غزلِ
مجید امجد
دل سے ہر گزُری بات گزُری ہے
کِس قیامت کی، رات گزُری ہے
چاندنی، ۔۔ نیم وا دریچہ، سکوت
آنکھوں آنکھوں میں رات گزُری ہے
ہائے وہ لوگ، خُوب صُورت لوگ
جن کی دُھن میں حیات گزُری ہے
کسی بھٹکے ہوئے خیال کی موج
کتنی یادوں کے سات۔ گزُری ہے
تمتماتا ۔۔ہے ۔۔ چہرۂ ۔۔ ایّام !
دل...
یہی کچھ کہہ کہہ، کر بہت سی چیزوں سے ہمیں محروم رکھا گیا کہ بچہ بگڑ جائے گا
اب آپ معدے کو بھی اس "بگڑ جائے گا" سے فروٹ سے محروم تو نہ کریں
جب بھوک ہو یا جی کرے کھا لینا چاہئے کہ، پھل ہی تو ہے نہ سنگ و خشت
سُناؤں کیا کِسی کو میں، سُنے گا کوئی کیا میری
نہ وہ عالم ہے اب میرا، نہ وہ دل بستگی میری
تمہیں تو ایک ساعت کے لئے بُھولا نہیں ہُوں میں
مگر کہیے، تمہیں بھی یاد ، کیا آئی کبھی میری
شمس مینائی
رنگِ بہار، نظمِ چمن، ہم سے ہی رہا
پھر بھی ہمِیں سے اہلِ چمن بدگماں رہے
ایسا بھی ایک دور رہا، میری زیست کا !
ذرّے بھی اِس جہاں کے مِرے ہم زباں رہے
انورخاں انورجالنوی
غزلِ
انورجالنوی
جورِ فلک بھی ساتھ رہا، ہم جہاں رہے
ہم تو چمن میں رہ کے رہینِ فغاں رہے
دستُور ہی بدل گیا، اِس بزمِ دہرکا !
آئین اب وفا کے، جہاں میں کہاں رہے
جب تک ہمارے ساتھ رہے دل کے ولولے
قدموں میں کامیابی رہی، ہم جہاں رہے
رنگِ بہار، نظمِ چمن، ہم سے ہی رہا
پھر بھی ہمِیں سے اہلِ چمن...
دل نا اُمید تو نہیں، ناکام ہی تو ہے
لبمی ہے غم کی شام، مگر شام ہی تو ہے
دستِ فلک میں گردشِ تقدیر تو نہیں
دستِ فلک میں گردشِ ایّام ہی تو ہے
فیض احمد فیض
ہر ایک عقوبت سے ہے تلخی میں سوا تر
وہ رنج، جو نا کردہ گناہوں کی سزا ہے
احسان لیے کتنے مسیحا نفسوں کے
کیا کیجیے دل کا، نہ جلا ہے نہ بُجھا ہے
فیض احمد فیض
جناب فلک شیر صاحب!
بہت عرصے سے ان کی کوئی نئی تخلیق نظر سے نہیں گزری، آپ کے دوست کا کہا درست
ہی نظر آتا ہے، بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ ہم خیال یا ہم پلہ و پیشہ شخصیات ازدواجی زندگی
میں بندھے ہوں ، الله کرے صحت مند اور خوش ہوں اور ہنوز لکھتی ہوں
غزل پر اظہار خیال اور پذیرائی سے زیادہ آپ سے بات کرکے...
فاخرہ بتول
آؤ ساجن سے مِلواؤں
بات ثواب کی لگتی ہے
رنگ گلابی، مہکا مہکا
بات گلاب کی لگتی ہے
چال صبا سے مِلتی جُلتی
بات شراب کی لگتی ہے
دیکھے زیادہ ، بولے کم کم
بات حِساب کی لگتی ہے
ہاتھ پہ رکھا ہاتھ اچانک
بات تو خواب کی لگتی ہے
اُس کا آ کر زُلف کو چُھونا
بات سراب کی لگتی ہے...
گرشتہ باتوں کے تناظر میں شمشاد بھائی لوگوں کی، کھانےسے رغبت کا ذکر کر رہے تھے کہ
نام اور اوقات معنی ندارد ۔ اہم چیز بذات خود کھانا ہی ہے
آپ سے چھپا کے ہم نے کیا کھانا صاحب!