نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    غمِ ہستی کا اسد، کِس سے ہوجُزمرگ عِلاج شمع ہر رنگ میں جلتی ہے سحر ہونے تک مِرزا غالب
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    لا اُبالی جب نِکل چلتے ہیں پھر رُکتے نہیں ! بُوئے گُل کب دیکھتی ہے پھر کے گُلشن کی طرف امیر مینائی
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    نا قبولِ خلق، مُجھ سا کوئی عالَم میں نہیں برق بھی آتی نہیں ہے مِرے خرمن کی طرف امیر مینائی
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بے سبب آٹھ پہر ذکر مے و جام نہیں کچھ تو مِلتی ہے زباں کو تِرے لذّت واعظ امیر مینائی
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    خود اپنے آپ سے شرمِندگی سی ہوتی ہے کبھی کبھی تو، بڑی بے دِلی سی ہوتی ہے میں بولتا ہُوں، تو اِلزام ہے بغاوت کا ! جو چُپ رہُوں تو بڑی بے بسی سی ہوتی ہے بشیر بدر
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اُنھیں راستوں نے جن پر کبھی تم تھے ساتھ میرے مُجھے روک روک پُوچھا، تِرا ہمسفر کہاں ہے بشیر بدر
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہے یہ بس عرصۂ تدبیرِ تمنّائے نِشاط ! کون کہتا ہے کہ گلشن پہ مصیبت ہےخزاں عنبر امروہوی
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تم جب آؤ گی، تو کھویا ہُوا پاؤگی مجھے ! میری تنہائی میں خوابوں کے سِوا کچھ بھی نہیں میرے کمرے کو سجانے کی تمنّا ہے تمھیں میرے کمرے میں کتابوں کے سِوا کچھ بھی نہیں جون ایلیا
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    عِشق آغاز میں ہلکی سی خلش رکھتا ہے بعد میں سینکڑوں آزار سے لگ جاتے ہیں احمد فراز
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہم مُفلسوں سے کیا کوئی دل کھول کر مِلے سب کے تئیں عزیز ہے زردار آج کل وعدہ خلاف آ کے مِلے گا بھی تُو کبھی کب تک، سُنا کریں تِری ہر بار آج کل قلندربخش جرأت
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جو ہے، سو آہِ عِشق کا بیمار ہے دِلا پھیلا ہے بے طرح سے یہ آزار آج کل قلندربخش جرأت
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہم ہیں سُوکھے ہوئے تالاب پہ بیٹھے ہوئے ہنس جو تعلّق کو نِبھاتے ہُوئے مر جاتے ہیں عباس تابش
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جب تِرا حُکم مِلا ، ترکِ محبّت کردی دل مگر اِس پہ وہ دھڑکا، کہ قیامت کردی تُجھ سے کِس طرح میں اِظہارِ تمنّا کرتا لفظ سُوجھا، تو معانی نے بغاوت کردی میں تو سمجھا تھا، کہ لوٹ آتے ہیں جانے والے تُو نے تو جا کہ جُدائی مِری قسمت کردی مُجھ کو دشمن کے اِرادوں پہ بھی پیارآتا ہے تیری اُلفت نے محبّت...
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کچھ بھی ہُوں، پھر بھی دُکھے دل کی صدا ہُوں ناداں میری باتوں کو سمجھ ، تلخیِ تقریر نہ دیکھ وہی مجروح، وہی شاعرِ آوارہ مزاج کون اُٹھّا ہے تِری بزم سے دلگیر نہ دیکھ مجروح سلطانپوری
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    پھر آہِ سرد دل میں ہُوئی میرے شُعلہ زن لو پھر بھڑک اُٹھا یہ فتیلا بُجھا ہُوا ہم آپ جل بُجھے مگر اِس دل کی آگ کو سِینے میں ہم نے، ذوق! نہ پایا بُجھا ہوا شیخ ابراہیم ذوق
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہم نے اوّل سے پڑھی ہے یہ کتاب آخر تک ! ہم سے پُوچھے کوئی ہوتی ہے محبّت کیسی الطاف حُسین حالی
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جی کا، اُلفت کو سمجھتے تھے ہم اِک بہلاوہ وہ تو آفت تھی ہمارے لئے، اُلفت کیسی الطاف حسین حالی
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    گُلشن میں لالہ میں ہُوں کہ ہے دل میں جائے داغ اپنے تو دل نشِیں نہیں، کچھ بھی سِوائے داغ مومن خاں مومن
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اب رشکِ زخمِ یار پہ مُنصف کریں کِسے کی آ کے موت نے بھی تو اغیار کی طرف مومن خاں مومن
  20. طارق شاہ

    مومن قہر ہے موت ہے قضا ہے عشق

    قہر ہے، موت ہے، قضا ہے عشق سچ تو یُوں ہے، بُری بلا ہے عشق اثرِ غم تو ذرا بتا دينا ! وہ بہت پُوچھتے ہيں، کيا ہے عشق آفت جاں ہے کوئی پردہ نشِيں کہ مِرے دل ميں آ چُھپا ہے عشق بوالہوس اور لاف جانبازی کھیل کیسا سمجھ لِیا ہے عشق وصل میں احتمالِ شادی مرگ چارہ گر، دردِ بے دوا ہے عشق سُوجھے...
Top