نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    توجّہ طلب قصّہ ہوگیا ،۔ peach کو آڑو کہتے ہیں ، آلو بخارہ نہیں اور ہاں یہ یعنی آڑو، کبھی کبھی انار سے بھی بڑا ہوتا ہے ، اور عموماّ گالوں پر غازہ لئے بھی ! خوبانی یا خرمانی وہ ہے جو بریانی میں ڈالتے ہیں، اور فریش ہے تو آلو بخارا کہلاتا ہے افغانستان کے دری لینگویج بولنے والے اور کچھ اہل فارس...
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دو بے وقوف ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہمیں بھی عرضِ تمنّا کا ڈھب نہیں آتا ! مزاجِ یار بھی سادہ ہے، کیا کیا جائے احمد فراز
  3. طارق شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    ثابت ہوا کہ دِکھنے میں یعنی بظاہر ایک سے ہی ہیں خرمانی اورآلو بخارہ صرف گھٹلی کے میوہ کا ذائقہ جداگانہ ہے ، کیا صحیح مطلب لیا میں نے آپ کے بالا جواب سے ؟ زرد آلو کے متعلق کچھ ؟
  4. طارق شاہ

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    قطعی فکرنہیں ہمیں، بس جاننا چاہا تھا ۔ آپ کی بات، اگرعلاقائی تناظر میں دیکھیں تو وزن رکھتی ہے کہ کھانے سے غرض :)
  5. طارق شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    چلیں عبید صاحب کا انتظار کرتے ہیں ایک اور سوال یہ بھی کہ خوبانی اور آلو بخارا کیا ایک ہی چیزکے دو نام ہیں کیا اسے کچھ لوگ(خوصاّ فارسی داں) زرد آلو بھی کہتے ہیں؟ شاید جیہ صاحبہ کو علم ہو ؟
  6. طارق شاہ

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    غور کرنے پر بھی ذہن میں نہیں آتا ، سحری صرف رمضان میں مستعمل ہے اسی طرح نہاری، صبح نہار منہ کھائی جانے والی ایک ڈش ایجاد ہوئی تھی جو اب زیادہ تر شام یا رات کو ہی کھائی جاتی ہے ۔ (کہیں کہیں اب بھی صبح کو)
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    زُلفِ برہم، جُھکی ہوئی نظریں گردنِ ناز میں کمندِ نیاز قدِ بالا و دامنِ کوتاہ منزلِ عِشق کے نشیب و فراز چراغ حسن حسرت
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کیوں نہ ہو شورِیدہ سر، یہ عاشقِ حُسنِ ملیح ! جب ازل سے اِس کے آب و گِل میں ہے، شامل نمک سحرعشق آبادی
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بہت سودا رہا واعظ تجھے نارِ جہنّم کا ! مزہ سوزِ محبّت کا بھی کچُھ ،اے بے خبر جانا برج نرائن چکبست
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    سر میں سودا نہ رہا، پاؤں میں بیڑی نہ رہی میری تقدیر میں تھا، بے سر و ساماں ہونا برج نرائن چکبست
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جب سے وہ چشمِ التفات نہیں ! جی رہا ہُوں، مگر وہ بات نہیں ہائے یہ گردشیں زمانے کی دل مِرا مائلِ حیات نہیں انور بیگ چمن
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہاں وہ نہیں خُدا پرست، جاؤ وہ بے وفا سہی ! جس کو ہوں دین و دل عزیز، اُس کی گلی میں جائے کیوں مرزا غالب
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    واں وہ غرورِ عزّ و ناز، یاں یہ حجابِ پاس وضع راہ میں ہم مِلیں کہاں، بزم میں وہ بُلائے کیوں مرزا غالب
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    زُلفوں سے تیری باندھ کے، بے چین روح کو ! زندانِ اِضطراب، میں دل کو قرار دُوں تیرے لبوں کے آب میں ڈوبا رہے وجُود کوثر، تِری نِگاہ کے ساغر پہ وار دُوں مصطفیٰ عابدی
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    قسمت ہماری دیکھ کے، مالک نے یہ کہا ! دشت و دمن کو کیسے کوئی برگ و بار دُوں مصطفیٰ عابدی
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    عشق لمحوں کا واقعہ ہی نہیں عشق صدیوں کی داستان بھی ہے فاخرہ بتول
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    استعاروں سے بات کرتے ہیں ! آسمانوں پہ رات کرتے ہیں اچھے شاعر تو ایک مصرعے میں بند اِک کائنات کرتے ہیں عبدالرحمٰن عبد
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بجلیاں پُوچھ کر نہیں گرتیں حادثے کب بتا کے ہوتے ہیں عار مِلنے میں کچُھ نہیں لیکن مسئلے کچھ انا کے ہوتے ہیں عبدالرحمٰن عبد
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مٹی کو آگیا ہے روحوں کو پھانس لینا سب کے گلے پڑا ہے دن رات سانس لینا اکبر الہٰ آبادی
  20. طارق شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    خیرہ چشم اور دم بخود میں کیا فرق ہے نیز خیرہ کن چیزوں میں کیا کیا یعنی کن چیزوں کا شمار کیا جاتا ہے
Top