بنانے میں مدد درکار ہے

    جزاک اللہ۔ یہ تراجم لگا کر دیکھتا ہوں۔ اگر مناسب لگے تو ٹھیک ورنہ دوبارہ آپ کو تنگ کرنے آ جاؤں گا۔ :grin: ایک اور سوال یہ ہے کہ PHP image library اور PHP image documentation کا کچھ ترجمہ ہو سکتا ہے یا اسے چھوڑ دوں؟ ویسے آپس کی بات ہے۔ چند دن قبل میں سوچنے لگا کہ ترجمہ اتنے عرصے سے مکمل...
  7. محمد سعد

    دروپل 6 کا اردو پیکج بنانے میں مدد درکار ہے

    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔ کیا کوئی مجھے outline اور hierarchy کا ترجمہ بتا سکتا ہے؟ یہ دونوں Book module سے متعلق الفاظ ہیں۔
  8. محمد سعد

    ہری بتیاں اور لال بتیاں (منتظمین سے ایک سوال)

    آخری پانچ میں سے تو تمام پوائنٹ مثبت ہی ہیں۔ مجھے منفی پوائنٹس والی تحاریر کے متعلق معلوم کرنا ہے۔ کہ کیا واقعی میرا کچھ قصور ہے یا یہ صرف سیاست والے حصے کی سیر کرنے کا انعام ہے۔
  9. محمد سعد

    ہری بتیاں اور لال بتیاں (منتظمین سے ایک سوال)

    ایک بار پھر اپنا سوال دہرا کر واضح کر دوں کہ مجھے اپنی ان تمام تحریروں، جن پر کوئی مثبت یا منفی پوائنٹ ملے ہیں، کے متعلق معلوم کرنا ہے کہ وہاں پر وجہ کیا لکھی گئی ہے۔
  10. محمد سعد

    ہری بتیاں اور لال بتیاں (منتظمین سے ایک سوال)

    وہاں تو پارٹیاں منائی جا رہی ہیں۔ :( بس ایک ہی طریقہ مل سکا ہے جس سے معلوم کیا جاتا ہے کہ میرا نمبر کیا ہے۔ اور معلوم ہوا کہ میں اُلٹی سمت سے دوسرے نمبر پر ہوں۔ ;) حیرت کی بات یہ ہے کہ اس کے باوجود مجھے پارٹی کی اطلاع نہیں دی گئی۔ :mad: حالانکہ مجھے تو وہاں مہمانِ خصوصی کے طور پر بلانا چاہیے...
  11. محمد سعد

    ہری بتیاں اور لال بتیاں (منتظمین سے ایک سوال)

    چھُپنا نہیں ہے۔ بس یہ معلوم کرنا ہے کہ وجہ کیا لکھی گئی ہے۔
  12. محمد سعد

    ہری بتیاں اور لال بتیاں (منتظمین سے ایک سوال)

    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔ میں اپنے نام کے ساتھ ظاہر کی جانے والی لال بتیوں کی وجوہات معلوم کرنا چاہتا ہوں لیکن کنٹرول پینل میں صرف حالیہ بتیوں کی معلومات ہی نظر آتی ہیں۔ کیا کوئی طریقہ ایسا ہے کہ میں تمام بتیوں کی معلومات حاصل کر سکوں؟ (اگر یہ سوال میں نے غلط زمرے میں لکھا ہے تو...
  13. محمد سعد

    خطاطی سیکھنے کی کوئی ویب سائٹ؟؟؟

    ویڈیوز تو میری استطاعت سے باہر ہیں کیونکہ میرے پاس تاحال کوئی تیز رفتار کنکشن دستیاب نہیں۔ البتہ کتابوں کو ضرور دیکھ لوں گا۔
  14. محمد سعد

    خطاطی سیکھنے کی کوئی ویب سائٹ؟؟؟

    جزاکم اللہ۔ آپ دونوں کی مدد اور رہنمائی کا بہت شکریہ۔ ایک بات جس سے میں ڈرتا ہوں، وہ یہ ہے کہ مشینوں کے دور میں خطاطی کا ہنر کہیں معدوم نہ ہو جائے۔ چنانچہ ایسی صورتِ حال سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ آن لائن مواد ہونا چاہیے جس سے لوگوں میں اس ہنر کو سیکھنے کے شوق کو کسی حد تک برقرار رکھا جا...
  15. محمد سعد

    لینکس اور نستعلیق ٹائپو گرافی

    میرا خیال ہے کہ فائرفاکس اگر لینکس پر فانٹ رینڈرنگ کے لیے Gecko نہیں تو پھر Pango استعمال کرتا ہوگا۔ ان دونوں کے علاوہ کوئی اور امکان نظر نہیں آتا۔ بہرحال، مسئلہ چونکہ صرف اوپن آفس کے ساتھ ہے، تو میرے خیال میں ہماری زیادہ تر توجہ اسی پر ہونی چاہیے۔
  16. محمد سعد

    لینکس اور نستعلیق ٹائپو گرافی

    میرا اندازہ ہے کہ فائرفاکس کا اپنا فانٹ رینڈرنگ انجن Gecko ہے۔ یہ اندازہ غلط بھی ہو سکتا ہے۔ بہرحال، میں نے کوشش تو بہت کی ہے لیکن تلاش کا کوئی مفید نتیجہ برآمد نہیں ہو سکا۔ :(
  17. محمد سعد

    خطاطی سیکھنے کی کوئی ویب سائٹ؟؟؟

    اور کیا کوئی خطاطی سکھانے کی ویب سائٹ شروع کرنے کے لیے تیار نہیں ہے؟ :confused:
  18. محمد سعد

    لینکس اور نستعلیق ٹائپو گرافی

    اصل معلومات سے کیا مراد ہے بھائی؟؟؟ اور اس میں مبہم کیا ہے؟ سب نے اپنی استطاعت کے مطابق معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔ اب میں کوئی پروگرامر تو ہوں نہیں کہ اوپن آفس کا سورس کوڈ دیکھ کر بتا دوں کہ یہ مسئلہ کس وجہ سے ہے۔
  19. محمد سعد

    خطاطی سیکھنے کی کوئی ویب سائٹ؟؟؟

    جزاک اللہ۔ ویسے ماہنامہ پھول والے اپنی ویب سائٹ کو یونیکوڈ اردو میں کیوں نہیں تیار کرتے؟ :roll:
  20. محمد سعد

    لینکس اور نستعلیق ٹائپو گرافی

    میں نے آج فری نوڈ پر اوپن آفس کے چَیٹ چینل میں اس بابت دریافت کیا تو مجھے بتایا گیا کہ اوپن آفس میں اپنا فانٹ رینڈرنگ انجن بھی ہے جبکہ یہ اس کے علاوہ freetype کے ساتھ ICU اور cairo کی لائیبریریاں بھی استعمال کرتا ہے۔
Top