عزت بھی کرے ہے وہ جو خدمت بھی کرے ہے
کٹ کٹ کے نہ جیوے ہے نہ گھٹ گھٹ کے مرے ہے
بیوی بھی کوئی ظلم بھلا اس پہ کرے ہے؟
ہر بات جو سہوے ہے بغاوت نہ کرے ہے ;)
میں نے اس فورم پر موجود آپ کا تقریبا تمام کلام پڑھ لیا ہے، آپ کے کلام میں جو روانی ہے، بحر کا انتخاب، خوبصورت ردیف، قافیہ کا چنائو، اور پھر کلام میں جو لطف اور روانی، اور زمین کی دلکشی، ابھی تک میں نے کسی اور شاعر کے کلام میں نہیں دیکھی۔ اگر مجھ سے پوچھا جائے کہ اس سال کا سب سے بہترین شاعر کسے...
شمشاد بھیا! ویب سائیٹ پر کچھ ایسی ترتیب دیجئے جس سے کسی ساتھی کا فورم پر سال پورا ہونے پر "اعلان" اور "مبارکباد" دونوں کام خود کار طریقے سے ہو جایا کریں۔
بعد اک جھگڑے کے بیگم نے مری مجھ سے کہا
فیصلہ حق پر کریں تو ساتھ دوں گی آپ کا
بعد از تحقیق، ثابت اس کی غلطی ہو گئی
چیخ اٹھی "یہ توقع تھی نہ مجھ کو بے وفا"
آپ نے بھائی کو اپنی برادری میں قبول کرنے کا وعدہ کیا ہوا ہے آپی جی۔ میں تو دونوں طرف اپنی لائن سیدھی رکھنے کی کوشش کر رہا ہوں، کہیں ایسا نہ ہو کہ
نہ خدا ہی ملا نہ وصالِ صنم
نہ ادھر کے رہے نہ ادھر کے رہے :)
میری طرح یقینا آپ بھی اچھی شوہر ثابت ہوئے ہیں، مکھن لگانے کا ہنر بھلا ہر کسی کے نصیب میں کہاں؟ :)
آپ حوصلہ افزائی فرمایا کریں، میرے لئے آپ بڑے ہی ہیں، بہت قابلِ احترام بھائی۔