کسی میجک نمبر کا تعین تو مشکل ہے لیکن میرے خیال میں بچوں کو ہائی سکول میں سیل فون کی واقعی ضرورت ہوتی ہے۔ لہذا کم از کم نہم یا دہم جماعت کے بچوں کے پاس سیل فون ضرور ہونا چاہیے۔
فون وہ دیا جائے جو اس کے اکثر و بیشتر ہم جماعت کے پاس ہوں۔ بچے کو وہ پرکشش لگے۔ بہت آؤٹ آف ڈیٹ ماڈل نہ ہو۔
ایسی...
آپ بار بار انٹرویو پر اصرار کیوں کر رہے ہیں۔
محفل میں وقت گزاریے۔ لوگوں کو جانیے اور اپنی پہچان کروایے۔ دوسروں کو دلچسپی پیدا ہو گی تو وہ خود آپ کا انٹرویو لینے آگے بڑھیں گے۔
اجنبی کا انٹرویو کوئی کیوں کرے؟ پھر خود سے کہلوا کر انٹرویو کروانے میں مزا بھی کیا ہے ؟
آپ اس محفل میں سینکڑوں دھاگے کھولتے ہیں۔ جہاں خود کچھ لکھے بنا دوسروں کو لکھنے پر اصرار کرتے نظر آتے ہیں۔
اب جب خود لکھنا پڑ گیا تو ایسی ٹال مٹول!
بھئی دھاگہ بنائیں۔ بہانہ نہ بنائیں۔اور لکھنا شروع کریں۔ ہم آپ کے مضمون کے منتظر ہیں۔ :)