میں کل تک سوچ کر آتی ہوں کہ میں کیا کر سکتی ہوں۔lol کیونکہ ابھی میرا بھی سارا لائبریری کا کام پڑا ہوا ہے۔ اسے بھی تو مکمل کرنا ہے نا۔ کچھ سوچنا پڑے گا۔ پیر صاحب سے خاص عملیات کی کتاب منگواتی ہوں۔ یا آن لائن پریکٹس۔ اس کے بعد اہلِ محفل بھی مستفید ہو سکیں گے۔
مجھے تو فاتح کی تجویز پسند آئی ہے۔ کہ لائبریری کی کتابیں لکھوا لیتے ہیں۔ ہمارے لیے تو یہی سب سے بڑی مشکل ہے۔ 24 گھنٹے کے اندر ساری مشکلات آسان۔ اور ہر تمنا پوری صرف تین دن میں۔ آپ بھی سوچ لیں۔ ویسے باجو سیرسلی فون تو کرنا۔ مجھے سچی سے امی ڈانٹتی ہیں۔ ورنہ اب تک میں کر چکی ہوتی۔lol
شگفتہ۔۔۔میں آپ کا انتظار کر رہی ہوں۔ لیکن یاد آیا۔۔آج شبِ معراج بھی ہے۔ اگر آپ آ جائیں اور میں نہ ہوں تو تھوڑا سا انتظار کیجئے گا۔ میں کچھ دیر میں آ جاؤں گی۔
ہاہاہاہا۔ برا آئیڈیا نہیں ہے۔ جب ان کا ٹی وی پر اشتہار آتا ہے تو میں سوچتی ہوں کہ ان کو کال کرنی چاہیے۔کوئی خود سے بات بنا کر بتا دوں گی کہ یہ پریشانی ہے۔lol لیکن امی آگے سے ڈانٹ دیتی ہیں۔ اتنے مزے کا اشتہار دیتے ہیں۔ کیا آپ پریشان ہیں؟ گھریلو مسائل، پسند کی شادی، سنگدل محبوب کو موم کرنا،...
آج ہمارے بہت ہی پیارے اور معصوم رکن دوست شمیل قریشی کی سالگرہ ہے۔ آج کل جانے کن مصروفیات میں مگن ہیں۔ جو محفل کے لیے وقت نہیں نکال پا رہے۔پچھلے سال بھی ہم نے شمیل کی سالگرہ منائی تھی۔ میرا خیال شمیل اس سال 23 سال کے ہو گئے ہیں۔
شمیل کو میری طرف سے سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔۔۔۔!!
اصل میں محب بھی عین وقت پر مجھے اکیلا کام کرنے کے لیے چھوڑ گیا ہے۔ اگر دو بندے مل کر کام کر رہے ہوں تو ایک دوسرے سے آئیڈیاز ملتے رہتے ہیں۔ لیکن۔۔۔۔:(
یا لگتا ہے جو اسے ایوارڈ مل گیا ہے اس سے وہ اتنا مطمئن ہو گیا ہے کہ باقی کسی کی فکر ہی نہیں رہی۔:)
اعجاز انکل بہت شکریہ کہ آپ نے یہاں رپلے کیا۔
مجھے بالکل اندازہ ہے، کہ کچھ لوگ ٹیم ورک کے علاوہ بھی بہت کام کر رہے ہیں۔ میں نے ان کو اگنور بالکل نہیں کیا۔ میں سوچ رہی تھی کہ لائبریری کے ہر فعال ممبر کو اگر اس کی کارکردگی کے مطابق ایوارڈ دیا جائے تو بہت بہتر رہے گا۔ اصل میں میرے ذہن میں ان...
ہائے۔۔۔یہ تو وہی اپنے پیر صاحب کا اشتہار ہے۔ جو روز ٹی وی پر ہم سنتے ہیں۔ اور روز میں سوچتی ہوں کہ ان کو کال کروں۔ کہ مجھے بھی اپنی شاگردی میں لے لیں۔ :grin:
فاتح، ہم ان کا اشتہار برقیاتے ہیں اور اس کے بدلے ان سے ہم اپنی کتابیں برقوا لیتے ہیں۔
lol۔ بالکل ایسا ہی ہو گا۔
ویسے مولانا تو مجھ سے بھی پہنچے ہوئے نکلے۔ جب میں چھوٹی تھی تب میں نے بھی ایک پری پکڑی تھی۔:grin: لیکن مولانا کی پری مجھے کم بڑا سا مچھر زیادہ لگ رہا ہے۔ اگر پریاں ایسی ہوتی ہیں تو پھر اللہ ہی حافظ۔ :eek: