نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    موسمِ گُل ہو کہ پت جھڑ ہو، بَلا سے اپنی ! ہم کہ شامل ہیں نہ کِھلنے میں نہ مُرجھانے میں احمد مشتاق
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یہ تنہا رات، یہ گہری فضائیں اُسے ڈھونڈیں، کہ اُس کو بُھول جائیں خیالوں کی گھنی خاموشیوں میں ! گھُلی جاتی ہیں لفظوں کی صدائیں یہ رستے رہرووں سے بھاگتے ہیں یہاں چُھپ چُھپ کے چلتی ہیں ہوائیں یہ پانی خامشی سے بہہ رہا ہے اِسے دیکھیں، کہ اِس میں ڈُوب جائیں جو غم جلتے ہیں شعروں کی چتا میں...
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دیواروں سے مِل کر رونا اچھا لگتا ہے ہم بھی پاگل ہوجائیں گے، ایسا لگتا ہے کِتنے دِنوں کے پیاسے ہونگے یارو سوچو تو شبنم کا قطرہ جن کو دریا لگتا ہے آنکھوں کو بھی لے ڈوبا یہ دل کا پاگل پن آتے جاتے جو مِلتا ہے تم سا لگتا ہے اِس بستی میں کون ہمارے آنسو پُونچھے گا جو مِلتا ہے اُس کا دامن...
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اِنہی خوش گُمانیوں میں، کہیں جاں سے بھی نہ جاؤ وہ جو چارہ گر نہیں ہے ، اُسے زخم کیوں دکھاؤ احمد فراز
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کیا بتائیں، پیار کی بازی وفا کی راہ میں کون جیتا کون ہارا، یہ کہانی پھر سہی مسرُور انور
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اِس کا سوچا بھی نہ تھا اب کے جو تنہا گُزری وہ قیامت ہی غنیمت تھی، جو یکجا گُزری احمد فراز
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    لڑتی ہے اُس کی چشمِ شوخ جہاں ! ایک آشوب واں سے اُٹھتا ہے میر تقی میر
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یُوں اُٹھے، آہ ! اُس گلی سے ہم جیسے کوئی جہاں سے اُٹھتا ہے میر تقی میر
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جو بہار مِلتی تو پُوچھتا، کہ کہاں وہ کیفِ نظر گیا وہ صبا کی شوخِیاں کیا ہُوئیں، وہ چَمن کا حُسن کِدھر گیا جوش ملِیح آبادی
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دیر لگی آنے میں تُم کو، شُکر ہے پھر بھی آئے تو آس نے دِل کا ساتھ نہ چھوڑا ، ویسے ہم گھبرائے تو شفق دھنک مہتاب گھٹائیں ، تارے نغمے بجلی پُھول ! اُس دامن میں کیا کیا کچھ ہے، دامن ہاتھ میں آئے تو جُھوٹ ہے سب تاریخ ہمیشہ اپنے کو دُہراتی ہے اچھا میرا خوابِ جوانی تھوڑا سا دُہرائے تو عندلیب شادانی
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بُھولے سے، مُسکرا تو دِیے تھے وہ آج، فیض مت پُوچھ ولولے دلِ نا کردہ کار کے فیض احمد فیض
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دُور سے آئے تھے ساقی، سُن کے میخانے کو ہم بس ترستے ہی چلے، افسوس پیمانے کو ہم مے بھی ہے مینا بھی ہے ساغر بھی ہے ساقی نہیں دل میں آتا ہے لگادیں ، آگ میخانے کو ہم باغ میں لگتا نہیں، صحرا میں گھبراتا ہے دل اب کہاں لے جا کے بیٹھیں ایسے دیوانے کو ہم نظیر اکبر آبادی
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    وقت اچھّا بھی آئے گا، ناصر ! غم نہ کر زندگی پڑی ہے ابھی ناصر کاظمی
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دِن گُزارا تھا بڑی مُشکل سے پھر تِرا وعدۂ شب یاد آیا ناصر کاظمی
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    نہ شب کو چاند ہی اچھا، نہ دن کو مہراچھا یہ ہم پہ بیت رہی ہیں قیامتیں کیسی وہ ساتھ تھا، تو خُدا بھی تھا مہرباں کیا کیا بچھڑگیا تو ہُوئی ہیں عداوتیں کیسی عبیداللہ علیم
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    چلنے کا حوصلہ نہیں، رُکنا مُحال کردِیا عِشق کے اِس سفر نے تو مُجھ کو نِڈھال کردِیا مُمکنہ فیصلوں میں ایک ہجر کا فیصلہ بھی تھا ہم نے تو ایک بات کی، اُس نے کمال کردِیا چہرہ و نام ایک ساتھ ، آج نہ یاد آ سکے وقت نے کِس شبیہ کو خواب و خیال کردیا مُدّتوں بعد اُس نے آج، مجھ سے کوئی گِلہ کِیا...
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تجھ کو جب تنہا کبھی پانا، تو از راہِ لحاظ حالِ دل ، باتوں ہی باتوں میں جتانا یاد ہے حسرت موہانی
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    عمر بھر سچ ہی کہا، سچ کے سِوا کُچھ نہ کہا اجْر کیا اِس کا مِلے گا، یہ نہ سوچا ہم نے شہریار
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    سب کا احوال وہی ہے جو ہمارا ہے آج یہ الگ بات، کہ شکوہ کِیا تنہا ہم نے شہریار
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اُس کے دل پر بھی ، کڑی عِشق میں گُزری ہوگی نام جس نے بھی محبّت کا سزا رکھا ہے حکیم ناصر
Top