Life is like riding a bicycle,to keep your balance you must keep moving
Albert Einstein
بِتانا یہ جیون چلانا ہے سائکل
توازن اگر چاہیے تو چلاچل
چلا چل، نہ گرنے کا ہے ایک ہی حل
کہ ہر پل لگی ہی رہے شؔاہ ہلچل
By the time a man realizes that his father was right,he has a son who thinks he's wrong
Charles Wadsworth
ہم نے جب یہ جانا ابّا سچے تھے
ہم کو جھوٹا کہنے والے بچے تھے
Make yourself an honest man,and then you may be sure there is one less rascal in the world
Thomas Carlyle
دنیا والے لاکھ برے ہوں اس کا تجھے کاہے کا غم
تو خود اچھا ہو جا پیارےایک کمینہ تو ہوگا کم
السلام علیکم !
سوچا کہ کیوں نہ ایک سلسلہ سترھویں سالگرہ کے موقعے پہ شروع کیا جائے جس میں اپنے پسندیدہ انگریزی اقوال کی اردو منظوم ترجمانی کی جائے -یعنی انگریزی نثر کو اردو شعرمیں ڈھالا جائے جس سے عبارت کا ہوبہو ترجمہ نہ سہی کم از کم مفہوم ادا ہو جائے -
محمد عبدالرؤوف
محمد خلیل الرحمٰن
صریر...
بات یہ ہے کہ عشاء سے قبل اور بعد میں مینگو آئسکریم میں نے بھی کھائی ۔وہ یوں کہ بیگم آم کاٹ کے فریز کر کے گئی تھی شیک بنانے کا طریقہ سکھا کراور میں برفام کھائے جا رہا ہوں۔
ماشاء الله عمران صاحب اچھا لکھتے ہیں آپ -میں آپ کی نظمیں پڑھتا رہتا ہوں -اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
یوں کہیں
بچو ! نام ہزاروں ان کے
نظم کا آخری شعر کچھ زور آور ہونا چاہئے -یہ کمزور سا لگا مجھے ، قافیہ بھی ٹھیک نہیں-
دوسرا مصرع دوبارہ سے کہہ لیں -