نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تاباں ! تِرے بغیر شبِ ماہتاب کو بالکل اندھیری رات سمجھنے لگے ہیں لوگ اخترعالم تاباں
  2. طارق شاہ

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    شکر سے وہ رغبت نہیں جو نوجوانی یا کم سِنی میں رہی، کہیں بنی بنائی مل گئی یا کسی نے پیش کردی، تو کھا لیتے ہیں ، از خود بنانے کی تکلیف نہیں کرتے البتہ سہ پہر کی چائے میں بسکٹ یا کریکر ضرورشامل ہوتا ہے
  3. طارق شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    حضور! حیرت یا تجسّس اس بات کی ہے کہ ، کھانے کون آرہا ہے؟ اگر آپ لوگ کھانے میں ہیں تو :)
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کچُھ احتیاط کی تو، تِری احتیاط کو ! ترکِ تعلقات سمجھنے لگے ہیں لوگ اخترعالم تاباں
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دل کا کوئی بھی جُرم ہو، اِس دردِ عِشق میں ! اِک حُسنِ واردات، سمجھنے لگے ہیں لوگ اخترعالم تاباں
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    باتوں میں ایک بات سمجھنے لگے ہیں لوگ تم کو ، مِری حیات سمجھنے لگے ہیں لوگ اخترعالم تاباں
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تم آئے ہو، نہ شبِ انتظار گزُری ہے تلاش میں ہے سحر بار بار گزُری ہے نہ گُل کِھلے ہیں، نہ اُن سے مِلے، نہ مے پی ہے ! عجیب رنگ میں اب کے بہار گزری ہے فیض احمد فیض
  8. طارق شاہ

    اخترعالم تاباں :::: باتوں میں ایک بات سمجھنے لگے ہیں لوگ -- Akhtar Aalam TabaaN

    غزلِ اخترعالم تاباں باتوں میں ایک بات سمجھنے لگے ہیں لوگ تم کو ، مِری حیات سمجھنے لگے ہیں لوگ دل کا کوئی بھی جُرم ہو، اِس دردِ عِشق میں ! اِک حُسنِ واردات، سمجھنے لگے ہیں لوگ کچھ احتیاط کی تو، تِری احتیاط کو ! ترکِ تعلقات سمجھنے لگے ہیں لوگ تاباں ! تِرے بغیر شبِ ماہتاب کو بالکل...
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کلی کلی کی چٹک ، دل پہ بار گزری ہے ' عجیب رنگ میں اب کے بہار گزری ہے' بُجھے سِتارے مگر جل رہے ہیں دل کے چراغ کہوں یہ کیسے، شبِ اِنتظار گزری ہے اخترجہاں انجم
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    روِش روِش اُنھیں ڈھونڈا، چمن چمن دیکھا چُھپے رہے وہ نِگاہوں کی ہرخوشی لے کر اخترجہاں انجم
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    آئینے سے، حضُور ہی کی طرح چشم کا واسطہ، خیالی ہے ساغر صدیقی
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دل محرمِ اَسرار ہے، پردہ نہ اُٹھاؤ اب درد ہی دیدار ہے، پردہ نہ اُٹھاؤ ہر دست میں چمکی ہوئی وحشت کی لکیریں ہر آنکھ ، گنہگار ہے، پردہ نہ اُٹھاؤ ساغر صدیقی
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    زندگی کے مرحَلے دُشوار سے دُشوار تر ہرقدم پر اِمتحاں، جس کا صِلہ کچُھ بھی نہیں قافلے دِل کی گزُرگاہوں پہ، آئے چل دئے ! اب تو آوازِ جرَس، بانگ درا کچُھ بھی نہیں اخترجہاں انجم
  14. طارق شاہ

    آغا جان عیش :::: جلوے دِکھلائے جو وہ شمعِ شبستاں اپنا -- Agha Jan Aaish

    غزلِ آغا جان عیش جلوے دِکھلائے جو وہ شمعِ شبستاں اپنا اُڑ کے پروانہ بنے، یہ دلِ سوزاں اپنا گر ہدف ہم کو کرے ناوکِ مژگاں اپنا ہم بھی موجُود ہیں دل کرنے کو قرباں اپنا وا کرے باغ میں گر، وہ لبِ خنداں اپنا گُل کرے دیکھتے ہی ، چاک گریباں اپنا یاں ہر اِک اشک کے قطرے میں ہے طوفان بھرا حضرتِ...
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    احساس میں شامِل ہے، اگر حُسنِ صداقت آوازِ دل، آوازِ خُدا ہو کے رہے گی شکیل بدایونی
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اے رہروِ میخانہ تو جنّت کا غم نہ کر ! جنّت تِرے قدموں پہ فِدا ہو کے رہے گی شکیل بدایونی
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    عزم و ہمّت کے باوجود شکیل عِشق کی اِبتدا سے ڈرتے ہیں شکیل بدایونی
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دشمنوں کے سِتم کا خوف نہیں ! دوستوں کی وفا سے ڈرتے ہیں شکیل بدایونی
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تجھ کو آواز دیں، یہ تاب کہاں ! ہم خود اپنی صدا سے ڈرتے ہیں شکیل بدایونی
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مِرے لب سی، مگر کل سامنے دُنیا کے ، اے ظالم ! بَعُنوانِ سِتم ، یہ داستاں آئی ، تو کیا ہوگا افتخار بدایونی
Top