نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بے قراری میں بھی اکثر دردمندانِ جنُوں اے فریبِ آرزُو، تیرے سہارے سو گئے ساغر صدیقی
  2. طارق شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    ابھی تک ہم نے کوئی چیز نہیں خریدی کے آخری دنوں کا ہی انتظار کرتے ہیں الف عین صاحب ، تھینکس گیوِن ،نومبر کی 28 تاریخ بروز جمعرات کو ہے ، ٢٥ یا ٢٦ کو خریداری کریں گے، اور کرسمس کی شاپنگ ٢٨ کے بعد بیگم کے کچھ پیکجز میل میں آئے ہیں جو ہمیشہ کی طرح آخری دن تک ہی خفیہ رکھا جا ئے گا سب سے.
  3. طارق شاہ

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    فروٹ بسکٹ کا ناشتہ آپ نے کیا تو ہم نے آج پراٹھا اور کل یا پرسوں کی بچی سوجی کا حلوہ، اور تازہ بھنی بنڈیوں کا ناشتہ کیا آج نومبر کی پہلی منگل تھی اور ورجینیا کے گورنر کے ساتھ ساتھ لوکل الیکشن بھی تھا اس لئے چھٹی تھی ١١ بجے ووٹ ڈال آئے (بچے ہوئے کھانے ، کھانے میں ہمیں کوئی عار نہیں ، تین چار دن...
  4. طارق شاہ

    تابش دہلوی :::: ہوگا سُکوں بھی ہوتے ہوتے -- Taabish Dehalvi

    غزلِ تابش دہلوی ہوگا سُکوں بھی ہوتے ہوتے سو جاؤں گا، روتے روتے آخر دِل ہے، ٹھہر جائے گا شام و سحر کے ہوتے ہوتے وحشت ناک ہے خوابِ ہستی چونک پڑا ہُوں سوتے سوتے داغِ دِل اشکوں سے مِٹے گا دُھلتے دُھلتے، دھوتے دھوتے آپ سے آپ ترے دیوانے ہنس بھی دِئے ہیں روتے روتے تابش دہلوی
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کبھی روئے ، کبھی تُجھ کو پُکارا شبِ فُرقت بڑی مُشکل سے گزُری ہوائے صُبْح نے چونْکا دِیا، یُوں ! تِری آواز جیسے دِل سے گزُری ناصر کاظمی
  6. طارق شاہ

    ناصر کاظمی :::: صدائے رفتگاں پھر دِل سے گزُری -- Nasir Kazmi

    غزلِ صدائے رفتگاں پھر دِل سے گزُری نگاہِ شوق، کِس منزِل سے گزُری کبھی روئے ، کبھی تُجھ کو پُکارا شبِ فُرقت بڑی مُشکل سے گزُری ہوائے صُبْح نے چونْکا دِیا، یُوں ! تِری آواز جیسے دِل سے گزُری مِرا دل خُوگرِ طُوفاں ہے، ورنہ ! یہ کشتی بارہا ساحِل سے گزُری ناصرکاظمی
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بَھلا ہُوا کہ، ہَمَیں یوں بھی کوئی کام نہ تھا جو ہاتھ ٹُوٹ گئے، ٹُوٹنے کے قابِل تھے ناصر کاظمی
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کہاں گئے وہ سُخنوَر جو میرِ محفِل تھے ہمارا کیا ہے، بھلا ہم کہاں کے کامِل تھے ناصر کاظمی
  9. طارق شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    ٹرکی دعوت کا دن، اس ماہ کی آخر میں بڑے جوش خروش کے ساتھ پورے ملک منایا جائے گا thanksgiving day بکروں کے بعد ٹرکیوں کی باری ۔۔ ثبوت ۔ تصویریں ، دعوت ، سب کچھ ضروری ہوا جب بڑوں کا حکم اس میں شامل ہے
  10. طارق شاہ

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    ظہورِ سحر عموماّ (ہمیں یوں لگتا ہے) کہ ہمارے اُٹھنے سے ہی ہوتا ہے بیگم نماز سے فارغ ہو کر سیریل، بنانا اور دُودھ کے ساتھ پیالے میں دیتی ہیں سیریل گندم کا اور خشک میوے کے بنے ہوئے چند ایک ہمارے فیورٹ میں سے ہی ہوتا ہے اور اس کے بعد چائے آتی ہے ، یہ ہفتے میں پانچ دن کا معمول ہے ، ہفتہ اور اتوار...
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جو پردوں میں رہ کر تڑپتے رہے ہیں، وہ پردوں سے باہر کہیں آ نہ جائیں گھڑی بھر نظر سے نظر مل نہ جائے، فسانے حقیقت سے ٹکرا نہ جائیں اخترعالم تاباں
  12. طارق شاہ

    اخترعالم تاباں :::: جو پردوں میں رہ کر تڑپتے رہے ہیں۔۔۔ ، -- Akhtar Aalam TabaaN

    غزلِ اخترعالم تاباں جو پردوں میں رہ کر تڑپتے رہے ہیں، وہ پردوں سے باہر کہیں آ نہ جائیں گھڑی بھر نظر سے نظر مل نہ جائے، فسانے حقیقت سے ٹکرا نہ جائیں ابھی تک اُنھیں دُور سے دیکھتا ہُوں تو محسُوس ہوتی ہے بھینی سی خوشبو کسی دن وہ میرے بہت پاس آکر، مِری سادہ ہستی کو لہکا نہ جائیں نہیں یہ...
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اُنھیں دیکھتا ہُوں تو بڑھتی ہے اُلجھن ، جو کرتا ہوں پُوجا ، تو جاتے ہے درشن ! اِسی آرزو میں، اِسی کشمکش میں، مِرے ادھ کِھلے پُھول مُرجھا نہ جائیں اخترعالم تاباں
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بدلہ ہے نہ بدلے گا، مِزاج غمِ اُلفت ! دیکھیں تو، بدلتا ہے وہ انداز، کہاں تک عبدہ اعظمی
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    میں راہِ غمِ عِشق نہیں چھوڑنے والا ! تم، مجھ کو کرو گے نظرانداز کہاں تک عبدہ اعظمی
  16. طارق شاہ

    عبدہ اعظمی :::: الفت نہیں ہوتی اثرانداز کہاں تک -- Abdah Aazmi

    غزلِ عبدہ اعظمی اُلفت نہیں ہوتی اثرانداز کہاں تک دیکھیں، ہے تِرا حوصلۂ ناز کہاں تک میں راہِ غمِ عِشق نہیں چھوڑنے والا ! تم، مجھ کو کرو گے نظرانداز کہاں تک حرف آنے نہ دُوں گا میں کبھی، ضبطِ وفا پر چھیڑے گی مجھے، چشمِ فسُوں ساز کہاں تک بدلہ ہے نہ بدلے گا، مِزاج غمِ اُلفت ! دیکھیں...
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    پھر دَمِ دِید رہے چشم ونظر دِید طلب ! پھر شبِ وصْل مُلاقات نہ ہونے پائی فیض احمد فیض
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اے ذوقِ تماشا محفِل میں، لانے کو تو لے آیا کیفی پردے پہ نِگاہیں رُکتی نہیں، دِیدار کا عالم کیا ہوگا اعتضاد احمد کیفی
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    سُلجھائیں بے دِلی سے یہ اُلجھے ہوئے سوال ! واں جائیں یا نہ جائیں، نہ جائیں کہ جائیں ہم ؟ پھر دِل کو پاسِ ضبط کی تلقین کر چُکیں اور اِمتحانِ ضبط سے، پھر جی چُرائیں ہم فیض احمد فیض
Top