نتائج تلاش

  1. یاسر شاہ

    سولھویں سالگرہ محترمہ جاسمن آپی سے علمی اور معلوماتی مکالمہ

    بہن جی میرے سوالات کے تو جواب ہی نہیں آرہے ۔اس لیےسوال پوچھنے کی ہمت ہی نہیں ہوتی ۔پتا نہیں نقیبی بھائی لوگوں کو زبردستی پکڑ کے لا رہے ہیں یہاں انٹرویو کے واسطے۔:D فی الحال ایک سوال میرا ہے کہ آپ کا پسندیدہ شاعر کون ہے اور کیوں پسند ہے۔اگر چاہیں تو کچھ شعر بھی پیش کر دیں پسندیدہ۔
  2. یاسر شاہ

    لفظ ڈھونڈیں ۔ دو

    ر ز ی ا د ن گ د آسان مرکب
  3. یاسر شاہ

    لفظ ڈھونڈیں ۔ دو

    مسابقت
  4. یاسر شاہ

    سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ یا سولھویں سالگرہ

    وعلیکم السلام۔املا مذکر ہے درستگی کی بھی درستی کی جائے سند کے طور پر اوپر منتظم عالی کا مراسلہ دیکھا جائے۔:)
  5. یاسر شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    قلفی کھلائیے پھر جواب ملے گا۔
  6. یاسر شاہ

    سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ یا سولھویں سالگرہ

    ویسے یہ نظم یہاں بڑی برمحل ہے۔:)
  7. یاسر شاہ

    سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ یا سولھویں سالگرہ

    ظہیر بھائی السلام علیکم آپ کی حوصلہ افزائی کے لیے جزاک اللہ خیر۔ ظہیر بھائی ایک مثال دیتا ہوں۔"سرھانے" کا املا اب بھی لغتوں میں "سرہانے" درج ہے ۔وہی شاید آپ کی بات کہ ابھی املا کی سفارشات پوری طرح نافذ نہ ہو سکی ہیں ۔جس کی وجہ سے میں اس لفظ کا تلفظ غلط کرتا رہا ، نتیجہ یہ نکلا کہ وزن میں بھی...
  8. یاسر شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    کالاش ڈراما ایک چلا تھا شاید آپ کو یاد ہو۔،کبھی جب ٹی وی دیکھتا تھا تو دیکھا تھا۔اس میں کالاش کی لڑکی شکستہ اردو میں ہیرو سے کہتی ہے آپ مجھ کو اچھا لگتا ہے ۔ ہیرو پوچھتا ہے اچھا کیسا لگتا ہوں تو وہ کہتی ہے جیسے تالاب میں مینڈک۔:D تو یہ بھی ایک اظہاریہ ہے ۔باقی اگر ام عبد ناراض ہوں گی تو ہاتھ جوڑ...
  9. یاسر شاہ

    سولھویں سالگرہ کشت_زعفران

    ویرانی vs حیرانی اک بت کو ورغلایا ہمارے ہی عشق پر شیطان آج کل بڑے شیطان ہو گئے ہم نے بھی ایک چال چلی مولوی جو تھے مجنوں نہیں تھے ہم بھی کہ ویران ہو گئے لے آئے گھر پہ دو دو حسینائیں بیاہ کر جلووں کے اژدہام سے حیران ہو گئے
  10. یاسر شاہ

    سولھویں سالگرہ کشت_زعفران

    خوب ماشاءاللہ ۔
  11. یاسر شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    میرے خیال سے تو وزن کو بالائے طاق بھی اگر رکھا جائے تو آنکھیں کھودنے کے تصور سے ہی جھرجھری آتی ہے۔:) بہرحال حس مزاح پھڑک اٹھی۔یہ دیکھیے کیسا ہے۔ شاعر محبوب سے کہہ رہا ہے: آنکھیں میری کنویں ہیں تو آپ کنویں کے مینڈک ہیں :D
  12. یاسر شاہ

    سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ یا سولھویں سالگرہ

    آمین آپ بھی ماشا ءاللہ اردو کی خدمت میں پیش پیش ہیں لہذا یاد رکھنے کی کوشش کیجیے گا۔ آپ بھی سدا خوش رہیں۔آمین
  13. یاسر شاہ

    سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ یا سولھویں سالگرہ

    جزاک اللہ خیر تابش بھائی:)
  14. یاسر شاہ

    سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ یا سولھویں سالگرہ

    اردو میں ہائے مخلوط(ھ) اور ہائے ملفوظ(ہ)دونوں کا استعمال علیحدہ کیا جاتا ہے۔جیسا کہ نام سے واضح ہے، ہائے مخلوط یا ہائے دو چشمی اردو میں اپنا الگ تلفظ نہیں رکھتی اور مختلف حروف سے اختلاط کے بعد ایک نئی آواز پیدا کرتی ہے جسے ہائیہ یا ہکاری آواز کہتے ہیں۔مثال : تھ'پھ'کھ' ٹھ وغیرہ وغیرہ اسی طرح رھ،...
  15. یاسر شاہ

    جم کر آئے کالے بادل از محمد خلیل الرحمٰن

    خلیل بھائی اصلاح ہرگز نہیں یہ تو بقول آپ کے صلاح ہے۔:) بس آپ اوجھل نہ ہو جایا کریں نظروں سے ۔ہمارے والد صاحب کبھی ایک سندھی گیت سنا کرتے تھے۔ ر ٹھا ہی رہن شل ہجن حیاتی بھلے پیا وڑن سھڑاں ۔بھلے پیا وڑن روٹھے ہی رہیں مگر حیات رہیں ۔بھلے حسین پھر لڑتے ہی کیوں نہ رہیں۔
  16. یاسر شاہ

    آپ کا شعر ہے؟ خوب

    آپ کا شعر ہے؟ خوب
  17. یاسر شاہ

    جم کر آئے کالے بادل از محمد خلیل الرحمٰن

    بہت خوب خلیل بھائی ۔آج کل نظر نہیں آرہے۔ "سب خیر تہ آ ھے نہ ادا؟" بس آخری شعر کے مصرعوں کی ترتیب بدل دیں۔کیونکہ دوسرا بارش سے پہلے کا ہے اور پہلا بارش کے بعد کا سو یوں ہو تو بہتر ہے: خشک پڑی تھی کیاری کیاری جل تھل ہو گئی دھرتی ساری اللہ پاک ہم سب کو اپنی عافیت سے رکھے۔
  18. یاسر شاہ

    سولھویں سالگرہ کشت_زعفران

    اصلاح سخن آپ کو بھیجی ہیں غزلیں جو برائے اصلاح بخش دیجے گا خطا علم کے اس طالب کی ایک بھی ان میں غزل میری نہیں یا استاد ! اس بہانے چلیں اصلاح ہوئی غالب کی
  19. یاسر شاہ

    سولھویں سالگرہ کشت_زعفران

    توکل و آرزو اولاد چاہیے تو توکل بھی کیجیے پر شادی پہلے کیجیے ہل جل بھی کیجیے مریے نہ گھر پہ رکھ کے شہادت کی آرزو حضرت جی! قصد_ہجرت _کابل بھی کیجیے
  20. یاسر شاہ

    سولھویں سالگرہ کشت_زعفران

    شیخ اور عشق مجازی ہے شیخ سے یہ عشق_مجازی میں فائدہ پڑھنے لگی ہے زاہدہ نورانی قاعدہ حضرت سے میسجنگ کا کیا خوب فیض ہے روزانہ فجر پڑھ کے ہی سوتی ہے شاہدہ
Top