باجی انعامات کو رہنے دیں محفل کی بقا کے لیے یہی موضوع سنجیدگی سے آگے بڑھتا تو اچھا تھا کہ اگر آپ منتظم ہوتے تو کیا کرتے یا محفل کا انتظام کیسے چلایا جانا چاہیے یا انتظامیہ کو مفید مشورے دیں وغیرہ وغیرہ۔
مردانہ کشتیاں تو بہت دیکھ لیں ،ماحول کچھ زنانی کشتی کا سازگار تھا مگر آپ نے آگ ہی بجھا دی۔
بہت خوب ۔ماشاء اللہ بقول شخصے:
جنھوں نے دنیا کے بدلے میں آخرت چاہی
ذرا سا دل بھی دکھایا تو معذرت چاہی
طبیعت خوش ہوتی ہے دعا پا کر ۔آمین آپ کے لیے بھی دعا ہے کہ شاد رہیں آباد رہیں۔آمین
سیما جی نے بھی زبردستی بھجوائے کہ میں بڑی ہوں پہلے میں بھجواوں گی اپنا پتا دیں۔ورنہ پہلے تو میں ہی بھجوا رہا تھا۔آپ کو بھی بھجوا دوں گا ۔کیا ہے؟
کرسی پہ ایک صاحب بیٹھے تھے کہ پاد نکل گئی۔لگے کرسی رگڑنے ،ساتھ ہی ایک گھاگ بیٹھا تھا بولا آواز تو دب گئی خوشبو کا کیا کرو گے۔تو بات یہ ہے ان امراض کی خوشبو کہیں نہیں جاتی۔
قائل ہوں تجربے کی بنیاد پہ اس بات کا کہ عمر بڑھتی جاتی ہے تو ان امراض کا علاج تو کیا ہوتا مہارت سے چھپانا آجا تا ہے۔جیسے بہت سے بڈھوں کا حسد نوجوانوں کی تربیت کے بہانے میں چھپ جاتا ہے۔