نتائج تلاش

  1. مہدی نقوی حجاز

    اردو محفل سے لطفاً مذہبی کشیدگی کا خاتمہ کیجئے

    بھائی اس کا جواب تو بہت آسان رہا پھر۔ یہاں لوگوں کو تبلیغ کرنے سے یک بارگی منع کر دیا جائے کہ میاں اس فورم میں تم نے اپنے مذہب کی تبلیغ نہیں کرنی۔ ہلکی پھلکی اشتعال انگیزی قابل برداشت ہے لیکن پھر اس درجہ مذہبی کشیدگی پیدا نہ ہو گی!
  2. مہدی نقوی حجاز

    اردو محفل سے لطفاً مذہبی کشیدگی کا خاتمہ کیجئے

    مذہب جو سکھاتا رہے۔ جو چیزیں 'فیکٹ' ہیں ان سے انکار قابلِ برداشت نہیں۔ اب وہ ٹھیک ہیں یہ عبث اس پر بحث نہیں۔ اور بات یہ بے ڈھنگی نہیں بلکہ مکمل ڈھنگ میں ہے کہ انسان اپنے فطری تقاضے کے مطابق کہیں نہ کہیں جانب داری سے کام لے ہی لیتا ہے۔ تو ثابت یہ ہوا کہ غیرجانبدار ہونا فی الوقت ممکن نہیں۔
  3. مہدی نقوی حجاز

    شرکائے فورم کی تصاویر

    میاں کاغذی پیرہن تو ہر پیکرِ تصویر کا ہے لیکن کیا کروں کہ یہ فی الحال آپ کے لیے کڑوی اور میرے لیے خوشگوار حقیقت ہے کہ ابھی تک احقر 17 سالہ ہے!
  4. مہدی نقوی حجاز

    اس طرح زرتشت مخاطب ہوا!

    انتظار کھینچنے کا بہانہ تو ہے کم از کم!
  5. مہدی نقوی حجاز

    اردو محفل سے لطفاً مذہبی کشیدگی کا خاتمہ کیجئے

    میں اوپر کسی مراسلے میں اس پہلو کی جانب اشارہ کر چکا ہوں۔ اسی لیے میرا موقف یہ ہے کہ لوگوں کے اذہان عالیہ میں سے یہ بات کسی طرح خارج کی جائے کہ وہ اہلِ محفل کی اصلاح گری اور نوک پلک سنوارنے کی غرض سے خدا کی جانب سے اس زمین پر مبعوث نہیں ہوئے ہیں!
  6. مہدی نقوی حجاز

    بشیر بدر ہمارا دل سویرے کا سنہرا جام ہو جائے۔

    بشیر بدر کی بہت ہی مشہور و ظریف غزل۔ آخری شعر تو مشکل ہی ہے کسی اردو زبان سے تعلق رکھنے والے نے نہ سن رکھا ہو! بہت ہی لطیف اشعار ہیں اس غزل کے واہ وا۔ اجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دو نہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے! بہت ہی شکریہ محترم اتنی خوبصورت غزل ہمارے ساتھ شریک کر کے لطف...
  7. مہدی نقوی حجاز

    اردو محفل سے لطفاً مذہبی کشیدگی کا خاتمہ کیجئے

    سولہ آنے درست، آپ دنیا کے لفظ کو واقعی دنیا ہی تصور کر لیا۔ میں محض یہ کہہ رہا ہوں کہ یہاں اس ڈھنگ سے کسی کی اصلاح نہیں ہو رہی در حالِ حاضر۔ تو مصلحین کو اصلاح کا خیال ذہن سے نکال باہر کرنا چاہیے ۔ کم از کم اس فورم پر۔
  8. مہدی نقوی حجاز

    اردو محفل سے لطفاً مذہبی کشیدگی کا خاتمہ کیجئے

    انتظامیہ سے پہلے جس شرط کا موصوفہ نے تذکرہ کیا ہے، کیا وہ واقعی اس دنیا میں کسی 'انسان' میں پائی جاتی ہے؟ بہت بےڈھنگی سے بات ہے کہ انسان جس مسلک سے تعلق رکھے اس کی جانب نہ لے!
  9. مہدی نقوی حجاز

    اردو محفل سے لطفاً مذہبی کشیدگی کا خاتمہ کیجئے

    اور اس معیار کا تعین کون فاضل کرے گا؟!
  10. مہدی نقوی حجاز

    اردو محفل سے لطفاً مذہبی کشیدگی کا خاتمہ کیجئے

    تو پھر اس گھمبیر مسئلے کا درست علاج معالجہ بھی تو درکار ہے ناں۔ اس طرز سے ہاتھ دھرے رہنے سے کہاں کس کی دنیا بدلی ہے؟!
  11. مہدی نقوی حجاز

    تیار تو ہم ہیں ہی لیکن آپ یہاں خوب جان سکتے ہیں کہ کیفیت کیا ہے۔ ملاحظہ ہو...

    تیار تو ہم ہیں ہی لیکن آپ یہاں خوب جان سکتے ہیں کہ کیفیت کیا ہے۔ ملاحظہ ہو: http://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B4%D8%B1%DA%A9%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D9%81%D9%88%D8%B1%D9%85-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%D8%B5%D8%A7%D9%88%DB%8C%D8%B1.60554/page-33
  12. مہدی نقوی حجاز

    اس طرح زرتشت مخاطب ہوا!

    اگر شراب نہیں انتظار ساغر کھینچ۔
  13. مہدی نقوی حجاز

    اردو محفل سے لطفاً مذہبی کشیدگی کا خاتمہ کیجئے

    مجھے آپ کے یہ سیاسی معہ فلسفی بیان سے اتفاق ہے لیکن کیا یہاں پر مذہب کو درکنار رکھ کر کام نہیں چلایا جا سکتا؟! میں سمجھتا ہوں یہاں اسکی ضرورت نہیں کہ ہم ایک دوسرے کو مذہبی دستہ بندی میں منحصر کر لیں۔ ہم یہاں ایک اردو پرور خانوادے کی مانند بھی رہ سکتے ہیں۔ بیشتر اوقات میں نے تعارفی دھاگوں میں یہی...
  14. مہدی نقوی حجاز

    شرکائے فورم کی تصاویر

    اتنی حیرانی کی کیا وجہ ہے موصوف؟
  15. مہدی نقوی حجاز

    لیکن ابھی تو واقعی نہیں آئی ناں!

    لیکن ابھی تو واقعی نہیں آئی ناں!
  16. مہدی نقوی حجاز

    اس طرح زرتشت مخاطب ہوا!

    جناب کچھ مصروفیات کی وجہ سے توجہ موقوف نہیں رہی اس جانب۔ جزء چہارم کا بھی خاصا ترجمہ ہو چکا ہے۔ البتہ جلد ہی دوبارہ جاری ہو جائے گا۔ آپ کی یاد دہانی کا ممنون ہوں میرے محترم!
  17. مہدی نقوی حجاز

    اردو محفل سے لطفاً مذہبی کشیدگی کا خاتمہ کیجئے

    میرے محترم مجھے اپنے مراسلے میں کوئی تیل کا کنستر نظر نہیں آتا۔ چلیں جناب نے یہ تو تسلیم کیا کہ یہ آگ ہے۔ جنابِ من میں نے اس مراسلے میں نہ اس سے قبل کسی مراسلے میں مذہب کے ساتھ کسی قسم کی گستاخی نہ کی ہے اور نہ میری ایسی عادت رہی ہے۔ میں جن باتوں کو مانتا ہوں بحیثیت مذہب وہ میں کسی پر عائد نہیں...
  18. مہدی نقوی حجاز

    شرکائے فورم کی تصاویر

    قسم خدا کی ہم از خود اپنی عمر میں کوئی بڑھاؤ کے خواہاں نہیں لیکن خیالات کا راستہ کہاں روکا جا سکتا ہے۔!
  19. مہدی نقوی حجاز

    اردو محفل سے لطفاً مذہبی کشیدگی کا خاتمہ کیجئے

    جی بہتر اب یہی معلوم ہوتا ہے کہ اسے (مذہب فورم کو) یہاں سے نکال باہر کر دیا جائے۔ اور بقول شخصے نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری۔ لیکن ایسا کرنے سے یہاں کے کچھ شدید قسم کے مولوی احباب رنجیدہ خاطر ہو جائیں گے تو انہوں نے کرنی تو وہی باتیں ہیں لیکن پھر وہ دوسرے لطیف دھاگوں تک کھنچ آئیں گی۔ پھر...
  20. مہدی نقوی حجاز

    شرکائے فورم کی تصاویر

    تو سفر حیات بہ آسانی طے ہو جاتا۔ اتنی جلیل القدر حالت (یعنی موت) کے لیے اس سے اچھا انتظام اور کیا ہو سکتا ہے؟
Top