نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اِلزام کِسے دیں کہ، تِرے پیار میں ہم پر جو کُچھ بھی رہی، حسبِ روایات رہی ہے مصطفیٰ زیدی
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    رات بھاری سہی کٹے گی ضرُور دِن کڑا تھا، مگر گُزر کے رہا احمد ندیم قاسمی
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    نام اور رُوپ سے جو بالا ہے کِس قیامت کے نقش والا ہے چاندنی اُس کے تن کی اُترن ہے سبز شبنم گلے کی مالا ہے وزیر آغا
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مصلحت کہتی ہے وہ آئے تو کیوں آئے یہاں دل کا یہ حال، ہر آہٹ پہ دھڑک جاتا ہے شاذ تمکنت
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    زندگی کیا ہے گناہِ آدم زندگی ہے، تو گنہگار ہُوں میں رشکِ صد ہوش ہے مستی میری ایسی مستی ہے کہ، ہُشیار ہُوں میں لے کے نِکلا ہوُں گُہر ہائے سُخن ماہ و انجُم کا خرِیدار ہُوں میں دیر و کعبے میں، مِرے ہی چرچے اور رُسوا سرِ بازار ہُوں میں کُفر و اِلحاد سے نفرت ہے مجھے اور مذہب سے بھی بیزار ہُوں...
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جئے جانے کی تہمت کِس سے اُٹھتی ، کِس طرح اُٹھتی تِرے غم نے بچائی زندگی کی آبرو برسوں فانی بدایونی
  7. طارق شاہ

    شفیق خلش شفیق خلش ::::: خزانہ::: "بارشیں یاد دِلائیں وہ زمانہ میرا" ::::: Shafiq Khalish

    خزانہ بارشیں یاد دِلائیں وہ زمانہ میرا شِیٹ کی دھار کے پانی میں نہانا میرا سُوکھے پتوں کی طرح تھی نہ کہانی میری آئی مجھ پرکہ ابھی تھی نہ جوانی میری دل، کہ محرومئ ثروت پہ بھی نا شاد نہ تھا لب پہ خوشیوں کے تھے نغمے، کبھی فریاد نہ تھا پُھول ہی پُھول نظر آتے تھے ویرانے میں موجزن رنگِ بہاراں...
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    پھر شامِ وصالِ یار آئی بہلا غمِ روزگار کچھ دیر پھر جاگ اُٹھے خوشی کے آنسو پھر دِل کو مِلا قرار، کچھ دیر پھر ایک نشاطِ بیخودی میں ! آنکھیں رہی اشکبار کچھ دیر پھر ایک طویل ہجر کے بعد صُحبت رہی خوشگوار کچھ دیر پھر اِک نِگاہ کے سہارے دُنیا رہی سازگار کچھ دیر ناصر کاظمی
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    حفِیظ دادِ سُخن ایک رسْم ہے ورنہ ! کوئی کوئی اُسے سمجھا، جو بات میں نے کہی حفیظ ہوشیارپوری
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دیکھنے کا اب یہ عالم ہے، کوئی ہو یا نہ ہو ہم جدھر دیکھا کئے، پہروں اُدھر دیکھا کئے حفیظ ہوشیارپوری
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    نا شناسِ غم فقط دادِ ہُنر دیتے رہے ہم متاعِ غم کو رُسوائے ہُنر دیکھا کئے حفیظ ہوشیارپوری
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    شخصیت سب کی پرکھنے کے جو ساماں ہوتے کیا ہر اِک شہر میں اِنسانوں سے حیواں ہوتے لوگ اطراف کی نفرت سے رہیں یُوں بے حِس سانحہ کیسا بھی ہو، اب نہیں حیراں ہوتے شفیق خلش
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    سب زخْم کِھل اُٹھے تو سُبک رنگ ہُوں بہت باقی یہ قرض ناخنِ دستِ ہُنر پہ تھا پروین شاکر
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    صاحبِ ساز کو لازم ہے ، کہ غافل نہ رہے گاہے گاہے غلط آہنگ بھی ہوتا ہے سروش علامہ اقبال
  15. طارق شاہ

    شفیق خلش شفیق خلش ::::: نہ دوست بن کے مِلے وہ ، نہ دُشمنوں کی طرح ::::: Shafiq Khalish

    غزل شفیق خلش نہ دوست بن کے مِلے وہ ، نہ دشمنوں کی طرح جُدا یہ ُدکھ بھی، مِلے اور سب دُکھوں کی طرح یُوں اجنبی سی مُصیبت کبھی پڑی تو نہ تھی سحر کی آس نہ جس میں وہ ظلمتوں کی طرح نہ دل میں کام کی ہمّت، نہ اوج کی خواہش ! کٹے وہ حوصلے سارے مِرے پروں کی طرح ستارے توڑ کے لانے کا کیا کہوں میں...
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اے وائے آرزوئے عنادل کی سادگی مُمکن نہیں کہ جلوۂ گل جاوداں رہے مولانا حسرت موہانی
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دل فسُردہ تو ہُوا دیکھ کے اُس کو، لیکن ! عُمر بھر کون جواں، کون حَسِیں رہتا ہے احمد مُشتاق
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    صرف اِک حسرتِ اِظہار کے پرتو ہیں، ندیم ! میری غزلیں ہوں، کہ نظمیں، کہ فسانے میرے احمد ندیم قاسمی
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اب دل سے بے عصا نہیں اُٹھتی ہے آہ بھی یاں تک تو ضعفِ قلب نے، ہم کو بٹھا دیا غلام ہمدانی مُصحفی
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جواَدھوری رہ گئی تھی، وہ کہانی سوچنا بیٹھ کر تنہا، فقط باتیں پُرانی سوچنا عرفان احمد
Top