نتائج تلاش

  1. زرقا مفتی

    ایم کیو ایم پنجاب میں

    السلام علیکم سب سے پہلے تو یہ واضح کرتی چلوں کہ مجھے ایم کیو ایم سے کوئی پُرخاش نہیں ہے تاہم ذاتی طور پر مجھے الطاف حسین میں ایک سنجیدہ راہنما کی سی اہلیت نظر نہیں آتی. کراچی اور حیدر آباد کے علاوہ ایم کیو ایم کا ووٹ بینک کہیں نہیں ہے. اس لئے ایم کیو ایم نے ایک قومی جماعت بننے کا ارادہ کیا جو...
  2. زرقا مفتی

    ایم کیو ایم پنجاب میں

    http://youtu.be/f9XZz6PeFGQ http://youtu.be/IFtQ9YiKXYA پنجاب کے لوگوں کو ایسا مداری بطور لیڈر ہرگز قبول نہیں
  3. زرقا مفتی

    The beginning of great game

    السلام علیکم کیا آپ کو ایسا نہیں لگتا کہ مشرقِ وسطی کے ممالک میں انقلاب کی آڑ میں وہاں کی حکومتوں کو غیر مستحکم کیا جا رہا ہے تاکہ اسرائیل کی توسیع کا دیرینہ منصوبہ تکمیل پا سکے۔ اس لئے مشرقِ وسطیٰ کے اکثر ممالک میں حکومتیں گرائی جا رہی ہیں۔ اگر آپ اس مفروضے کو تسلیم کرتے ہیں تو لیبیا پر...
  4. زرقا مفتی

    عالمی دھشت گرد: امریکہ

    السلام علیکم جب تک مسلمان متحد ہو کر اپنے حقوق کے لئے آواز نہیں اُٹھاتے امریکہ اپنی من مانیاں کرتا رہے گا۔ عراق کے بعد لیبیا کی شامت آ گئی ہے۔ یقینا فواد صاحب یہی کہیں گے کہ قذافی کی گولیوں سے انسان مر رہے تھے اس لئے امریکہ ان کی امداد کو گیا۔ سوال یہ ہے کہ کیا امریکہ ایسے بم برسا رہا ہے جو صرف...
  5. زرقا مفتی

    دہشت گردوں کے نام - تبصرہ

    آج ادھر آئی تو دیکھا کہ نظم پر 21 جوابات ہیں یقین نہیں آیا مگر پھر معلوم ہوا اکثر جوابات نظم سے متعلقہ نہیں ہیں۔ انتظامیہ سے سوال ہے کہ کیا غیر متعلق جوابات کو حذف کیا جاسکتا ہے؟؟؟
  6. زرقا مفتی

    دہشت گردوں کے نام

    شہر میں آگ لگانے والو موت کا کھیل رچانے والو خون سے پیاس بجھانے والو خوف کے پہرے بٹھانے والو آس کے دیپ بجھانے والو دیس کا نام ڈبونے والو کون سے دیس کے باسی ہو تم کون سے دین کے پیرو ہو تم شہر کو آگ لگانے والو جان سے اپنی بھی تم جاؤ گے نرک کی آگ میں جل جاؤ گے کون سی حور سے مل پاؤ گے...
  7. زرقا مفتی

    دل کی ”ٹیوننگ“

    السلام علیکم اشفاق صاحب کے مداحین سے پیشگی معذرت کے ساتھ مندرجہ بالا مراسلوں کو پڑھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ اشفاق صاحب کو خود بھی بہت سے سوالات کے جواب معلوم نہ تھے ہر انسانی دل و دماغ میں بے شمار سوالات پلتے ہیں وہ ایسے ہی سوالوں کو کسی قصے کے جا ل میں الجھا کر حاضرینِ محفل کی طرف اُچھا ل دیتے...
  8. زرقا مفتی

    مری دسترس میں ہے گر قلم، مجھے حسنِ فکر و خیال دے ۔ (عالم تاب تشنہ)

    آپ کے حُسنِ انتخاب کے لیے داد حاضر ہے غزل کئی بار پڑھی
  9. زرقا مفتی

    غزل ۔ کہیں تھا میں، مجھے ہونا کہیں تھا ۔ محمد احمد

    بہت خوب میری جانب سے داد قبول کیجیے والسلام زرقا
  10. زرقا مفتی

    ہم بھکاری نہیں

    اہلِ بزم تسلیمات ہوشربا گرانی کے دور میں سفید پوش طبقہ بھی بھکاری بن رہا ہے۔ کراچی میں مفت راشن کی تقسیم کے دوران خواتین کی ہلاکت پر دل بہت اداس ہوا اسی اداسی میں یہ نظم لکھی ہے آپ کے تاثرات کا انظار رہے گا والسلام زرقا ہم بھکاری نہیں ہم بھکاری نہیں ہاتھ پھیلے ہیں جو وہ سوالی نہیں...
  11. زرقا مفتی

    ایک نئی غزل - تازہ ہوا کا جھونکا بنایا گیا مجھے

    بہت خوب وارث صاحب غزل کے بیشتر اشعار پسند آئے میری جانب سے داد قبول کیجیے والسلام زرقا
  12. زرقا مفتی

    مر گیا ہوں میں ایک فرضی موت ۔ رفیق اظہر

    شکریہ سخنور صاحب آپ کی طرف سے رفیق اظہر صاحب کے مزید کلام کا انتظار رہے گا والسلام زرقا
  13. زرقا مفتی

    حصارِ ذات سے نکلوں تو تجھ سے بات کروں - راج کمار قیس

    زبانِ قیس پر ہر وقت تیری باتیں ہیں زبانِ قیس جو سیکھوں تو تجھ سے بات کروں پہلی بار یہ غزل ریڈیو اردوستان کے کسی پروگرام میں راجکمار صاحب کی مترنم آواز میں سنی تھی اُن کا کچھ کلام نیٹ پر بھی موجود ہے والسلام زرقا
  14. زرقا مفتی

    مر گیا ہوں میں ایک فرضی موت ۔ رفیق اظہر

    السلام علیکم سخنور صاحب رفیق اظہر صاحب کا کلام پہلی بار پڑھا ہے ہو سکے تو ان کا مختصر تعارف بھی پیش کیجیے شکریہ والسلام زرقا
  15. زرقا مفتی

    ہفتۂ شعر و ادب - نظمیں

    اب مجھے بھول رہا ہے اب مجھے بھول رہا ہے کہ وہ گھر کونسا تھا جس کے لیے میں نے ستاروں پہ کمندیں ڈالیں ابر پاروں کے اُترنے کو بنائے زینے اب مجھے بھول رہا ہےکہ وہ غم کونسا تھا جس نے ستاروں سے بھرے باغ کو بے نور کیا ابر پاروں سے اُڑا لیں بوندیں اب مجھے بھول رہا ہے کہ وہ شے کونسی تھی جس کے لیے بھاگ...
  16. زرقا مفتی

    احمد ندیم قاسمی بھیک۔۔۔۔ احمد ندیم قاسمی

    تم گدا گر کے گدا گر ہی رہے تم نے کشکول تہِ جامہء بانات چھپا رکھا تھا اور چہرے پر انا تھی جو ہمیشہ کی طرح جھوٹی تھی وہ یہ کہتی ہوئی لگتی تھی کہ ہم بھیک نہیں مانگیں گے یعنی مر جائیں گے لیکن کسی منعم کے درِ زر پر دستک نہ دیں گے یہ جو گرتے ہوئے سکوں کی کھنک چار طرف گونجی ہے یہ شنیدہ ہے کئی...
  17. زرقا مفتی

    دھیان میں گم

    فاتح صاحب کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ یہ مصرع کس کا ہے کس شاعر کا ہے والسلام زرقا
  18. زرقا مفتی

    ایک سوال

    شکریہ نبیل صاحب تلاش سے معلوم ہوا کہ وائس آف امریکہ paperthin نامی cms پر کام کر رہی ہے آپ کے دئیے ہوئے ربط کو دیکھتی ہوں کیا ایسا ممکن ہے کہ پہلے سے بنی ہوئی سائٹ کے ساتھ کوئی cms انٹگریٹ کر دیا جائے والسلام زرقا
Top