نتائج تلاش

  1. یاسر شاہ

    ملول خاطر و آزردہ دل ، کبیدہ بدن

    ظہیر بھائی السلام علیکم ! تنقید نگاروں نے کچھ فہرستیں بنائی ہیں جن میں بڑے شاعر اور استاد شاعر میں تمیز برتی گئی -استاد شاعر وہ ہے جس کا کہا سند کی حیثیت رکھتا ہے بشرطیکہ شعر میں ضرورت شعری کے تحت زبان و بیان میں کہیں تفرد نہ ہو- اساتذہ کی اس فہرست میں شاہ حاتم تو کیا سودا بھی نہیں آتے -لیکن...
  2. یاسر شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ناکام عشق میں جو تمنّائیں ہو گئیں ایسی ہوئیں خفا کہ زلیخائیں ہو گئیں :) یاسر شاہ :)
  3. یاسر شاہ

    کیسی ہیں آپ عافیہ؟، ہم عافیت سے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ غزل

    غزل کیسی ہیں آپ عافیہ؟، ہم عافیت سے ہیں پُر ہے شکم ،بفضل و کرم عافیت سے ہیں جالب وفات پا چکے، ہم عافیت سے ہیں اس دور کے سب اہل قلم عافیت سے ہیں طائف میں کون ہے جو چلے گا لہولہان؟ سب داعیانِ دیں کے قدم عافیت سے ہیں اسلام کی سزا ہے تو کشمیریوں کو ہے یاں قائلانِ ہندو دھرم عافیت سے...
  4. یاسر شاہ

    کچھ دیر کو رسوائی ِ جذبات تو ہوگی

    ما شاء الله بہترین غزل -بہت داد -یہ اشعار بطور خاص پسند آئے - سوچا بھی نہ تھا خود کو تمہیں دے نہ سکوں گا سمجھا تھا مرے بس میں مری ذات تو ہوگی ہر حال میں ہنسنے کا ہنر پاس تھا جن کے وہ رونے لگے ہیں تو کوئی بات تو ہوگی میں پوچھ ہی لوں گا کہ ملا کیا تمہیں کھوکر اک روز کہیں خود سے مری بات تو ہوگی...
  5. یاسر شاہ

    اے ہم وطنو! کیسی یہ حب الوطنی ہے؟

    ما شاء الله منیب بہت خوب نظم ہے -پڑھی بھی بہت عمدہ ہے -
  6. یاسر شاہ

    اک شب

    یہ کہاں ڈھنگ جدائی کا ہے رنگ یہ صلح صفائی کا ہے :-(
  7. یاسر شاہ

    ملول خاطر و آزردہ دل ، کبیدہ بدن

    ظہیر صاحب آپ نے بھی کیا نام لیا -نہ جانے کیا کیا یادیں تازہ ہو گئیں -سرور صاحب سے آپ کا رابطہ ہے ؟،کیسے ہیں وہ؟ -اردو انجمن پہ گاہے بگاہے ان سے بات چیت ہو جاتی تھی -پھر وہ انجمن نہ رہی ،بیچارے اردو والوں کی سہل انگاری کا رونا روتے روتے تھک چکے تھے اور ایک دن وہ فورم برباد ہوگیا -اب تو ای میل...
  8. یاسر شاہ

    تاریک دیاروں میں اُجالے کا پتہ ہیں

    تابش بھائی ابھی تحقیق کر لی ہے -آپ کی بات درست ہے بلکہ یوں کہیں کہ مجھے ہی یہ فرق ابھی سمجھ آیا - :) میزان سخن از حمید عظیم آبادی میں تقطیع کے باب میں <یائے >کی اقسام پر مفصّل بحث موجود ہے حاصل بحث یہی ہے کہ ظہیر صاحب کی ردیف <ہیں> میں <یائے لین > ہے جسے ہم بڑی یائے کہتے تھے بچپن میں-اس کی...
  9. یاسر شاہ

    تاریک دیاروں میں اُجالے کا پتہ ہیں

    تابش بھائی باریک فرق مائی نے کر دیا ہے ایک کو زیادہ کھینچ کر دوسرے کو کم کھینچ کر ورنہ ہائے مفتوح ہے دونوں <ہیں >میں
  10. یاسر شاہ

    تاریک دیاروں میں اُجالے کا پتہ ہیں

    تابش بھائی آواز نکال کے بتائیں -کیسے مختلف ہے (n)
  11. یاسر شاہ

    تاریک دیاروں میں اُجالے کا پتہ ہیں

    غمِ دنیا سے گر پائی بھی فرصت سر اٹھانے کی فلک کا دیکھنا تقریب تیرے یاد آنے کی کہوں کیا خوبیِ اوضاعِ ابنائے زماں غالبؔ بدی کی اس نے جس سے ہم نے کی تھی بارہا نیکی
  12. یاسر شاہ

    احساس۔۔۔ پہلی نظم

    ظہیر بھائی میرے خیال سے غلغلہ آرزو و شوق میں اصولی غلطی وزن کی ہے -آپ نے فروعی مسئلے کی طرف اشارہ کیا ہے تو خیال ہوتا ہے کہ آپ کو اس ترکیب کا وزن درست لگ رہا ہے -میری رہنمائی فرمائیے گا کہ کیا اس بحر کے لحاظ سے اس ترکیب کا وزن درست ہے کہ نہیں؟ - باقی جو فروعی نکتہ اٹھایا گیا ہے اس کے لیے ایک...
  13. یاسر شاہ

    ملول خاطر و آزردہ دل ، کبیدہ بدن

    السلام علیکم و رحمت الله و برکاتہ ظہیر بھائی بات یہ ہے کہ <خوگر حمد سے تھوڑا سا گلہ بھی سن لے > :) ملول خاطر و آزردہ دل ، کبیدہ بدن شب ِ وصال میں روتے ہیں غم گزیدہ بدن شب وصال میں بھی رونا -(n) علاج ِ زخم ِ تمنا کو چاہئیے مرہم قلم کی نوک سے سلتے نہیں دریدہ بدن بہت خوب - اٹھائیں شاہ پہ...
  14. یاسر شاہ

    ایسی ہستی خدا کی ہستی ہے ----غزل

    آمین ثم آمین -جزاک الله-اللہ آپ کو بھی عافیت دارین نصیب کرے -آئندہ کے لئے بھی دعاؤں کا طلبگار - :)
  15. یاسر شاہ

    تاریک دیاروں میں اُجالے کا پتہ ہیں

    ما شاء اللہ ظہیر صاحب بہت پیاری غزل ہے -ہر شعر عمدہ ،ہر لفظ محبّت میں رچا بسا - قافیہ نگاہیں نے بھی لطف دیا-
  16. یاسر شاہ

    ہائے کیا خوبصورت ترانہ ہے

    ہائے کیا خوبصورت ترانہ ہے
  17. یاسر شاہ

    ایسی ہستی خدا کی ہستی ہے ----غزل

    ظہیر بھائی آپ کی رائے جان کر مجھے خوشی ہوئی کہ <ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ> کے مصداق معاشرے میں بیلاگ لکھنے اور بولنے والے قابل قدر ہیں - اقبال تو اسے طریق قلندری بتاتے ہیں : ہزار خوف ہوں لیکن زباں ہو دل کی رفیق یہی رہا ہے ازل سے قلندروں کا طریق اس معاملے میں میں بھی آپ کا ہم مسلک ہوں...
Top