محمد علم اللہ اصلاح
”آدمی سکون کی تلاش میں کتنی ہی دور کیوں نہ چلا جائے آخر کار لوٹ کر اپنے احباب کی طرف ہی آتا ہے ۔اپنے پرانے دنوں کے بارے میں سوچ کر اور اپنے اس بچپن کی زندگی کو یاد کر کے ذرا خوش ہو لیتا ہے لیکن پھر وہی شام ،وہی رات اوروہی تنہائی ہوتی ہے ۔ مجھے یہاں آنے سے پہلے معلوم تھا کہ پر...