نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    رُوحوں میں جَلتی آگ، خیالوں میں کِھلتے پُھول ساری صداقتیں کِسی کافر نِگاہ کی مجید امجد
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    خود اپنے غیب میں بَن باس بھی مِلا مجھ کو میں اِس جہاں کے ہراِک سانحے میں حاضر بھی ہیں یہ کھنْچاؤ جو چہرے پہ آب و ناں کے لیے اِنہی کا حصّہ ہے میرا سُکونِ خاطر بھی میں اِس جواز میں نادم بھی اپنے صدق پہ ہُوں میں اِس گنہ میں ہُوں ، اپنی خطا سے مُنکر بھی مجید امجد
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تمتماتا ہے چہرۂ ایّام ! دل پہ کیا واردات گزُری ہے پھر کوئی آس لڑکھڑائی ہے کہ، نسیمِ حیات گزُری ہے مجید امجد
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دِیں کیا ہے بلکہ دیجئے اِیمان بھی اُنھیں زاہد یہ بُت خُدا کی قسم ایسے شخص ہیں بہادر شاہ ظفر
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یُوں تو، بہت ہیں اور بھی خُوبانِ دِل فریب ! پرجیسے پُرفن آپ ہیں، کم ایسے شخص ہیں بہادر شاہ ظفر
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جناب اکبرالہٰ آبادی صاحب Charles Robert Darwin (Naturalist) سے مُخاطب ہیں : ہم تو اِنساں سے بنے جاتے ہیں بندر، اے حضُور ! آپ خوش قِسمت تھے، جو بندر سے اِنساں ہوگئے
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    لن ترانی سے عیاں انوارِ عرفاں ہوگئے ایک فِقرے میں ہزاروں طَور پنہاں ہوگئے ناتوانی سے قناعت پر ہُوئے مجبور ہم ضُعف کے اسباب عزّت کے نِگہباں ہوگئے ہوگیا آخر شکستِ دل سے کارِ دِیں دُرست داغ سینے کے چراغِ راہ عرفاں ہوگئے جلوہ ہائے منظرِ ہستی ہیں راحت میں مخل وہم جب یکجا ہوئے ، خوابِ...
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    نا دِیدنی کی دِید سے ہوتا ہے خُونِ دِل بے دست و پا کو دِیدۂ بینا ، نہ چاہیئے میں بُت کا ہورہا توعبث شیخ کو ہے رنج ! ایسے مُعاملات میں کینہ نہ چاہیئے اکبرالہٰ آبادی
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اُبھرا ہے رنگِ سودا ، دیوانگی ہری ہے ہے جوشِ موسمِ گُل، جو پھول ہے پری ہے ہے شمع اور پتنگ سے ہرصبح ، وعظِ عبرت یہ بھی مَرے پڑے ہیں وہ بھی بُجھی دھری ہے اکبرالہٰ آبادی
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تابکے دیدِ حَسِیناں ؟ تابکے وارفتگِی ؟ آنکھ میں جب تک نظر ہے، سر میں جب تک ہوش ہے اکبرالہٰ آبادی
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اِک دن یہی بن جائے گا پہچان تُمھاری انداز جُدا سب سے تم اشعار میں رکھنا باقر زیدی
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہم تو جینےکے لیے مرتے ہیں اُن پر ہر دم ! جن کو جینا نہیں آتا ہے ، وہ مرجاتے ہیں نصیرالدین نصیر
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    فُرقت میں تو مرنا بھی گوارا نہیں مجھ کو تم سامنے آجاؤ تو، آجائے قضا بھی ! نصیرالدین نصیر
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جان پیاری تھی ، مگر جان سے پیارے تم تھے جو کہا تم نے وہ مانا گیا ، ٹالا نہ گیا نصیرالدین نصیر
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بزمِ احباب میں ، حاصل نہ ہُوا چین مجھے مطمئن دل ہے بہت جب سے الگ بیٹھا ہُوں نصیرالدین نصیر
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    زیست میری عذاب کربیٹھے گھر، وہ مجھ سے حجاب کربیٹھے وہ ، رہی جن کی کمسنی بھی غضب ! قہر مجھ پر شباب کر بیٹھے شفیق خلش
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    پیامبر جو اُدھر سے مِرا نہیں آتا تو کیا کہوں کہ مِرے دِل میں کیا نہیں آتا الہیٰ خالِ لبِ یار میں ہے کیا نکتہ سمجھ میں نکتہ وروں کے ذرا نہیں آتا غریقِ بحرِ محبّت پہ تیرے کیا گُزری کِسی سے سُننے میں یہ ماجرا نہیں آتا نہ ہو فراق میں جب تک کہ خُوب بےمزگی وصالِ یار کا ہرگز مزا نہیں آتا جو...
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کہاں وہ جائیں کہ ، میری نظر سے ہوں غائب تصور اُن کو ہے زیرِ نظر لِئے آتا بہادر شاہ ظفر
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مُمانعت نہ کر اِتنی ، خُدا سے ڈر ظالم ہمیں ، ہے شوق تِرا تیرے گھر لئے آتا جو آتا ہے تِری مژگاں کا ذکر چھیڑتا ہے مِرے لئے ، ہے ہر اِک نیشتر لئے آتا بہادر شاہ ظفر
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    نالوں سے میرے آب ہُوئے سنگ بارہا اُس سنگدِل کا دِل نہ پسیجا کِسی طرح بہادر شاہ ظفر
Top