نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    سفر ہے شرط ، مُسافر نواز بہتیرے ہزارہا شجرِ سایہ دار راہ میں ہے حیدرعلی آتش
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    زمینِ چمن گُل کِھلاتی ہے کیا کیا بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے نہ گورِ سکندر، نہ ہے قبرِ دارا مِٹے نامیوں کے نِشاں کیسے کیسے حیدرعلی آتش
  3. طارق شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    ظاہر آپ کو یہ با وثوق ذرائع سے ہی پتہ چلا ہوگا، جو احوال ہمارے گوش گزار کیا بلکہ ہماری بصارتوں کی نذر کی
  4. طارق شاہ

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    حیرت ہوئی نہ مِل سکی پڑھ کر ، کیا چیز مانع رہی؟
  5. طارق شاہ

    ساغر صدیقی :::: سوکھ گئے پٹ جھڑ میں پات -- Saghar Siddiqui

    تشکّر، صاحبان اس اظہار خیال کے لئے ! بہت خوش رہیں :):):):)
  6. طارق شاہ

    افتخار عارف جو ہم نہیں تھے تو پھر کون تھا سرِ بازار ---جو کہہ رہا تھا کہ بکنا ہمیں گوارا نہیں

    جلیل صاحب بہت اچھی غزل شیئر کرنے کے لئے تشکّر افتخار عارف صاحب بہت خوب اور مربوط لکھنے والے شعراء میں سے ہیں اور مجھے ان کا انداز ہمیشہ ہی متاثر کرتا ہے تاہم بالا غزل کی اس شعر: سمندروں کو بھی حیرت ہوئی کہ ڈوبتے وقت کسی کو ہم نے مدد کے لئے پکارا نہیں کے مصرع اولا میں سمندروں کا محل نہیں...
  7. طارق شاہ

    کون روتا ہے سرِشام سرہانے میرے

    ناز یہ لمحۂ غم ہے کہ گھڑی راحت کی یاد آنے لگے احباب پرُانے میرے بہت خوب انتخاب جناب ! تشکّر شیئر کرنے پر بہت خوش رہیں :)
  8. طارق شاہ

    غزل : لے آئی ہم کو گردشِ دوراں کباڑ میں : از محمد حفیظ الرحمٰن

    پانے کی جستجو میں تھے گرداں کباڑ میں پایا نہ اِک بھی کام کا ساماں کباڑ میں گلشن کو چل کے جا نہ سکیں ہم بہ پائے خود لوگوں سے جب کہا بھی تو پھینکا کباڑ میں یہ ہماری بذلہ سنجی : لوگوں کی بھیڑ دیکھ کے نالاں ہوئے وہ یوں ملنے کو ہم سے کہہ کے گئے ہیں کباڑ میں :)
  9. طارق شاہ

    روشنی چاہیے کس مول ملے گی صاحب؟

    سبحان الله ! کیا ہی کہنے صاحب بہت خوب و مربوط انتخاب شیئر کرنے کے لئے تشکّر بہت لطف دیا جناب ! بہت خوش رہیں:)
  10. طارق شاہ

    ساغر صدیقی :::: سوکھ گئے پٹ جھڑ میں پات -- Saghar Siddiqui

    غزلِ ساغرصدیقی سُوکھ گئے پت جھڑ میں پات ٹُوٹ گئے پُھولوں کے ہات کتنا نازُک ہے یہ دَور اشک گِراں غم کی بُہتات دشتِ الم کی ویرانی میں کاٹی ہے برکھا کی رات ہم دیوانے، ہم آوارہ چل نہ سکو گے اپنے سات ساغر مے خانے میں ہوگا چھوڑ بھی دو پگلے کی بات ساغر صدیقی
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہمارا دل جَلا ہے، کوئی ہو اِس سے نہیں مطلب ! ہم اُس کے دوست ہوں گے جس کا دشمن آسمان ہوگا تجمّل حُسین بِیمار بسوانی
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جان و دل، ایمان، سب، ناشاد نے جب دے دِیا ! اُس سے پوچھا اور کچھ ؟ اُس نے کہا کچھ اور ہے؟ ناشاد بستوی
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    وہ جفا پیشہ سہی آپ سے مطلب واعظ کِس نے پُوچھا ہے جو یہ رائے زنی ہوتی ہے ناشاد بستوی
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یاد میں اُمّید جھلکی موج کشتی بن گئی ڈوبنے والے کو تِنکے کا سہارا مِل گیا آرزُو لکھنوی
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    حسرتوں کا دل سے قبضہ اُٹھ گیا غاصبوں کی حُکمرانی ختم ہے آرزُو لکھنوی
  16. طارق شاہ

    سرمقتل ادھروہ کھینچ کرتیغ جفا نکلے - سیّد مومن حسین شعلہ کراروی

    غزلِ سیّد مومن حسین شعلہ کراروی سرِمقتل اُدھروہ کھینچ کرتیغِ جفا نِکلے اِدھرسراپنے ہاتھوں پرلِئےاہلِ وفا نِکلے لگا اِک ہاتھ ، ایسا خنجرِ بیداد کا اپنے ! مِری حسرت بھی اے قاتل، تِرا بھی مُدّعا نِکلے مِری جاں بازیوں کا اِمتحاں ہوجائےمقتل میں کھنچےتیغِ سِتم اُن کی تو دل کا حوصلہ نِکلے رہِ...
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    طلب ہے حق کی تومِل آکے ہم سے مستوں سے نہیں ہے میکدہ خالی خُدا پرستوں سے اکبر الہٰ آبادی
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    لگے ہیں شمع پر پہرے، زمانے کی نِگاہوں کے جنھیں جلنے کی حسرت ہے وہ پروانے کہاں جائیں شکیل بدایونی
  19. طارق شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    فیروزالغات میں بھی حلوہ اور بلوہ ہم وزن ہیں گوشت کا حلوہ تو نہیں حلیم ضرور کھایا ہے ، اور حلوہ پر بلوہ بھی سُنا ہے
  20. طارق شاہ

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    ٹم ٹم کی طرح ہی پرسوں : یعنی گزرے دن سے پہلے والا دن یا آنے والے کل کے بعد والا دن بھی اختراع کی وجہ یا سبب جاننے کی توسط سے ذہن میں آتا ہے
Top