چلیں، یہ تو اچھا ہے کہ تھیم بدلنے کا آپشن موجود ہو گا۔ لیکن اگر محفل کے موجودہ ڈیفالٹ تھیم سے ملتا جلتا تھیم (رنگ) ہو تو بہتر ہے۔ اور یہ رنگ بھی ایسا ہے کہ کسی کو ناپسند نہیں ہو گا۔ باقی آپ لوگ بہتر سمجھتے ہیں۔:)
ارے نہیں نہیں شمشاد بھائی۔ میرا سکھوں سے کیا کام۔(وہ تو رضوان بھائی نے آپ کا پیغام دیکھ لیا تو وہ سکھوں کا کام کر دیں گے۔:p) ایسے ہی ایک چھوٹی سی بات کا تجسس بڑھا تو بات کو بڑھا دیا۔ ورنہ کوئی بات نہیں۔
بہت شکریہ فاتح، تو کیا یہ کیلنڈر صرف ہندوستان کے پنجاب میں استعمال ہوتا ہے(تھا) یا پاکستان کے بھی؟ مجھے یاد ہے، میری نانی ماں کوئی اپنا حساب انہی مہینوں سے لگایا کرتی تھیں۔ اور وہ پاکستان کے پنجاب میں ہی تھیں۔
شکریہ شمشاد بھائی۔ آپ کے بتائے ہوئے مہینے درست ہیں۔لیکن مسئلہ یہ ہے کہ جس طرح ہجری سال کو 1428 ھ، عیسوی سال کو 2007 ء تو اس سال کو کیسے لکھیں گے؟؟ 2064 ن ؟؟؟؟؟
شمشاد بھائی، کیا آپ کو معلوم ہے کہ پنجابی (سکھوں کے ) کیلن۔ڈر کے سال کو کیا کہتے ہیں؟ جس میں ساون، بھادوں، پوہ۔۔۔۔مہینے ہوتے ہیں۔؟ جیسے اسلامی سال کو ہجری، عیسائیوں کے سال کو عیسوی۔۔۔؟