کائنات کی پہچان
کبھی کبھی لکھتے ہوئے آنکھ نم ہوجاتی ہے اور آنسو دل میں گرتے ہیں ۔ یہ آنسو جو باطن میں گرتے ہیں ایک آگہی رکھتے ہیں ۔ اس آگہی کو کوئی نام نہیں دیا جاسکتا ہے ۔ اپنے اندر انسان جب جھانکنا شروع کرتا ہے تو اس پر راز عیاں ہوتے ہیں ۔ ایسے راز جو اس کے باطن کو دھندلا کیے ہوتے ہیں ۔ اس...