نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہاں اے سکوتِ تشنگئ درد، کچُھ توبول! کانٹے زباں کے آبِ سُخن کو ترس گئے ناصر کاظمی
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مُدّت ہُوئی، کہ سیرِ چَمن کو ترس گئے گُل کیا، غُبارِ بُوئے سمن کو ترس گئے ناصر کاظمی
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کم نُما ہم بھی ہیں، مگر پیارے کوئی تُجھ سا نہ خود نُما دیکھا ناصر کاظمی
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دن ڈھلے گھر مِرے شام آئی ہے پھر دریچے پہ چمکنے لگا زہرہ کا جمال کوئی دم جاتا ہے رات آئے گی کھولے ہُوے بال ایک لمحے کی جو فرصت ہے تو میں بھی جی لوں نیلگوں شام کو آنکھوں میں سمو کر پی لوں ساعتیں اُبھری چلی آتی ہیں تاروں کی طرح اور اندیشہ و اُمّید ، نظاروں کی طرح دن کے ساحل سے پلٹتی ہوئی موجوں کی...
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جان لیوا تھیں خواہشیں ورنہ وصْل سے، اِنتظار اچّھا تھا جون ایلیا
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    زاہد نے مِرا حاصلِ ایماں نہیں دیکھا رُخ پر تِری زُلفوں کو پریشاں نہیں دیکھا اصغر گونڈوی
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یہ جو تنہائی ہے شاید مِری تنہائی نہ ہو فہمیدہ ریاض ................ یہ جو تنہائی ہے شاید مِری تنہائی نہ ہو گونجتا ہو نہ سماعت میں سکوت ! اور شب و روز کی نعش میری دہلیز پہ ایّام نے دفنائی نہ ہو اَن گِنت پُھول کہیں کِھلتے ہوں اِک شجر مولسِری کا ہو کہیں، جس کے تَلے یار، اغیّار گلے مِلتے ہوں آن...
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کِس ماہِ لقا کے عشق میں یُوں بے چین ہیں ہم، بے تاب ہیں ہم کرنوں کی طرح آوارہ ہیں ہم، تاروں کی طرح بے خواب ہیں ہم اختر شیرانی
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یاد ہیں سارے چراغاں ناصر دل کے بُجھنے کا سبب یاد نہیں ناصر کاظمی
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یہ حقیقت ہے، کہ احباب کو ہم یاد ہی کب تھے جو، اب یاد نہیں ناصر کاظمی
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    وہ سِتارہ تھی کہ شبنم تھی کہ پُھول ایک صُورت تھی عجب یاد نہیں ناصر کاظمی
  12. طارق شاہ

    شفیق خلش :::: دبائے دانتوں میں اپنی زبان بیٹھے ہیں :::: Shafiq Khalish

    غزلِ شفیق خلش دبائے دانتوں میں اپنی زبان بیٹھے ہیں ہم اُن سے کچھ نہ کہیں گے یہ ٹھان بیٹھے ہیں رہِ غزال میں باندھے مچان بیٹھے ہیں ہم آزمانے کو قسمت ہی آن بیٹھے ہیں کُشادہ دل ہیں، سِتم سے رہے ہیں کب خائف کریں وہ ظلم بھی ہم پرجو ٹھان بیٹھے ہیں نہیں ہے اُن سے ہماری کوئی شناسائی گلی میں شوقِ...
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہو جاویں گے پامال، گُزر جاویں گے جی سے پر، سر تِرے قدموں سے اُٹھانے کے نہیں ہم غلام ہمدانی مصحفی
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    حیران میں ہی حال کی تدبیر میں نہیں ہر اِک کو شہر میں ہے یہ آزار آج کل میر تقی میر
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ترخ ہی ہے جو کہ اب زیادہ تر ٹرخ بولا جاتا ہے ۔ :)
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    عید مبارک ہو آپ سب کو! الله کرے یہ عید، ہم سب کے لئے سلامتی، محبّت و اخوّت ، صحت اور شادمانی کا پیامبر ہو آمین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مِلے تو کیسے مِلے منزلِ خزِینۂ خواب کہاں دمشقِ مُقدّر، کہاں مَدِینۂ خواب سِیاہ خانۂ خوف و ہَراس میں اِک شخص سُنا رہا ہے مُسلسل حدیثِ زینۂ خواب یقیں کا وِرد و...
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    چڑھا ہے تم پر جو ایک نشّہ اُتر ہی جائے تو کیا کروگے ذرا بتاؤ ، وفا کا احساس مر ہی جائے تو کیا کروگے ہماری بربادیوں کے خواہاں ،تمہارے حق میں دُعا ہماری بگڑ بگڑ کر ہماری قسمت، سنور ہی جائے تو کیا کروگے ہمارے دل کی سب آرزُوئیں، ہماری سب خواہشیں جدھر ہیں نہ چاہ کر بھی تمہاری مرضی، اُدھر ہی جائے تو...
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کشورناہید گھاس بھی مجھ جیسی ہے پاؤں تلے بچھ کر ہی زندگی کی مُراد پاتی ہے مگر یہ بھیگ کر کس بات کی گواہی بنتی ہے شرمساری کی آنچ کی کہ جذبے کی حِدّت کی گھاس بھی مجھ جیسی ہے ذرا سر اُٹھانے کے قابل ہو تو کاٹنے والی مشین اِسے محمل بنانے کا سودا لیے ہموار کرتی رہتی ہے عورت کو بھی ہموار کرنے کے...
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    روشن جمالِ یار سے ہے انجمن تمام حسرت موہانی کی اس غزل کو مہدی حسن نے امر کردیا ۔ بہت خوب صاحب
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دیوانی ہوئیں جن کے لئے چاندنی راتیں ! وہ نکہت گیسو ہے، کہ رخسار کی خوشبو ڈاکٹر بشیر بدر
Top