ندیم صاحب آپ کی داد تو ہمارے گلے میں قرض بن کر رہ گئی ہے۔۔۔۔ سوچتے ہیں کیسے چکائیں۔۔۔۔ کہ جتنی داد دیں کم ہے۔۔۔
واہ بھئی کمال کردیا آپ نے خصوصا گیت تو نرالا ہی تھا۔۔۔
یہ ظلم عظیم نہیں "ذبح عظیم" ہوا ہے۔۔۔۔ بس کیا کہیں محفل پر کسی وقت منہ سے کوئی فارسی جملہ نکل گیا۔۔۔۔۔ پھر کیا ہونا تھا۔۔۔۔ محمداحمد صاحب اور بلال اعظم صاحب نے دھر لیا۔۔۔۔ :ROFLMAO: یہاں دیکھیں۔۔۔ ابتداء یہ۔۔۔
آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا
جناب با وقار افراد اسطرح اپنے اوپر توہین آمیز فقرے نہیں کستے۔۔۔۔ اور ہم سے کونسا آپ کی خاکم بدہن بے احترامی کرنے کے لیے کہا تھا۔۔۔۔ ہم تو صرف سوچ رہے تھے کہ شاید آپ کی مراد کچھ دقیق ہو جو ہمارے ذہن نا رسا تک نہ آسکی ہو۔۔۔۔
جناب اب ہمیں لگتا ہے اپنا نام نامی تبدیل کرنا ہوگا کہ یہ کسی سے "چسپاں" نہیں ہوتا۔۔۔۔۔ ویسے اگر صرف حجاز کردیا جائے تو کیا خیال ہے؟؟ اور جہاں تک فارسی کا خیال ہے ہم نے آپ کو پیش کش دے رکھی ہے جناب۔۔۔۔ "مرد و قولش"۔ "marde o qolesh"۔
آپ کو یہ بیان "تکا لگائیں" والے دھاگے میں دینا چاہیے تھا۔۔۔۔ کہ اس مرتبہ آپ کا تکا تیر ہو گیا۔۔۔۔ ہمیں نہ سرزمین "حجاز" سے کوئی واسطہ ہے نہ عقیدت۔۔۔۔ ہم تو بس "نغمہ حجاز" کے شیدا ہیں۔۔۔۔۔