یہاں ایک ریٹنگ ہونا چاہیے "بزرگوارانہ" ۔ میرا کام بہت آسان ہوجاتا۔ اب مجھ سا آپ سے سن رسیدہ کو دوستانہ ریٹ کرنے سے تو رہا۔
کچھ علاج اسکا بھی اے چارہ گراں ہے کہ نہیں؟!
نبیل بھائی!
بھئی بہت مبارک رہے ہزاری منصب۔ اس موقعے پر ایک بات کا اظہار کہ بھئی ہم پر آپ کے اوتار کی تصویر سے کافی رعب پڑتا ہے۔ اسکا مطلب یہ نہیں کہ ہم ڈرپوک ہیں۔ بس ذرا کمزوردِلانِ محفل پر بھی کرم کیا کریں۔
اے ساقی خم اور ساغر سے، اب پردہ اٹھا بیتاب ہیں ہم
محفل سے ہمیں دھتکار نہیں، گرویدہِ بادہِ ناب ہیں ہم
محفل میں جو بیٹھیں تو رونق، یاروں میں جو آئیں گل طینت
بس ٹھیک کہا ہے یاروں نے، مسکونِ دلِ احباب ہیں ہم
پھر تو آپ چشم دید گواہ کی حیثیت سے بھی پیش کیے جا سکتے ہیں!
اس "لطف" سے ظاہر ہے کہ بیان میں کتنی سیاست ہے!
وہی کہا ناں اگر اب کسی نے ہم پر 71 سالہ ہونے کی تہمت دھری تو آپ کو بحیثیت چشم دید گواہ ہی پیش کیا جانا ہے!
بہت اچھا ملایا ہے میاں۔ ویسے جون بھی ہماری طرح سید تھے! اور بقول میر تو:
اس عاشقی میں عزتِ سادات بھی گئی
میں اسے محض اس طرح پڑھنا پسند کرتا ہوں:
اس 'شاعری' میں عزتِ سادات 'ہی' گئی