نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    سراپا دِید ہو کر غرقِ موجِ نُور ہوجانا تِرا مِلنا ہے خود ہستی سے اپنی دُور ہو جانا جگر مُراد آبادی
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کیا قیامت ہے منیر اب یاد بھی آتے نہیں وہ پُرانے آشنا، جن سے ہمیں اُلفت بھی تھی منیر نیازی
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    فقط چپ چاپ جل جانا، نہ کچھ کہنا نہ کچھ سُننا عجب ہے عشقِ پروانہ، نہ کچھ کہنا نہ کچھ سُننا قمر امروہوی
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہر سو بھری بہارنے ، پھیلائےلاکھ رنگ تسکینِ رنگ صرف مِرے خوں کا رنگ تھا عنبر امروہوی
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دیوارِ قرضِ غیر ہُوئی اِس قدر بُلند سورج بھی میرے گھر میں اُجالا نہ کرسکا عنبر امروہوی
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہیں وہ بھی چمن ہی میں مگر اہلِ قفس کا پُھولوں پہ کبھی حالِ زبوں کھُل نہیں پاتا عنبر امروہوی
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہم تو خزاں نصیب جوانی کو رو چکے اب تم سے ہو سکے، تو بلالو بہار کو حیات امروہوی (جعفر حیات )
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    برادرِ عزیز میرے پاس شعر یونہی لکھا ہوا ہے ، اگر آپ نے کہیں آب زر کے ساتھ دیکھا ہے ، تو درست ہی ہوگا ، یا کوئی اور اس بابت حوالے کے ساتھ لکھ دے تو اور بھی اچھا ہو :)
  9. طارق شاہ

    امیر مینائی میں رو رو کے آہ کروں گا جہاں رہے نہ رہے

    بہت خوب جناب تشکر شیئر کرنے پر بہت خوش رہیں
  10. طارق شاہ

    داغ یہ بات بات میں کیا ناز کی نکلتی ہے

    اچھی غزل انتخاب کی ہے دعا وہی ہے جو۔۔۔۔۔۔۔ بالا مصرع میں کچھ ٹائپ ہونے سے رہ گیا ہے، دیکھ لیں خوش رہیں صاحب
  11. طارق شاہ

    داغ جبر پر صبر کیا کرتے ہیں

    جناب بہت خوب! تشکر شریک محفل کرنے پر بہت خوش رہیں صاحب
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    خلشِ ہجرِ دائمی نہ گئی تیرے رُخ سے یہ بے رُخی نہ گئی پُوچھتے ہیں کہ، کیا ہُوا دل کو ؟ حُسن والوں کی سادگی نہ گئی سر سے سودا گیا محبّت کا ! دِل سے پر اُس کی بے کلی نہ گئی اور سب کی حکایتیں کہہ دیں بات اپنی کبھی کہی نہ گئی ہم بھی گھر سے مُنیر تب نِکلے بات اپنوں کی جب سُنی نہ گئی منیر نیازی
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    غم کی بارش نے بھی تیرے نقش کو دھویا نہیں تُو نے مجھ کو کھو دِیا ، میں نے تجھے کھویا نہیں نیند کا ہلکا گلابی سا خُمار آنکھوں میں تھا ! یُوں لگا جیسے وہ شب کو دیر تک سویا نہیں ہر طرف دیوار و در اور اُن میں آنکھوں کے ہجوم کہہ سکے جو دل کی حالت ، وہ لبِ گویا نہیں جرم آدم نے کِیا ، اور نسلِ...
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مجھ سےغم دست و گریباں نہ ہُوا تھا، سو ہُوا چاک سینے کا، نُمایاں نہ ہُوا تھا سو ہُوا اب تلک مجھ کو کسی شخص کے چہرے کا خیال صورتِ آئینۂ جاں ، نہ ہُوا تھا سو ہُوا صفِ عُشّاق میں کوئی ثانیِ مجنُوں مجھ سا ! وحشیِ کوہ و بیاباں ، نہ ہُوا تھا سو ہُوا آہِ سوزاں سے مِرے دامنِ صحرا میں سراج ...
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    عِشق کے مُفتی نے یُوں فتوٰی دِیا دیکھنا خُوباں کا درسِ خُوب ہے غمزہ و ناز و ادائے نازنیں ظلم ہے، طوفان ہے، آشوب ہے ہر گھڑی پڑھتا ہے اشعارِ ولی جس کو حرفِ عاشقی مرغُوب ہے ولی دکنی
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    وہ آندھیاں چلی ہیں سرِ دشتِ آرزو ! دل بُجھ گیا وفاؤں کے محور بدل گئے فضیل جعفری
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جو دل کے سمندر میں اُبھرتا ہے یقیں ہے جو ذہن کے ساحل سے گُزرتا ہے گُماں ہے انور مسعُود
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    خواب یُوں آنکھ کے حصار میں ہے جیسے نغمہ کوئی سِتار میں ہے دُھول چَھٹ جائے تو نظر آئے ایک منظر ابھی غُبار میں ہے ایک دل ہی پر اختیار نہیں ورنہ سب کچھ تو اختیار میں ہے احتشام اختر
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    میرے سرکار کو بے کار کا غم کھاتا ہے کیا میسّر کو بھی درکار کا غم کھاتا ہے ؟ فضل عباس
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کون کہتا ہے کسی یار کو مِس کرتا ہُوں آج کل سنگتِ اغیار کو مِس کرتا ہُوں کام دوہرا ہے مگر سلسلہ چل جاتا ہے سانس لیتے ہُوئے سرکار کو مِس کرتا ہُوں میری چُھٹّی تو اُداسی میں گُزر جاتی ہے میں زیادہ تُجھے اِتوار کو مِس کرتا ہُوں فضل عباس
Top