نتائج تلاش

  1. یاسر شاہ

    تاویل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک نظم

    منیب بھائی آخر کار آپ نے کھود نکالی نظم -نوازش 'مہربانی 'شکریہ :rose:
  2. یاسر شاہ

    حالات ہو گئے ہیں کتنے عجیب صاحب - منیبؔ احمد

    وارث برادر کبیر !السلام علیکم جیسا کہ پہلے بھی کہا کہ شاعر کو طریقے سے سمجھایا جائے گا اور اسے مستند حوالے دیے جائیں گے اس باب میں کہ کم از کم ٹخنے کھولنا اور سفید پگڑی سنّت سے ثابت ہے ' جبکہ سفید پگڑی خاص طرّہ امتیاز یا علامت کے طور پر لازم نہ کر دی جائے (کیونکہ پگڑی پہننا بہرحال لازمی سنّت...
  3. یاسر شاہ

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    مقصود یہ ہے کہ "جاناں " چونکہ فارسی لفظ ہے -اکٹھے دو بار آکر مذکورہ قاعدے سے ملفوظ ہوا تو یوں ہی سنائی دے گا :"جانن جانن " ----"جاناں جاناں " اور "جانن جانن "کے آہنگ میں بڑا فرق ہے -پہلی آواز کانوں کو خوش آتی ہے دوسری نہیں -
  4. یاسر شاہ

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    آہنگ کے لحاظ سے تو یہ اصول مستحسن نہیں لگتا - دل پکارے ہی چلا جاتا ہے جاناں جاناں احمد فراز کے مصرع میں جاناں جاناں تو پھر یوں تلفظ ہوگا : دل پکارے ہی چلا جاتا ہے جانن جانن
  5. یاسر شاہ

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    معلومات کے لئے شکریہ - سندھی میں بھی یوں ہی رائج ہے-مگر اس طرز میں مشکل یہ ہے کہ صرف اہل زبان یا زبان دان ہی سمجھ سکتا ہے کہ کہاں غنہ کرنا ہے کہاں نہیں -
  6. یاسر شاہ

    پیسا اچھا لگتا ہے - منیبؔ احمد

    اب گڑھے مردے کیا اکھاڑنے -
  7. یاسر شاہ

    پیسا اچھا لگتا ہے - منیبؔ احمد

    بھائی اتنا تکلف نہ کیا کریں -مجھے ہنسی آتی ہے 'یوں لگتا ہے کوئی گدگدا رہا ہے -:LOL:
  8. یاسر شاہ

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    گریبان اور طفلان میں "ن" کا اعلان نہیں -درست کر لیں -وزن خراب ہورہا ہے -شعر غضب کا ہے -
  9. یاسر شاہ

    دہر میں اسمِ محمد ﷺ سے اجالا کردے

    واہ صاحب !بہت خوب خیال ہے -ذرا سا الفاظ کے ہیر پھیر سے وزن بھی ٹھیک ہو جائے گا : جو عمر عشقِ نبیﷺ میں گزارا کرتے ہیں وہی تو زندگی کا قرض اتارا کرتے ہیں مزید اشعار اس زمین میں کہیں تو پوری نعت ہو جائے گی -
  10. یاسر شاہ

    پیسا اچھا لگتا ہے - منیبؔ احمد

    واہ صاحب مختصر بحر میں کیا خوب مضامین نکالے ہیں -
  11. یاسر شاہ

    نظم: زنگ آلود بینچ ٭ محمد تابش صدیقی

    السلام علیکم ! واہ تابش بھائی -کیا خوب نظم کہی-عنوان بھی مناسب ہے اور موضوع کو بھی بخوبی سمیٹا ہے - نہ جانے کیوں "بینچ" پڑھ کے ساحر لدھیانوی کی "شہکار " نظم بھی یاد آگئی : مصور میں ترا شہکار واپس کرنے آیا ہوں اب ان رنگین رخساروں میں تھوڑی زردیاں بھر دے حجاب آلود نظروں میں ذرا بیباکیاں...
  12. یاسر شاہ

    حالات ہو گئے ہیں کتنے عجیب صاحب - منیبؔ احمد

    منیب بھائی آپ سے میں نے اس غزل کا اس لئے پوچھا تھا کہ مجھے لگا آپ کی غزل بھی "چوری ہو گئی ہے "-(چوری کے چ کو چاہے پیش کے ساتھ پڑھیں یا زبر کے ساتھ) -بہر حال اگر دل آپ کا آمادہ ہوتا ہے' کسی کی دل آزاری سے بچنے کی خاطر ' مذکورہ شعر کے نکالنے پر' تو نکال دیں ورنہ رہنے دیں - میں بھی مذکورہ شعر...
  13. یاسر شاہ

    حالات ہو گئے ہیں کتنے عجیب صاحب - منیبؔ احمد

    السلام علیکم منیب بھائی ! مجھے تو پوری غزل آپ کی پسند آئی - شاعر کو طریقے سے سمجھایا تو جا سکتا ہے 'مجبور کیا کیا جائے ؟ -وہ تو لکھے گا جب اس کا راستہ جلوس بند کر دے گا یا ابلیس اور گستاخ رسول وغیرہ کہا جائے گا-سو ایسی کوئی بڑی بات نہیں اور پھر یہ اردو محفل ہے کوئی پنجاب کا مزار تو ہے نہیں کہ...
  14. یاسر شاہ

    غزل برائے اصلاح

    بھائی منذر کیسے ہیں ؟ بھلا وہ عشق کیسا،جس میں ہونٹوں پر فغاں نہ ہو نکل جاتی ہے آہ دل سے، دہن میں گر زباں نہ ہو "نہ" کی مشکل یوں ہی حل ہو گی کہ بحر بدل دیں -دوسرا اس شعر کا خیال بھی بہتری چاہتا ہے کیونکہ فغاں کے لئے تو دہن کی زباں کی ضرورت نہیں -یوں کر دیکھیں : وہ عشق کیا ہے عشق جو شکوہ...
  15. یاسر شاہ

    دن اور ہی کچھ کہتے ہیں شب کہتے ہیں کچھ اور - منیبؔ احمد

    السلام علیکم ! محترم آپ کی گزشتہ غزل کیا ہوئی' "صاحب" ردیف والی- مجھے بہت پسند آئی تھی داد و تحسین کے لئے پر تول ہی رہا تھا کہ غائب ہو گئی - یہ غزل بھی اچھی لگی -داد حاضر ہے - بہت عمدہ پہلے مصرع میں ذرا سی تعقید محسوس ہوئی -ایک صورت یہ دیکھ لیں : اندر سے تو دو ٹکڑوں میں کیا ٹوٹ گیا ہے ؟ یاسر
  16. یاسر شاہ

    اپنے بلاگ کا تعارف کرائیں

    جی میں آ چکا ہوں اور ان شاء اللہ آتا رہوں گا-
  17. یاسر شاہ

    اپنے بلاگ کا تعارف کرائیں

    السلام علیکم ! ایک عدد بلاگ "بیلاگ " پچھلے دو چار دن میں میں نے بھی تشکیل دیا ہے -کچھ چیزیں جو یہاں پیش ہونے سے رہ گئیں وہاں پیش کروں گا -اللہ اللہ خیر سلّا -آپ سب سے گزارش ہے کہ تشریف لائیے اور قیمتی مشوروں سے بہرہ مند فرمائیے کہ میں بہرا نہیں اور بے بہرہ بھی نہیں - بیلاگ نوازش یاسر
  18. یاسر شاہ

    ایک سوال

    بس میں نے بھی یہی سوچ کر کے کوئی اور تو تواضع میں جواب دے گا نہیں کچھ نہ کچھ لکھ دوں ' سو لکھ دیا 'قیاس آرائی ہی سہی -وگرنہ یہاں کا عرف تو یہ ہے کے ادیب جس قدر بڑا ہوتا ہے بات کا جواب نہیں دیتا -:-(
  19. یاسر شاہ

    "آسیب پر یقین رکھتے ہو؟ "

    عرفان بھائی آپ کو کسی برات نامے کی قطعا ضرورت نہیں -میں نے بہت سی چیزیں مباحث سے سیکھی ہیں - چونکہ میں عالم تو ہوں نہیں اس آیت کے نکتے پہ میں تحقیق کرونگا ان شاء اللہ -البتہ اتنا تو ضرور جانتا ہوں کہ نبیﷺ سے جنّات کا اکتساب فیض ثابت ہے -
Top