برسات کی چاندنی
چرخ سے برسے ہوئے بادل کے ٹکڑے جابجا
چاندنی، تالاب، سناٹا، سپیہے کی صدا
دشت پر چھائے ہوئے ذوق جنوں کے ولولے
چاند میں معصوم بچے کے تبسم کی ادا
فصل سرما میں سحر کو غسل کر چکنے کے بعد
رنگ ہو جیسے کسی معشوق کا نکھرا ہوا
سینۂ امواج میں سیال چاندی کی تڑپ
طاق گل میں قطرۂ شبنم کا چھوٹا...