نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    خُم نکاسی ہے طپنچہ پنبۂ نخچیر کا "مدعا عنقا ہے اپنے عالمِ تقریر کا"
  2. ظہیراحمدظہیر

    کسی لفظ میں ٹ ،ڑ اور ڈکے علاوہ کسی اور حرف پرعلامت طوئے (المعروف شوشہ)لکھنا ہو تو کیسے لکھیں گے؟؟؟؟

    یاقوت صاحب ، اسے شوشہ مت کہیئے ۔ اسے طوئے کی علامت کہیئے ۔ شوشے اُن چھوٹے پیالہ نما دندانوں کو کہتے ہیں کہ جو س یا ش وغیرہ کے شروع میں ہیں ۔ :)
  3. ظہیراحمدظہیر

    غزل: یہ مت کہو کہ بھیڑ میں تنہا کھڑا ہوں میں ٭ عزمؔ شاکری

    واہ! اچھا انتخاب ہے تابش بھائی ۔ تابش بھائی ، اب ٹائپو درست کرنے پر آہی گئے ہیں تو عنوان میں بھی درستی کردیجئے ۔ نیز تیسرے شعر میں آئینہ کو بھی آئنہ بنادیجئے۔ شاعر موصوف نے آخری شعر میں وہی غلطی کی ہے کہ جو اب عام ہوتی جارہی ہے ۔ یعنی "اُس سے کہو" کے بجائے اُسے کہو لکھا ہے ۔ :)
  4. ظہیراحمدظہیر

    موهن دڙو

    کیا بات ہے جناب کی! ہر بات میں سے نکتہ پیدا کرنا بھی آپ ہی کا کام ہے ۔ تادیر زندہ رہیں ، سلامت رہیں ، خوش رہیں نین بھائی ۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    جادہ ٴ فن میں بڑے سخت مقام آتے ہیں - دلاور فگار

    زبردست کلام ہے ۔ دلاور فگار نے سنجیدہ کم لکھا ہے لیکن بہت چھا لکھا ہے ۔ بہت اچھا انتخاب ہے احمد بھائی ! فیضؔ کا رنگ بھی اشعار میں آ سکتا تھا انگلیاں ساتھ تو دیں خون میں تر ہونے تک اس کے پہلے مصرع میں آسکتا تھا کے بجائے "آسکتا ہے" ہونا چاہئے ۔ اسے اصل سے ملا لیجئے احمد بھائی۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    جگر جگرمُرادآبادی "اک لفظِ محبت کا ادنیٰ یہ فسانہ ہے"

    جگرؔ کی مشہور غزل ! بہت اچھا انتخاب ہے طارق شاہ صاحب! آج یہ غزل یوں یاد آئی کہ ایک دوست نے اس کا مقطع غلط پڑھ دیا ۔ میں نے ٹوکا تو کہنے لگے کہ سارے لوگ ایسے ہی پڑھتے ہیں ۔ وہ یہاں بَندھ جائے پڑھ رہے تھے ۔ لیکن یہ لفظ بِندھ ہے یعنی بکسرِ اول ۔ بِندھنا کے معنی پرونا یا سوراخ کرنا ہوتے ہیں ۔...
  7. ظہیراحمدظہیر

    موهن دڙو

    نین بھائی ، اس تحریر کو آپ کسی کا تعارف ہی سمجھئے ۔مجھ سمیت بہت سارے محفلین آثارِ قدیمہ کے زمرے میں آتے ہیں ۔ :D
  8. ظہیراحمدظہیر

    زوالِ عشق پر آہ و فغاں بھی ٹھیک نہیں ٭ رہی نہ آگ تو پھر یہ دھواں بھی ٹھیک نہیں

    زوالِ عشق پر آہ و فغاں بھی ٹھیک نہیں ٭ رہی نہ آگ تو پھر یہ دھواں بھی ٹھیک نہیں
  9. ظہیراحمدظہیر

    آج اُس کو اُس کے جیسا وہی پر دکھا غزل، احمدوصال

    بہت خوب! اچھے شعر ہیں ! مطلع کا مصرع اول سمجھ میں نہیں آیا ۔ "آج اُس کو اُس کے جیسا وہی پر دکھا دیا" ۔ کیا مطلب ہوا اس کا؟!
  10. ظہیراحمدظہیر

    چند شعر

    اچھے شعر ہیں عباداللہ! بہت خوب! واہ! محیط کر کے ذات کو قیامتوں کے سیل کا: عباداللہ بھائی ، اس مصرع کو دیکھ لیجئے ۔ یہاں "سیل کا" کے بجائے " سیل پر" ہونا چاہئے ۔ کوئی چیز کسی پر محیط ہوتی ہے کسی کا محیط نہیں ہوتی ۔
  11. ظہیراحمدظہیر

    غزل : خوابوں کی کرچیاں ہیں واللہ زمینِ دل پر ۔ فرحان محمد خان

    بہت خوب فرحان بھائی ! کئی اچھے اشعار ہیں ! یوں ہی نہیں کھل آئے اشعار کے یہ غنچے ہوتی ہے غم کی بارش بارہ مہینے دل پر اپنا کمال اتنا قرطاس پر اُتاریں آنکھوں سے لکھ گئے وہ غزلیں زمینِ دل پر کیا بات ہے! کیا اچھا کہا ہے!! بہت خوب! فرحان بھائی ، اگرچہ بعض اشعار میں ردیف زبردستی کی لگ رہی ہے لیکن...
  12. ظہیراحمدظہیر

    میں اہم تھا - یہی وہم تھا

    خوب ہے منیب بھائی ! اچھے مضامین باندھے آپ نے اس غزل میں لیکن قوافی کے معاملے میں خاصی گڑبڑ ہوگئی ۔ نہ صرف اہم اور وہم ہم قافیہ نہیں بلکہ لحم اور فہم بھی درست نہیں ۔ لحم اور فہم دونوں میں پہلا حرف مفتوح ہے جبکہ آپ کے دیگر قوافی میں "ہ" سے پہلے کا حرف مکسور ہے ۔ گہما گہم غلط نہیں ہے ۔ گہما گہمی...
  13. ظہیراحمدظہیر

    یقینِ نور ہو دل میں تو شب گوارا ہے

    بہت نوازش! بہت شکریہ! ذرہ نوازی ہے فرحان بھائی۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    میر خرابی کچھ نہ پوچھو ملکتِ دل کی عمارت کی ۔ میر تقی میر

    فرخ بھائی ، مطلع کا پہلا مصرع ایک دفعہ پھر سے دیکھ لیجئے گا۔ مجھے لگتا ہے کہ یہاں مملکت نہیں ملکت ہونا چاہئے ۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    غزل: اس رخ پہ پھر گلاب سے کھلنے لگے تو ہیں ٭ نعیم صدیقیؒ

    کیا اچھے اشعار ہیں ! بہت اعلیٰ! گلشن کی خیر ہو تو گوارا قفس ہمیں اڑتی سی ہے خبر کہ نئے گل کھلے تو ہیں بہت خوب! بہت اچھا انتخاب ہے تابش بھائی ! ساتویں شعر میں ٹائپو درست کردیجئے گا ۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    غزل: محبت سہل ہے مشکل نہیں ہے ٭ نصراللہ خان عزیز

    یہ اہلِ حق کی غفلت کا ہے ثمرہ یہ غلبہ غلبۂ باطل نہیں ہے بہت خوب! کیا اچھا کہا ہے!
  17. ظہیراحمدظہیر

    مڪلي جي تاريخي قبرستان

    سائیں ملوڪاڻي صاحب، اهو نستعليق فونٽ ۾ سٺو نظر نٿو اچي. مون ان جو فانٹ تبديل ڪيو آهي ۔ :):):)...
  18. ظہیراحمدظہیر

    خواہشِ وصل بنی، ہجر کے آزار بنے

    واہ! بہت خوب عاطف بھائی ! خوب غزل ہے ! بہت داد!
  19. ظہیراحمدظہیر

    میرے (راحل) مجموعہ کلام کی اشاعت

    اس پرمسرت موقع پر آپ کو بہت مبارک ہو راحل بھائی ! ماشاءاللہ ، اپنی تصویر بہت زوردار لگائی ہے کتاب پر ۔ یہ بتائیے کہ نیچے ہاتھ میں گٹار بھی پکڑا ہوا ہے یا نہیں ؟:):):)
  20. ظہیراحمدظہیر

    مبارکباد اس چمن (اردو محفل) میں یہ بہار تیرے دم سے

    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ! عدنان بھائی ، آپ کے لئے بھی نیک خواہشات اور دعائیں ۔ اللہ کریم آپ کو ہنستا بستا اور تندرست و توانا رکھے ۔ آمین ویسے اب آپ کی ٹانگ کیسی ہے ؟! پھڈوں میں اڑانا شروع کی یا ابھی تک ڈاکٹروں نے منع کیا ہوا ہے؟ :D
Top